18.10.2026, 10:55am , اتوار (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

ٹیکساس کے فوجی اڈے پر حملہ، امریکہ میں سوگ ۔از؛ ندیم گِل
07.11.2009, 12:41pm , ہفتہ (GMT+1)

عالمی اخبار۔ریسرچ یونٹ

امریکی صدر باراک اوباما نے ٹیکساس کے ایک فوجی اڈے پر فائرنگ کے واقعے پر ملک بھر میں سوگ کا اعلان کیا ہے۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات کے بارے میں پیشگی اندازوں سے احتراز برتا جائے۔

 امریکی صدر باراک اوباما ٹیکساس کے واقعے پر بیان دیتے ہوئےامریکہ میں وائٹ ہاؤس سمیت تمام وفاقی عمارتوں پر پرچم سرنگوں کر دیے گئے ہیں۔ صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ ٹیکساس کے فورٹ ہُود فوجی اڈے پر فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گیارہ نومبر تک پرچم سرنگوں رکھے جائیں۔ اُسی روز زمانہ جنگ میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ویٹرنز ڈے بھی منایا جاتا ہے۔

جمعرات کو ٹیکساس کے فوجی اڈے پر فائرنگ کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ انتالیس سالہ میجر ندال ملک حسن نے اس فوجی اڈے پر فائر کھول دیا تھا۔

 وہ امریکی فوج میں ماہر نفسیات کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ رواں برس جولائی میں ہی ان کا تبادلہ ٹیکساس کے فوجی اڈے پر کیا گیا تھا۔ قبل ازیں وہ دارالحکومت واشنگٹن میں والٹر ریڈ آرمی میڈیکل سینٹر میں تعینات تھے۔ فوجی ذرائع کے مطابق انہیں جلد ہی افغانستان اور غالباً عراق تعینات کیا جانے والا تھا۔ ندال حسن کے خاندان کے ذرائع کے مطابق وہ اپنی بیرون ملک تعیناتی سے مطمئن نہیں تھے اور فوج کی نوکری چھوڑنا چاہتے تھے۔

تاہم صدر اوباما نے کہا ہے کہ اس حوالے سےکوئی بھی نتیجہ اخذ کرنا قبل ازوقت ہو گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ندال حسن کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کا مقصد جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔ اوباما نے کہا کہ جیسے جیسے تحقیقات کے نتائج سامنے آئیں گے، عوام کو ان سے آگاہ کیا جاتا رہے گا۔

امریکی صدر نے کہا، 'ابھی واقعے کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں، ہم صرف اتنا جانتے ہیں کہ حملے کا نشانہ بننے والوں کے عزیز، رشتے دار، دوست احباب اور ساری قوم ہی دُکھ میں مبتلا ہے۔'

 ندال ملک حسن کے اپارٹمنٹ کی تلاشی لی جا رہی ہےامریکی فوج کے سربراہ جنرل جارج کاسے کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پوری امریکی فوج پر حملہ ہے۔

میجر حسن نے جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے فورٹ ہود پر حملہ کیا۔ یہ امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے، جہاں تقریبا چالیس ہزار فوجی تعینات ہیں۔ اس اڈے کے کمانڈر لیفٹیننٹ رابرٹ کون نے ایک بیان میں کہا، 'عینی شاہدین کے مطابق ندال حسن نے فائر کھولنے سے پہلے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا۔'

اس دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں ندال حسن زخمی ہو گئے۔ وہ سخت سیکیورٹی میں زیر علاج ہیں۔ ان پر جوابی فائر سب سے پہلے ایک چونتیس سالہ خاتون پولیس اہلکار کمبرلے میونلے نے کیا۔ وہ خود بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔

( بشکریہ ڈوئچے ویلے)


:دیگر مضامین
(07.11.2009) ایک ایک لمحہ کبھی صدیوں پر محیط ہو جاتا ہے
(07.11.2009) اس کیا کہیں؟ کہیں بجتی ہے شہنائی کہیں۔۔۔۔
(06.11.2009) حامدکرزئی کی حکومت اور طالبان کی نئی حکمت عملی ۔از؛ عابد حسین
(04.11.2009) سویڈن میں اے بی ایف اورکارکنوں کے لیئے تعلیمی پروگرام
(04.11.2009) وسط ایشیاکی سب سے بڑی مسجد کی تعمیر شروع ہے
(02.11.2009)  عالمی اخبار کی سالگرہ ہے ۔از؛ سید انور ظہیر رہبر
(02.11.2009) سر سے ہے پا ؤ ں دو قدم آ گے عالمی اخبار ۔از؛ فر یدہ لا کھا نی ۔سڈنی
(02.11.2009) جی اسی کو تو کہتے ہیں۔۔سایہ خدائے ذوالجلال
(01.11.2009) عالمی اخبار کی سالگرہ مبارک ہو ۔از؛ حسین افسر
(01.11.2009) عالمی اخبارعالمگیر سلسلہ عنکبوت کا جیتا جاگتا نمونہ۔از؛ ڈاکٹر خواجہ اکرام
(01.11.2009) سالگرہ مبارک عالمی اخبار ۔۔ سالگرہ مبارک عالمی اخبار۔از؛ نزہت نسیم
(01.11.2009)  عالمی اخبار کا نام "علمی اخبار" ہوتا ۔از؛ فیاض امر
(01.11.2009) عالمی اخبار ہم سب کا ہے اور ہم سب کے دم سے ہے ۔از؛ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی
(01.11.2009) عالمی اخبار“ نے ایک سال مکمل کر لیا۔از؛ عبدالمناف
(31.10.2009) ہم سفر یہ عالمی اخبار کے۔۔۔۔۔ایک خصوصی وڈیو
(30.10.2009) عالمی اخبار ایک معیار کانام ہے ۔از ؛ڈاکٹر نگہت نسیم
(29.10.2009) عالمی اخبار کے پہلا برس کےسفر کے ابتدائی تین بلاگ۔از؛نگہت نسیم
(29.10.2009) پشاور میں ہولناک دھماکے۔چند تصاویر
(29.10.2009) عالمی اخبار میری شناخت اور میری پہچان ہے ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(28.10.2009) یہ تمھارا اور ہمارا عالمی اخبار ہے ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں