19.10.2026, 08:53pm , سوموار (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

سویڈن کے 6 روزہ دورے کے بعد صفدر ھمدانی واپس لندن پہنچ گئے ہیں
06.11.2009, 10:43am , جمہ (GMT+1)

رپورٹ۔سائیں رحمت علی اورسجاد حسین سجاد۔تصاویر۔طاہر ملک


لندن سے تشریف لائے معروف محقق, شاعر, ادیب, براڈکاسٹر اور مرثیہ نگار صفدر ھمدانی سویڈن کاچھ روزہ دورہ مکمل کر کے واپس لندن پہنچ چکے ہیں۔

روانگی سے ایک روز قبل انہوں نے جرمنی کے طاہر ملک اور سٹاک ہوم کے دانشور اور نوجوان صاحب علم حسنین گووانی کے ہمراہ لن شو پنگ کی کلیساؤں کی تنظیم کے صدر دفتر میں جان یو ہانسن اور پروفیسر ایڈگر ایلمن کے علاوہ دیگر عیسائی مبلغین اور صاحبان علم کے ساتھ ایک اہم سیمینار میں شرکت کی  جس میں حسنین گووانی نے اسلام اور دہشت گردی اور صفدر ھمدانی نے انٹگریشن کے موضوع پر مقالے پڑھے اور شرکا کے متعدد سوالات کے جوابات دیئے۔اس سیمینار کی نظامت سائیں رحمت علی نے کی جسکی مفصل رپورٹ جلد ہی شائع کی جائے گی۔


اس سیمینار کے اختتام پر سب مہمان سائیں رحمت علی قیادت میں لین شوپنگ سے سڑک کے راستے سٹاک ہوم روانہ ہو گئے۔راستے بھر برف باری کی وجہ سے سفر میں مشکلات کا سامنا رہا لیکن موسم کی تبدیلی نے سفر کو تکلیف دہ اور بور نہیں ہونے دیا۔


دورے کے اختتام اور روانگی  سے قبل صفدر ھمدانی،سائیں رحمت علی اور طاہر ملک نے جعفر مغل بلتستانی اور دیگر احباب سے الوداعی ملاقات کی اور سٹاک ہوم میں عابدہ چوہدری اور دین چوہدری سیال کے عشایئے میں شرکت کی جس دوران مختلف ادبی،سیاسی اور لسانی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ روانگی سے قبل تینوں مہمانوں کا قیام عابدہ چوہدری کی قیام گاہ پر ہی رہا جنہوں نے مہمانوں کی خوب آؤ بھگت کی۔


سٹاک ہوم سے جمعرات کی صبح طاہر ملک جرمنی کے لیئے روانہ ہوئے جنہیں سائیں رحمت علی نے ہوائی اڈے پر خدا حافظ کہا جبکہ سہ پہر میں صفدر ھمدانی کو عابدہ چوہدری اور سائیں رحمت نے خدا حافظ کہا جس کے بعد طاہر ملک جرمنی اور صفدر ھمدانی واپس لند پہنچ چکے ہیں۔


سائیں رحمت علی اور جعفر مغل بلتستانی نے صفدر ھمدانی اور طاہر ملک کے اس دورے کو ہر طرح سے کامیاب اور مثبت قرار دیا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

اس سے قبل صفدر ھمدانی نے اپنے چھ روزہ دورہ سویڈن کے5ویں روز منگل 3 نومبر کو لن شوپنگ شہر سے کوئی 216 میل دور بوروس شہرمیں نہایت مصروف دن گزارا

جہاں انہون نے تارکین وطن کے انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا.

صفدر ھمدانی جرمنی سے آئے طاہر ملک کے علاوہ سائیں رحمت علی اور انکی اہلیہ فرزانہ کے ہمراہ لن شوپنگ سے بوروس کے لیئے روانہ ہوئے تو موسم نہایت خوشگوار تھا اور راستے بھر خنک ہوائیں موسم کو مزید خوشگوار بناتی رہیں.

لن شوپنگ سے بوروس تک کا راستہ ہریالی اور سبزے سے اٹا ہوا تھا جس سے اس ملک میں ماحولیات پر توجہ دیئے جانے کی پالیسیوں کا اندازہ بخوبی ہوتا ہے.

راستے میں قافلے نے سویڈن کی دوسری بڑی جھیل ''ویٹیرن'' میں پڑاؤ کیا اور خالق کونین کے عطا کردہ حُسن کا مظاہرہ دیکھا.

یہ جھیل چار صوبوں میں سے گزرتی ہے اور اسکی لمبائی 130 کلو میٹر جبکہ زیادہ سے زیادہ چوڑائی ایک مقام پر 30 کلومیٹر ہے اور موسم گرما میں یہ سیاحوں سے بھری رہتی ہے.

اس جھیل کی گہرائی 130 فٹ سے 420 فٹ تک ہے.اس جھیل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسکا پانی کسی موسم میں بھی گرم نہیں ہوتا.

اسی جھیل کے قریب خوبصورت آبادی میں یورپ کی ایک مخصوص مٹھائی تیار ہوتی ہے جسے پاکستانی پنجاب میں ''گٹا'' اور سویڈن میں ''پولکا گرس'' کہا جاتا ہے جسکا آغاز 1859 میں سویڈن کے ''گرانا ''شہر میں ہوا تھا.اسکے بارے میں تفصیل بعد کی تحریروں میں سامنے آئے گی.

   سائیں رحمت نے پہلے سے ہی یہاں ایسی ہی ایک فیکٹری والوں سے بات کر رکھی تھے جہاں مہمانوں کو پولکا گرس بنانے کے عمل سے آگاہ کیا گیا اور سارا عمل دکھایا گیا جس میں مہمانوں نے دلچسپی لی اور مختلف سوالات کیئے.



یہاں سے صفدر ھمدانی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بوروس پہنچے جہاں تارکین وطن انسٹی ٹیوٹ میں اسکےچیرمین.بونیتو موگیل کی اہلیہ انیتی بونیتو  نے انکا استقبال کیا.

اس ادارے کے وائس چیرمین.جعفر علی مغل بلتستانی اور مجلس انتظامیہ کے رکن.سائیں رحمت علی ناتھن شاہی ہیں. یورپ بھر میں اپنی نوعیت کا واحد ادارہ ہے جس میں سویڈن میں آنےوالے تارکین وطن کے حوالے سے متعدد اقسام کی دستاویز کو محفوظ کیا گیا ہے اور تارکین کے علاوہ یہ ریفیوجی اور نسل پرستی کے حوالے سے بھی ایک تحقیقی مرکز ہے جو آرکائیو،لائبریری اور میوزیم شامل ہیں.

جنوری 1973 میں قائم ہونے والا یہ مرکز بوروس کے ''ہاؤس آف امیگرینٹس'' میں واقع ہے.

انیتی بونیتو نے مہمانوں کو کرز کے تمام شعبے دکھائے اور صفدر ھمدانی کے متعدد سوالات کے جواب دیئے.صفدر ھمدانی نے اس امر پر اپنے تحفظ کا اظہار کیا کہ اس مرکز میں پاکستان کے حوالے سے بہت کم مواد ہے. اس مرکز کے بارے میں مکمل تفصیل آئیندہ کے مضامین میں آئے گی.



بدھ چار نومبر کو لن شوپنگ کے مرکزی کلیسا میں ہونے والے ایک اہم سیمینار میں  صفدر ھمدانی انٹگریشن کے حوالے سے اپنا کلیدی مقالہ پیش کریں گے اور جمعرات کو واپس لندن روانہ ہو جائیں گے.

اس سے قبل لندن سے تشریف لائے معروف محقق, شاعر, ادیب, براڈکاسٹر اور مرثیہ نگار صفدر ھمدانی نے اپنے 6 روزہ دورہ سویڈن کے چوتھے روز پیر دو نومبر کو لن شوپنگ شہر میں نہایت مصروف دن گزارا

دن کا آغاز اے بی ایف کے صوبائی سربراہ تھومس لنڈ گرین سے ان کے دفتر میں ملاقات سے ہوا اور مسٹر تھومس نے صفدر ھمدانی،سائیں رحمت علی اور جرمنی کے طاہر ملک کے اعزاز میں ایک مقامی ہوٹل میں ظہرانہ دیا۔

اے بی ایف کا دفتر شہر لن شوپنگ میں سٹی سینٹر میں واقع ہے جہاں پہنچے پر مسٹر تھومسن نے جناب صفدر ھمدانی کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔

اے بی ایف کی تنظیم کا مقصد کارکنوں کے اہل خانہ کو تعلیمی موقع فراہم کرنا ہے اور اسکو حکومت کی اعانت حاصل ہے۔

سائیں رحمت علی نے مسٹر تھومسن سے صفدر ھمدانی کو متعارف کروایا جس کے بعد صفدر ھمدانی اور مسٹر تھومسن کے درمیان تارکین وطن،انٹگریشن اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیالات ہوا جس کے بعد مسٹر تھومسن نے مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا-

اس ملاقات کی تفصیل بعد میں تفصیلی رپورٹ میں شائع ہو گی۔

اے بی ایف کے سربراہ سے ملاقات کے بعد جناب صفدر ھمدانی اور طاہر ملک،سائیں رحمت علی کے ہمراہ لن شو پنگ کی کلیساؤن کی تنظیم کے صدر دفتر پہنچے جہاں جان یو ہانسن اور پروفیسر ایڈگر ایلمن نے انکا استقبال کیا۔ جناب  ایڈگر ایمن اور جان یو ہانسن نےمہمانوں کو اس 14ویں صدی کے کیتھیڈرل کے بارے میں تفصیلی معلومات مہیا کیں اور اس موقع پر اس کیتھیڈرل کے بارے شائع شدہ کتاب صفدر ھمدانی کو تحفے کے طور پر پیش کی۔

صفدر ھمدانی نے میزبانوں سے کیتھیڈرل کی طرز تعمیر اور اس میں کندہ تحریروں کے بارے میں متعدد سوالات کیئے۔

اسکے بعد بالائی منزل پرجان یو ہانسن اور پروفیسر ایڈگر ایلمن  نے صفدر ھمدانی سے انتڑ فیتھ ڈائیلاگ،تارکین وطن،اسلام اور عیسائیت اور انٹگریشن کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا اور صفدر ھمدانی کی گفتگو میں دلچسپی لیتے ہوئے انکی باتوں کو نہایت غور سے سنا

صفدر ھمدانی نے اس بات پر زور دیا کہ مغربی دنیا نے کسی مستند تحقیق کے بغیرمسلمانوں پر دہشت گردی کا لیبل چسپاں کرتی ہے اور قرآن میں یہودٰیوں اور عیسائیوں کئ قتل کے حوالے دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاد بالسیف جو جہاز کی کم ترین صورت ہے مغرب نے اسی پر شور مچایا ہے جبکہ جہاد کی دوسری اعلیٰ اقسام جہاد بالنفس،جہاد بالقلم اور جہاد باللسان کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

میزبانوں نے انٹرفیتھ کے حوالے سے صفدر ھمدانی سے متعدد سوالات کیئے۔

دو گھنٹے کی اس ملاقات کے اختتام پر میزبانوں نے مہمانوں پر صر دروازے تک آ کر خدا حافظ کہا۔

اس روز کی آخری اور ایک اور اہم تقریب لی شوپنگ یونیورسٹی میں پاکستان سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلا تاریخی اردو مشاعرہ اور فکر محفل تھی جس کے انعقاد میں سوسائٹی کے ارکان کے علاوہ سائی رحمت علی کی مساعی شامل ہیں۔

یونیورسٹی کا ہال سامعین طلبا بھرا ہوا تھا جنہوں نے زندہ دلی کے ساتھ مشاعرے کو سنا۔

 نظامت عمران حاکم نے کی جبکہ طالب علم شعرا میں فراز زیدی،سہیل عمران،عاصم اعجاز کبیر اور کاشف بیگ نے اشعار سانئے۔حاضرین نے خاص طور پر سہیل عمران کی شاعری پر خوب داد دی

جرمنی کے طاہر ملک نے فیض احمد فیض کی پنجابی اور اردو نظمیں سنائیں-

صفدر ھمدانی نے پاکستان اور عالم اسلام کے ساتھ ساتھ علم کی اہمیت پر سیر حاصل گفتگو کی اور پھر غزلوں کے علاوہ ملکی حالات پر تازہ نظمیں سنائیں جس پر ہال بار بار تالیوں سے گونجتا رہا۔

اس تقریب کے اختتام پر عالمی اخبار کی سالگرہ کے حوالے سے ایک سرپرائیز پیش کیا گیا جہاں ننھے بچو کیک کے ساتھ عالمی اخبار کی سالگرہ کے بینر اٹھا رکھے تھے۔صفدر ھمدانی نے ننھے بچوں کے ساتھ کیک کاٹا اور جذباتی انداز میں حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

اس محفل  کے انعقاد پر خصوصی شکریہ محمد مزمل خان۔عمران حاکم،کاشف بیگ اور آمنہ رضوان کا ہے

اس تقریب کی تفصیلی رپورٹ بھی جلد ہی شائع ہو گی

.......................................................... 

ندن سے تشریف لائے معروف محقق, شاعر, ادیب, براڈکاسٹر اور مرثیہ نگار صفدر ھمدانی نے اپنے 6 روزہ دورہ سویڈن کے تیسرے روز اتوار1نومبر معروف دینی سماجی کارکن جعفر مغل بلتستانی کے گھر پر امام رضا ع کی ولادت کے میلاد  میں طویل منقبت پیش کی.

 



محفل کا آغاز کلام پاک سے ہوا جسکے بعد سجاد حسین سجاد نے دعا کی اور چوہدری اسلم نے محمد و ال محمد کے حضور نزرانہ عقیدت پیش کیا جس کے بعد معروف سوز خوان اور گلوکار سائیں رحمت علی ناتھن شاہی نے اپنے مخصوص اور پر سوز انداز میں صفدر ھمدانی کی منقبت اور سلام پیش کیا جسے حاضرین نے نعرہ و صلوات کے ساتھ سماعت کیا.



جناب صفدر ھمدانی نے اس موقع پر میلاد میں موجود حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہم سب کو انفرادی طور پر علم حاصل کرنے کی طرف راغب ہونا ہو گا تا کہ دین میں بڑھتی ہوئی ملائیت کا سد باب ہو سکے

.

انہوں نے کہا کہ محمد و آل محمد سے محبت کا دعوی کرنے والوں کے لیئے ضروری ہے کہ وہ علم حاصل کریں اور دن میں پانچ بار العجل پکارنے والے خود کو امام مہدی کی آمد سے قبل مکمل طور پر تیار کریں

انہوں نے اس موقع پر امام رضا ع کے حضور سلام و منقبت پیش کی.

محفل میں خاصی تعداد میں مومنین کی شرکت کی جس کے اختتام پر میزبان جعفر مغل بلتستانی اور انکی اہیہ کی جانب سے مومنین کے لیئے پرتکلف نیاز امام پیش کی گئی.



اس سے قبل اتوار یکم نومبر کو ہی دن میں سٹاک ہوم کی ادب نواز اور اردو سے محبت کرنے والی شخصیت عابدہ چوہدری نے انہیں ظہرانے پر مدعو کیا جس میں جرمنی سے تشریف لائے طاہر ملک اور سویڈن کے سائیں رحمت علی اور ادین و محقق دین چوہدری سیال نے بھی شرکت کی اور اس موقع پر مختلف ادبی اور سماجی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا

 

جناب دین چوہدری سیال نے صفدر ھمدانی اور طاہر ملک کو اپنی تازہ تصنیفات کا سیٹ پیش کیا جن میں سے ایک کتاب دہشت گردی, دوسری پاکستان کے حوالے سے اور تیسری خلفائے راشدین کے موضوع پر ہے.


صفدر ھمدانی اور طاہر ملک نے مصنف کو انکی ادبی مساعی پر مبارکباد دی اور صفدر ھمدانی نے دین سیال صاحب کو پیشکش کی وہ انکی پاکستان کے ھوالےس ے شائع ہونے والی کتاب کو عالمی اخبار پر قسط وار شائع کریں گے جسکی اجازت دین سیال صاحب نے بخوشی مرحمت فرمائی .
شام میں صفدر ھمدانی اور طاہر ملک سائیں رحمت علی قیادت میں سٹاک ہوم سے لیشیوپنگ روانہ ہو گئے جہاں وہ یونیورسٹی مین مشاعرے کے علاوہ دہشت گردی اور انٹگریشن کے موضوع پر ہونے والے سیمینار میں شرکت کریں گے اور مقامی بلدیہ کے اہم اہل کاروں سے ملاقاتیں ہوں گی.

سائیں رحمت علی اور انکی اہلیہ فرزانہ مہمانوں میں مقامی اہم مقامات کی سیر کروائیں گی اور مہمان بدھ کو سیمینار کے بعد سٹاک ہوم روانہ ہو جائیں گے جہاں انکی اختتامی مصروفیات کے شیڈول کو آخری شکل دی جارہی ہے 
جناب صفدر ھمدانی اور طاہر ملک جمعرات 5 نومبر کو لندن اور جرمنی روانہ ہو جائیں گے


<Br> اس سےقبل سٹاک ہوم کی پاکستانیوں کی تنظیم فرینادے پاکستانیز ای بو چرکا اور ایشین اردو سوسائٹی کے زیر اہتمام ہفتہ اکتیس اکتوبر کی شب ایک نہایت کامیاب محفل مشاعرہ اور فکری نشست منعقد ہوئی جسکی صدارت لندن سے تشریف لائے معروف محقق, شاعر, ادیب , براڈکاسٹر اور مرثیہ نگار صفدر ھمدانی نے کی جبکہ اسٹیج پر ان کے ہمراہ ایشین اردو سوسائٹی کے روح رواں معروف شاعر جمیل احسن اور مقامی بلدہ کے مشیر بو یو ہانسن تشریف فرما تھے


تقریب کی نظامت معروف سوز خوان اور گلوکار سائیں رحمت علی نے اپنے مخصوص انداز میں کی جسے حاضرین نے بے حد سراہا اور اس تقریب کے انعقاد کے لیئے جعفر مغل بلتستانی, میاں جاوید اور برہان فوزی کی خصوصی مساعی شامل تھیں.


تقریب کے آغاز پر تنظیم کے صدر ڈاکٹر سہیل اجمل نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پاکستان میں جاری دہشت گردی کی مذمت میں ایک قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا

بو ہانسن نے اپنی تقریر میں ایسی تقاریب کے انعقاد کی تعریف کی اور عوام پر زور دیا کہ وہ انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹس کو ووٹ دیں تا کہ متعصب جماعتیں سامنے نہ آ سکیں.

محفل مشاعرہ کا آغاز تلاوت سے ہوا. ہال ادبی ذوق کے حامل افراد سے بھرا ہوا تھا جس میں ایک بڑی تعداد خواتین کی تھی جو ایک فعال اور مثبت تبدیلی ہے.

جن شعرا نے اپنا کلام پیش کیا ان میں صدر محفل صفدر ھمدانی اور منفرد طرز کے شاعر جمیل احسن کے علاوہ طیار رضوی, افتخار احمد ثاقب, اے ایچ راتق, سجاد حسین سجاد, شہناز انجم اور عابدہ چوہدری شامل تھیں. </ P>

اس مشاعرے کی مفصل رہورٹ بعد میں پیش کی جائے گی

جرمنی سے تشریف لائے طاہر ملک نے مصطفی زیدی کی نظم پیش کی.

تقریب کے اختتام پر حاضرین کے لیئے پرتکلف ضیافت کا اہتمام تھا.

یاد رہے معروف شاعر, ادیب, براڈکاسٹر, مرثیہ نگار اور دانشور صحافی لندن سے چھ روزہ دورے پر سویڈن میں ہیں جہاں وہ مختلف ادبی, سماجی اور دینی تقریبات میں شرکت کریرہے ہیں

سویڈن پہنچنے پر جعفر مغل اور دیگر احباب نے انکا خیر مقدم کیا اور معروف شاعر جمیل احسن نے انکے اعزاز میں عشاائیہ دیا جس میں مقامی شعرا اور صحافیوں نے شرکت کی اور مختلف ادبی اور سماجی موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا.

اتوار کوامام رضا علیہ السلام کی ولادت کی تقریب میں شرکت کریں گے اور منقبت و قصائد پیش کریں گے.

اگلے تین روز میں وہ یہاں کی یونیورسٹیوں میں انٹگریشن اور دینی موضوعات پر لیکچر دیں گے

اپنے قیام میں انکی ملاقات لنشو پنگ کے میئر سے بھی ہو گی اور وہ پریس سے بھی ملاقات کریں گے

صفدر ھمدانی کی ان تقریبات کی رپورٹیں عالمی اخبار میں شائع ہوں گی.



:دیگر مضامین
(31.10.2009) صفدر ھمدانی لندن سے سٹاک ہولم پہنچ چکے ہیں
(31.10.2009) عالمی اخبار کی سالگرہ پر جناب جلیل عباس جیلانی کا پیغام تہنیت
(27.10.2009) اسٹاک ہوم میں میلاد امام رضا علیہ السلام کا انعقاد
(26.10.2009) اسٹاک ہوم میں ایک محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا جا رہا ہے
(23.10.2009) لین شوپنگ میں اہم موضوعات پر سیمینار کا انعقاد
(23.10.2009) لین شوپنگ یونیورسٹی میں صفدر ھمٰدانی کے ساتھ ایک شام
(22.10.2009) جرمنی میں جلوس برائے چہلم حضرت علی علیہ السلام
(21.10.2009) سویڈن کے راجہ حیدر شکوہ کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت
(21.10.2009) عالمی اخبار کی سالگرہ پر تمام قارئین کی طرف سے مبارکباد
(19.10.2009) ورجینیا میں منعقد ہونے والی ایک یادگار محفلِ موسیقی
(14.10.2009) سڈنی میں ڈاکٹر نگہت نسیم کے گھر پر ایک یادگار محفلٍ موسیقی
(13.10.2009) تین ڈاکٹروں کو عالمی اخبار کی طرف سے مبارکباد
(13.10.2009) معروف مقرر اور مبلغ شاہ بلیغ الدین انتقال کرگئے
(06.10.2009) کربلا و حسینیت کے پیغام کو گھر۔گھر پہنچانے کی ضرورت
(02.10.2009) سڈنی میں مجلس شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام
(26.09.2009) ذرا سوچیئے کہ کیا یہی محب اہلبیت کی شان ہے؟
(22.09.2009) میں اپنی ممی کو آج ان کی سالگرہ کی مبارکباد دیتی ہوں
(19.09.2009) عالمی اخبار کی طرف سے سب کو عید کی مبارک باد
(18.09.2009) کراچی میں احمد ترازی کے برادر نسبتی شاکر علی رہا ہو گئے
(15.09.2009) رالف رسل کی پہلی برسی خاموشی سے گزر گئی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں