15.10.2026, 04:31pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

عالمی اخبارعالمگیر سلسلہ عنکبوت کا جیتا جاگتا نمونہ۔از؛ ڈاکٹر خواجہ اکرام
01.11.2009, 02:30am , اتوار (GMT+1)

ڈاکٹر خواجہ اکرام ۔نئی دہلی

عالمی اخبار کو دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ یہ اخبار انتہائی مشاق، دیدہ ور ،مستعد، عالمیہلچل پر ہمہ وقت نظر رکھنے والوں کی محنت شاقہ کا نتیجہ ہے۔ کسی بھی انٹرنیٹ اخبار کی کامیابی کا دار ومدار اس پر ہے کہ وہ  کس  تیزی سے دنیا کی خبروں سے خو د کو با خبر رکھتا ہے اور کس تیزی سے اسے اَپ ڈیٹ کیا جاتا ہے ۔

یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہےکہ چند احباب کی سرفروشی کے سبب  لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہونے والی دنیاکی تمام خبریں اس پر نظر آجاتی ہیں ۔بات یہیں پر ختم نہیں ہوتی ۔ آج کے ڈیجیٹل معاشرے میں مقابلے اور توازن کی بھی زبردست معرکہ آرائی ہے ایسے میں وہی اخبار لوگوں کی نظروں میں جگہ بنا پانے میں کامیاب ہوں گے ، جو پیشکش کے اعتبار سے بھی خوب سے خوب تر ہو۔ الحمد اللہ اردو سائبر اسپیس میں اردو کے کئی نامی گرامی اخبار موجود ہیں جو اپنی ماہرانہ خوبیوں کے سبب مقبول عام ہیں اور جنھیں ہر روز ہزاروں لوگ دیکھتے ہیں ۔ انھیں چمکتے دمکتے سائبر اسپیس کے چاند ستاروں میں ‘‘ عالمی اخبار ’’ بھی ایک بڑے سیارے کی مانند لوگوں کو تیزی سے اپنی جانب مائل کر رہا ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو، یعنی عالمگیر سطح کا سلسلہٴ عنکبوت کے اپنے تقاضے پر بھی اگر نظر رکھی جائے تو یہی بات سامنے آتی ہے کہ اس  سلسلہ عنکبوت کے تقاضے یہ ہیں کہ اس نے اپنی نوعیت کے اعتبار سے  دنیا کو اپنے دامن سمیٹ رکھا ہو۔ عالمی اخبار کو جب ہم اس نقطہ ٴ نظر سے دیکھتے ہیں تو  حیرت انگیز طور پر متحیر کر دینے والی مسرت کا احساس ہوتا ہے کہ اس نے دنیا کو سمیٹنے کے لیے کیاہی خوب   اور کیا ہی نظامت ِ ادارت  کا خوب سے خوب تر طریقہ نکالا ہے ،۔

مدیر اعلیٰ صفدر ہمدانی  صاحب انگلینڈ میں تشریف رکھتے ہیں اور نائب  مدیر اعلیٰ ڈاکٹر نسیم نگہت سڈنی میں سرگرم ہیں اوراسی طرح دیگر احباب  سید مصباح حسین بیورو چیف آسٹریلیا، آصف جیلانی۔مدیر۔سیاسی امور، شمس جیلانی۔بیورو چیف،کینیڈااور مدیر دینی امور، محمد ادریس ۔ مدیر ۔ شعبہ کھیل فیصل آباد ، پاکستان،سلیم سید۔بیورو چیف،امریکہ۔،زرقا مفتی۔مدیر ادبی دنیا و تکنیکی امور۔لاہور، غزالہ رشید،مدیر بچوں کاادب، کراچی، فریدہ لاکھانی مدیرملٹی کلچر، سڈنی، روبینہ فیصل ،بیورو چیف ٹورنٹو، امجد شیخ۔مدیر تکنیکی امور و ویب ماسٹر سویڈن ، محمد صفدر مدیر، انگلش امور، چو دھری احسن پریمی بیورو چیف پاکستان' خاور چوہدری نائب بیورو چیف پاکستان، نعمان نیر کلاچوی۔بیورو چیف برائے صوبہ سرحد و قبائلی علاقہ جات عالمی اخبار، اصغر انصاری۔بیورو چیف،بھارت، میں مقیم ہیں اور سب کے جس طرح ہامری دنیا وسیع و عریض ہے ۔

اسی طرح صفدر صاحب اور ڈاکٹر نسیم صاحبہ نے اپنی ٹیم کو پھیلا رکھا ہے ، ان سے مستقل رابطہ اور انتظام و انصرام کس قدر مشکل کا کام ہے یہ ہم سب سمجھتے ہیں ،  اس کے علاوہ دیگر ذیلی دفاتر،کینیڈا، پاکستان، بھارت ، امریکہ ،  بلجیم، سویڈن متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں لیکن جس خوش اسلوبی سے یہ کاروانِ عالمی اخبار رواں دواں ہے اسے دیکھ کر یہی کہنے کو دل چاہتا ہے کہ واقعی یہ ایک عالمی جال ہے یعنی عالمی  سلسلہ عنکبوت( (world wide webجس کی زلف گرہ گیر میں ہم سب لکھنے والے گرفتار ہیں ، ہم ہی نہیں اس طلسم میں قارئین کی بڑی تعداد بھی ہے جو جو ہمارے ساتھ اس تار عنکبوت میں  گرفتاری کے ہمسفر  ہیں ۔

صفدر ہمدانی صاحب ، ڈاکٹر نسیم صاحبہ اور تمام قافلے کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

گر قبول افتد زہے عز و شرف بات یہیں ختم کرنے کو دل نہیں چاہتا کیونکہ اس اخبار کے چند ایسے پہلو بھی ہیں جو دیگر اخباروں سے عالمی اخبار کو  ممتاز منفرد کرتا ہے ۔ اس  اخبار کا ملٹی میڈیا سیکشن بھی انتہائی دلآویز اور دلچسپ ہے ۔ اس کے مختلف کالم  بھی خوب ہیں ،ہر زیب و زینت کو سمیٹنے کی کوشش کی ہے۔ رہی بات بلاگ کی تو کیا کہنے ، نیرنگی جہان کی طرح احباب کے خیالات و تاثرات کی نیرنگی کا جواب نہیں ، یہ اور بات ہے کہ میرا حصہ دور کا جلوہ ہے مگر میں بیشتر بلاگ کی تحریروں سے کچھ سیکھنے اور کہنے کی مشق کر رہا ہوں ۔
 
آخر میں ان احباب کے لیے کچھ کہنا چاہتا ہوں جو مستقل کالم اور تحریریں لکھتے ہیں ، ان کی تعریف یا اعتراف تعریف کے لیے الفاظ ڈھونڈ رہا ہوں ، جیسے یہ الفاظ مجھے ملیں گے ان کے لیے کچھ کہنے کی جسارت کروں گا ۔ لیکن مجھے لگتا نہیں کہ ان لکھنے والوں کے شایان شان الفاظ ڈھنڈنے میں میں کامیاب رہوں گا ، ڈاکٹر نسیم صاحبہ جیسی حساس تخلیق کار اگر میری مدد فرمائیں تو شاید ممکن ہوگا۔
خد ااس سفر کو دوام بخشے اور مزید شن شوکت بھی ۔اٰمین ثم اٰمین


:دیگر مضامین
(01.11.2009) سالگرہ مبارک عالمی اخبار ۔۔ سالگرہ مبارک عالمی اخبار۔از؛ نزہت نسیم
(01.11.2009)  عالمی اخبار کا نام "علمی اخبار" ہوتا ۔از؛ فیاض امر
(01.11.2009) عالمی اخبار ہم سب کا ہے اور ہم سب کے دم سے ہے ۔از؛ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی
(01.11.2009) عالمی اخبار“ نے ایک سال مکمل کر لیا۔از؛ عبدالمناف
(31.10.2009) ہم سفر یہ عالمی اخبار کے۔۔۔۔۔ایک خصوصی وڈیو
(30.10.2009) عالمی اخبار ایک معیار کانام ہے ۔از ؛ڈاکٹر نگہت نسیم
(29.10.2009) عالمی اخبار کے پہلا برس کےسفر کے ابتدائی تین بلاگ۔از؛نگہت نسیم
(29.10.2009) پشاور میں ہولناک دھماکے۔چند تصاویر
(29.10.2009) عالمی اخبار میری شناخت اور میری پہچان ہے ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(28.10.2009) یہ تمھارا اور ہمارا عالمی اخبار ہے ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(27.10.2009) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری یوم سیاہ منارہے ہیں
(27.10.2009) وسیم اکرم کی اہلیہ کو لاہور میں سپرد خاک کر دیا
(27.10.2009) عالمی اخبار کے ایک برس کا ادبی سفرنامہ ۔از؛ نگہت نسیم
(26.10.2009) عراق میں ہولناک بم دھماکے
(24.10.2009) پاکستان کے قبائلی علاقےجنوبی وزیرستان میں فوجی کاروائی جاری ہے
(23.10.2009) پشاور حیات آباد اور کامرہ ایروناٹیکل کمپلیکس پر حملے
(23.10.2009) دہشت گردوں کی تلاش کے لیئے بھی کتے ہی کام آ رہے ہیں
(23.10.2009) عالمی اخبار کے ایک برس کے سفر کے ابتدائی تین بلاگ۔از؛نگہت نسیم
(22.10.2009) جگجیت سنگھ بھی ایک الگ انتہا کی بات کر رہے ہیں
(22.10.2009) نئ دھلی بین الاقوامی حج کانفرنس۔از؛ آغا سید عبدالحسین بڈگامی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں