17.10.2026, 11:52am , ہفتہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

ترک رہنما مصطفی کمال اتاترک کی 72 ویں برسی
11.11.2010, 01:55am , جعمرات (GMT+1)

ایڈیٹر عالمی اخبار
پیدائش :1881انتیس اکتوبرء

وفات: دس نومبر 1938ء

مصطفٰی کمال۔ جدید ترکی کے بانی اور پہلے صدر ۔ سالونیکا کے متوسط الحال خاندان میں پیداہوئے۔ سات برس کے تھے کہ باپ کا سایہ سر سے اٹھ گیا۔ سالونیکا اور مناستیر کے کیڈٹ سکولوں میں تعلیم پائی اور 1905ء میں وہاں سے سٹاف کیپٹن بن کر نکلے۔ طالب علمی کے ایام میں ہی ایک منجھے ہوئے مقرر کی حیثیت سے شہرت حاصل کی۔

 استنبول کے دوران قیام میں خلیفہ عبدالحمید کی حکومت کے خلاف سرگرمیوں میں حصہ لینے پر کچھ عرصہ قیدرہے۔ جیل سے رہا ہوئے تو فوجی ملازمت اختیار کی اور دمشق میں پانچویں فوج کے ہیڈکوارٹر میں متعین ہوئے۔ اس دوران میں خفیہ تنظیم مجلس اتحاد و ترقی سے ان کا رابطہ قائم ہوا۔ اور وہ نوجوان ترک رہنماوں سے مل کر ترکیہ کی نشاة ثانیہ کے لیے کام کرنے لگے۔ 1908ء کے انقلاب ترکیہ کے بعد کچھ عرصے کے لیے سیاسیات سے علیحدگی اختیار کر لی۔ جنگ اطالیہ اور جنگ بلقان میں مختلف محاذوں پر فوجی خدمات سرانجام دیں۔ اور اپنی حاضر دماغی اور جرات کے سبب شہرت حاصل کی۔

پہلی جنگ عظیم شروع ہوئی تو صوفیہ میں ملٹری اتاشی کے عہدے پر فائز تھے۔ ان کی درخواست پر انھیں جنگی خدمات سپرد کی گئیں۔ انھوں نے 1915ء میں انگریزوں اور فرانسیسیوں کے خلاف آبنائے فاسفورس کی کامیاب مدافعت کی ۔ اس پر انھیں جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ 1916ء میں روسی فوج کو شکست دے کر ترکی کا مقبوضہ علاقہ آزاد کرا لیا۔ 5جولائی 1917ء کو ساتویں فوج کے کمانڈر مقرر ہوئے۔ 30 اکتوبر 1918کو معاہدہ امن پر دستخط ہوگئے جس کے بعد ساتویں فوج توڑ دی گئی اورمصطفے کمال پاشا واپس استنبول بلا لیے گئے۔

 اس وقت خلیفہ وحید الدین سریر آرائے سلطنت تھا ملک میں طوائف الملوکی پھیلی ہوئی تھی۔ سلطان وحید الدین کو ان کے عزائم کا علم نہ تھا۔ اس نے انھیں نویں فوج کا انسپکٹر جنرل مقرر کر دیا۔ جس کا کام باقی ماندہ فوج سے ہتھیار واپس لینا تھا۔ لیکن انھوں نے اس کے برعکس تحریک مقادمت کی تنظیم شروع کر دی۔

انھوں نے اس تحریک کے دوسرے رہنماوں سے رابطہ قائم کیا اور مادر وطن کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہوگئے۔ اسی دوران میں ان کی قیادت میں متوازی عارضی حکومت قائم ہوگئی۔ 1920ء میں اتاترک انگورہ میں ترکی کی پہلی اسمبلی کے صدر منتخب ہوئے۔ اور پھر 1921ء میں ان کی قیادت میں ترکوں نے یونانیوں کے خلاف جنگ چھیڑ دی جنھوں نے ایشیائے کوچک کے بہت بڑے حصے پر قبضہ کر رکھا تھا۔

ایک سال کے اندر اندر یونانی فوج ترکی کی سرحدوں سے باہر نکال دی گئی۔ ترکوں اور انگریزوں کے درمیان براہ راست جنگ چھڑ جانےکا خطرہ پیدا ہوگیا۔ لیکن کمال اتاترک نے اپنی فراست سے یہ خطرہ ختم کر دیا۔ اکتوبر1923میں ترکیہ میں خلافت ختم کرنے اور ملک کو جمہوریہ قرار دینے کا اعلان ہوا اور کمال اتا ترک اس کے پہلے صدر منتخب ہوئے۔ انھوں نے زمام اقتدار سنبھالتے ہی دوررس اصلاحات نافذ کیں اور ترکیہ بڑی تیزی سے شاہراہ ترقی پر قدم بڑھانے لگا۔ 1934ء میں قوم کی طرف سے انھیں اتاترک ﴿بابائے ترک﴾ کا لقب دیا گیا۔

:دیگر مضامین
(03.11.2010) عالمی اخبار . دوسری سالگرہ پر پیغامات تہنیت .از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی
(31.10.2010) اپنے ساتھیوں کے شکریے جو لوح دل پر لکھے میں نے ! از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(30.10.2010) عالمی اخبار کے اجرا پر پہلا اداریہ اور انٹرویو ۔از؛نگہت نسیم
(30.10.2010) عالمی اخبار کے بلاگ نگار اور ان کی کاوشوں کی تفصیل ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(29.10.2010) کتنے ملکوں کے لوگ عالمی اخبار کا مطالعہ کرتے ہیں۔از؛ڈاکٹر نگہت نسیم
(27.10.2010) ایک جہاز جو کار بھی ہے اور ایک کار جو جہاز بھی ہے
(25.10.2010) معروف ادیب،شاعر ،محقق اشفاق حسین سے پروفیسر پروازی کی گفتگو
(22.10.2010) عالمی اخبار کے لیئے منفرد لہجے کے شاعر سجاد حیدر کی ریکارڈ کروائی غزلیں
(21.10.2010) کہیں کراچی میں خون پانی سے زیادہ سستا۔ شاعر و آواز،صفدر ھمٰدانی
(20.10.2010) آج تک یہ علم نہ ہو سکا کہ اس کو ''حلوہ کدو'' کس لیئے کہتے ہیں
(19.10.2010) کارلز روہے میں پاکستان جرمن ایسوسی ایشن کی تقریب
(18.10.2010) پاکستانی شہری قرآن پاک کا 60 من وزنی نسخہ تیار کر رہا ہے
(16.10.2010) عالمی اخبار نے چلی کے کان کنوں کی واپسی لمحہ با لمحہ پیش کی
(12.10.2010) لندن میں آصف رضا نے غزل گائیکی کا شاندار مظاہرہ کیا
(05.10.2010) علامہ شاہ احمد نورانی کی ساتویں برسی کے موقع پر
(05.10.2010) نناوے اسماء اللہ الحسنیٰ کی مدد سے لکھی گئی دعابصری صورت میں
(03.10.2010) تقریب رونمائی’’فلسفہ مابعد جدیدیت: تنقیدی مطالعہ‘‘ ۔
(02.10.2010) سُنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں۔۔۔۔۔
(29.09.2010) پاکستان میں شرح خواندگی میں اضافے کے بجائے کمی
(26.09.2010) بابری مسجد کی ملکیت کے مقدمے کا فیصلہ جو موخر ہوا تو کیسے؟



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں