15.10.2026, 02:15pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

حامدکرزئی کی حکومت اور طالبان کی نئی حکمت عملی ۔از؛ عابد حسین
06.11.2009, 01:02am , جمہ (GMT+1)

عالمی اخبار ۔ریسرچ یونٹ

 افغان صدر حامد کرزئی : فائل فوٹوافغانستان میں اگر ایک طرف الیکشن کا عمل اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے تو دوسری طرف طالبان عسکریت پسندوں نے اپنی حکمت عملی میں تبدیلی کے اشارے بھی دے دیئے ہیں۔

نو منتخب افغان صدرحامد کرزئی کے مخالف امیدوارڈاکٹرعبداللہ عبد اللہ نے نئی کرزئی حکومت کوغیرآئینی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اندرونِ ملک امن و سلامتی قائم کرنے کی اہل نہیں ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ اِس حکومت کے پاس کوئی ساکھ نہیں ہے اور نہ ہی کسی اتھارٹی کی حامل ہے کیونکہ ایک حکومت، جو غیر قانونی فیصلے کے تحت معرضِ وجود میں آئی ہے، وہ کیسے دستور کے تحت فرائض سرانجام دے گی۔ عبد اللہ عبداللہ نے اپنے تازہ بیان میں اگلی کابینہ میں اپنی شمولیت کو بھی خارج از امکان قرار دیا ہے۔

اُن کا اشارہ حامد کرزئی کے اُس بیان کی جانب تھا، جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ اُن کی نئی کابینہ تمام افغان قومیتوں کی نمائندہ ہو گی۔ ڈاکٹرعبداللہ عبد اللہ نے افغان الیکشن کمیشن کے اعلیٰ عہدے داران کو نہ ہٹائے جانے پر دوسرے مرحلے کے صدارتی الیکشن کا بائیکاٹ کردیا تھا۔

دوسری جانب افغانستان کو امداد دینے والے تمام ملک کابل حکومت میں بدعنوانی اور کرپشن کے معاملے پر انتہائی پریشانی سے دوچار ہیں۔ امریکہ کے اعلیٰ حکومتی حلقوں میں بھی افغانستان میں تیزی سے پھلنے پھولنے والی بدعنوانی پر خاصی تشویش پائی جاتی ہے۔ اِس حوالے سے جرمن پارلیمنٹ میں گرین پارٹی کے رُکن اور افغانستان میں اقوام متحدہ کے سابق خصوصی مندوب ٹام کوئنگس کا کہنا ہے۔ اِس منسبت سے اقوام متحدہ کے سابق خصوصی مندوب بتاتے ہیں کہ اگر کابل میں عام آدمی سے پوچھا جائے کہ زیادہ بد عنوان کون تھا، طالبان حکومت یا موجودہ حکومت تو ہر شخص یہی کہے گا کہ موجودہ حکومت۔

حامد کرزئی نے اپنی دوسری مدتِ صدارت میں خاص طور پر کرپشن کے خلاف عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ امریکی صدر اوباما نے حامد کرزئی کو صدر منتخب ہونے کے بعد مبارک باد کے فون میں بھی افغان صدر کو مشور دیا تھا کہ وہ کرپشن کے خلاف بھرپور کوشش کریں۔ حامد کرزئی کے بھائی احمد ولی کرزئی کو خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ وہ بطور گورنر قندھار منشیات کے بڑے سمگلروں کے ساتھ گہرے تعلقاتت ہیں ۔

 افغانستان میں غیر قانونی طور پر اگائی جانے والی پوست بھی عالمی برادری کے لئے ایک بڑا مسئلہ ہے رکھتے ہیں۔ یہ تعلق سمگلروں کے لئے باعث تقویت ہے۔ اِس دوران افغانستان میں سرگرم طالبان انتہاپسندوں کی نئی حکمت عملی سے بھی نیٹو کی آئی سیف فوج سمیت افغان حکومت کے ایوانوں میں ہلچل پائی جاتی ہے۔ ایک طالبان کارکن نے افغان پولیس میں شمولیت اختیار کرنے کے تقریباً تین سالوں بعد پانچ برطانوی فوجیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا ہے۔ اِس واقعہ پر برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اِس کو ایک انتہائی بڑے نقصان سےتعبیر کیا ہے۔

فائرنگ کا یہ واقعہ ہلمند صوبے کے ضلع نادِ علی میں پیش آیا۔ برطانوی فوجی افغان پولیس افسران کے تربیتی عمل کی نگرانی کر رہے تھے۔ طالبان نے اِس کارروائی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ اگر سرگرم طالبان نے عراقی القاعدہ شدت پسندوں جیسی حکمت عملی کو اپنانے میں تسلسل کا مظاہرہ کیا تو حامد کرزئی حکومت کے ساتھ ساتھ اتحادی فوج کو ایک نئے محاذ کا سامنا ہو گا۔

( بشکریہ ڈوئچے ویلے )


:دیگر مضامین
(04.11.2009) سویڈن میں اے بی ایف اورکارکنوں کے لیئے تعلیمی پروگرام
(04.11.2009) وسط ایشیاکی سب سے بڑی مسجد کی تعمیر شروع ہے
(02.11.2009)  عالمی اخبار کی سالگرہ ہے ۔از؛ سید انور ظہیر رہبر
(02.11.2009) سر سے ہے پا ؤ ں دو قدم آ گے عالمی اخبار ۔از؛ فر یدہ لا کھا نی ۔سڈنی
(02.11.2009) جی اسی کو تو کہتے ہیں۔۔سایہ خدائے ذوالجلال
(01.11.2009) عالمی اخبار کی سالگرہ مبارک ہو ۔از؛ حسین افسر
(01.11.2009) عالمی اخبارعالمگیر سلسلہ عنکبوت کا جیتا جاگتا نمونہ۔از؛ ڈاکٹر خواجہ اکرام
(01.11.2009) سالگرہ مبارک عالمی اخبار ۔۔ سالگرہ مبارک عالمی اخبار۔از؛ نزہت نسیم
(01.11.2009)  عالمی اخبار کا نام "علمی اخبار" ہوتا ۔از؛ فیاض امر
(01.11.2009) عالمی اخبار ہم سب کا ہے اور ہم سب کے دم سے ہے ۔از؛ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی
(01.11.2009) عالمی اخبار“ نے ایک سال مکمل کر لیا۔از؛ عبدالمناف
(31.10.2009) ہم سفر یہ عالمی اخبار کے۔۔۔۔۔ایک خصوصی وڈیو
(30.10.2009) عالمی اخبار ایک معیار کانام ہے ۔از ؛ڈاکٹر نگہت نسیم
(29.10.2009) عالمی اخبار کے پہلا برس کےسفر کے ابتدائی تین بلاگ۔از؛نگہت نسیم
(29.10.2009) پشاور میں ہولناک دھماکے۔چند تصاویر
(29.10.2009) عالمی اخبار میری شناخت اور میری پہچان ہے ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(28.10.2009) یہ تمھارا اور ہمارا عالمی اخبار ہے ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(27.10.2009) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری یوم سیاہ منارہے ہیں
(27.10.2009) وسیم اکرم کی اہلیہ کو لاہور میں سپرد خاک کر دیا
(27.10.2009) عالمی اخبار کے ایک برس کا ادبی سفرنامہ ۔از؛ نگہت نسیم



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں