گزشتہ دنوں لندن سے سویڈن کے چھ روزہ دورے پر تشریف لائے معروف محقق, شاعر, ادیب, براڈکاسٹر اور مرثیہ نگار صفدر ھمدانی نے اپنی اختتامی مصروفیات میں جرمنی کے طاہر ملک اور سٹاک ہوم کے دانشور اور نوجوان صاحب علم حسنین گووانی کے ہمراہ لن شو پنگ کی کلیساؤں کی تنظیم کے صدر دفتر میں جان یو ہانسن اور پروفیسر ایڈگر ایلمن کے علاوہ دیگر عیسائی مبلغین اور صاحبان علم کے ساتھ ایک اہم سیمینار میں شرکت کی ۔
اس سیمینار کی نظامت سائیں رحمت علی ناتھن شاہی نے کی جنہوں نے اپنے ابتدائی کلمات میں دہشت گردی اور انضمام یعنی انٹگریشن جیسے اہم موضوعات کی اس دور میں اہمیت پر زوردیا اور کہا کہ یوں تو ہر عہد میں بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمے کی ضرورت ہے لیکن اس دور میں اسکی اہمیت اور بڑھ گئی ہے۔
حسنین گووانی نے اسلام اور دہشت گردی اور صفدر ھمدانی نے انٹگریشن کے موضوع پر مقالے پڑھے اور شرکا کے متعدد سوالات کے جوابات دیئے۔
اس سیمینار کی مفصل رپورٹ بعد میں شائع ہو گی۔ اسوقت سیمینار کی چند تصاویر