18.10.2026, 11:43am , اتوار (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

خواجہ غلام فرید کی یوم ولادت کے سلسلے میں تقریبات
14.11.2009, 01:03am , ہفتہ (GMT+1)

ایڈیٹر عالمی اخبار
صوفی شاعر خواجہ غلام فرید کے ایک سو انہترویں یوم ولادت کے سلسلے میں تقریبات ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوٹ مٹھن میں گزشتہ دنوں منائی گئیں۔

حضرت خواجہ غلام فرید 1261 ہجری میں چاچڑاں میں پیدا ہوئے۔ آپ کا شجرہ نسب حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہہ سے ملتا ہے۔ آپ کی تعلیمات میں بھائی چارے اور امن و محبت کا درس ملتا ہے جس سے متاثر ہو کر ہزاروں غیر مسلم مشرف بہ اسلام ہوئے۔

تقریبات میں ملک بھر سے زائرین شریک ہیں جن کی سیکورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ خواجہ غلام فرید نے رنگ و نسل سے بالا ہو کر انسان دوستی،اخوت اور بھائی چارے کا درس دیا ہے۔

خواجہ حسن نظامی کہتے ہیں کہ میں گیارہ سال کی عمر میں اپنے مرحوم والد کے ہمراہ سب سے پہلے تونسہ شریف ضلع ڈیرہ غازیخان صوبہ سرحدی گیا تھا اور حضرت شاہ اللہ بخش صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے ہاتھ پر حسبِ ہدایت والدِ ماجد بیعت کی تھی (جنکے میرے والد اور تمام خاندان والے مرید تھے) پھر والد کے انتقال کے بعد اپنے برادرِ مرحوم سید حسن علی شاہ کے ہمراہ سولہ برس کی عمر میں حضرت خواجہ غلام فرید صاحب رحمۃ اللہ علیہ سجادہ نشیں چاچڑاں شریف علاقہ ریاست بہاولپور کی خدمت میں حاضر ہوا اور بھائی کے کہنے سے ان سے بیعت کی۔ (یہ دونوں ارادتیں اپنے ارادہ اور اپنے خیال سے نہ تھیں کیونکہ اس وقت اسکی عقل نہ رکھتا تھا۔) اسکے بعد درگاہ حضرت بابا فرید الدین گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ میں بمقام پاکپٹن شریف ضلع منٹگمری حضرت مولانا پیر سید مہر علی شاہ صاحب سے بہ اشارہ روحِ حضرت بابا صاحب و بحسنِ عقیدت ذاتی خوب سوچ سمجھ کر بیعت کی۔ اس وقت میری عمر 24 سال کی تھی اور میں نے تعلیم و مطالعہ کے ذریعہ سے معلوماتِ تصوف کا کچھ ذخیرہ مہیا کر لیا تھا۔ (یہ آخری بیعت حضرت خواجہ اللہ بخش اور حضرت خواجہ غلام فرید کے وصال کے بعد ہوئی تھی۔)

دست بدست مرید ہوا تھا، مرید ہونے کے بعد دینی ترقی تو فوراً شروع ہو گئی اور دنیاوی حالت میں اتنا زوال ہوا کہ فاقہ کشی کرتا رہا۔ معیشت کا اطمینان 1908ء سے ہوا جسکو گیارہ سال ہوئے۔ اسکے بعد دنیاوی ترقی بھی برابر عروج کرتی رہی۔

مرید ہونے کی ترغیب خود میرے دل نے دی۔ میں حضرت خواجہ اللہ بخش صاحب رحمۃ اللہ علیہ اور غلام فرید صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو کامل اور مکمل پیر تصور کرتا تھا مگر ان کے بقیدِ حیات نہ ہونے کے سبب ایک زندہ ہادی کی ضرورت تھی، اس واسطے اکثر استخارے کیا کرتا تھا کہ کسی رہنما کا پتہ ملے۔ ایک رات حضرت محبوب الٰہی (رض) کو خواب میں دیکھا کہ حضور دریافت فرماتے ہیں "کس کے مرید ہو؟۔ عرض کیا میں خود آپ سے پوچھتا ہوں کہ کس کا مرید ہونا چاہیئے، فرمایا اپنے آپ کو دیکھو۔"

میں نے تعبیر لی کہ اصلاح نفس کا اشارہ ہے جسکی تعمیل میں میں نے مدتوں کتابیں دیکھ دیکھ کر مجاہدے کیے۔ اسکے بعد خیال آیا کہ حضرت محبوب الٰہی (رض) نے میرے نسب کا اشارہ نہ کیا ہو کہ میں حضرت محبوب الٰہی (رض) کے نسب میں ہوں۔ اپنے آپ کو دیکھنا گویا خود حضرت کے طرزِ عمل کو دیکھنا ہے۔ اس واسطے ارادہ ہوا کہ جسطرح حضرت محبوب الٰہی (رض) اپنے پیر حضرت بابا گنج شکر (رض) کی خدمت میں دہلی سے پاکپٹن شریف تک پیدل جایا کرتے تھے میں بھی پیدل جاؤں مگر اتنی ہمت نہ کر سکا تاہم منچن آباد سے پاکپٹن تک پیدل گیا جو غالباً بارہ کوس کا فاصلہ ہے اور ریگستانی راستہ ہے۔

یہ سفر بہت بے سر و سامانی کا تھا، نہ کوئی آدمی ساتھ تھا نہ پیسہ جیب میں تھا نہ روٹی، بھوکا پیاسا ایک شوق اور لطف میں روانہ ہو گیا تھا۔ بارہ بجے دن کو دریا کے کنارے پہنچا، کشتی موجود نہ تھی، پیدل چلنے کی عادت نہ تھی راستہ صاف نہ تھا۔ گرمی کی شدت اور دھوپ کی تیزی سے حواس گم تھے۔ کنارہ پر جا کر بیٹھ گیا، بھوک نے اتنا بے حال کیا کہ وہیں نیم غشی کی سی حالت طاری ہو گئی، اتنے میں کوئی درویش مسافر آئے، انکے پاس آدھ سیر کی ایک موٹی روٹی تھی اس میں سے انہوں نے مجھ کو پاؤ روٹی دی اور مسکرا کر کہا۔ "اسکو کھاؤ، پانی پیؤ، تم کو تو روٹی تقسیم کرنی ہے ابھی سے بیہوش ہو گئے۔" میں نے وہ ٹکڑا کھایا، دریا کا پانی پیا، کشتی آ گئی اس میں سوار ہو کر پار گئے اور شام کو پاکپٹن شریف پہنچ گئے۔

رات کو میں نے حضور بابا صاحب کے مزار پر عرض کیا کہ طلبِ شیخ میں حاضر ہوا ہوں، صبح کو خود بخود حضرت پیر مہر علی شاہ صاحب کی طرف دل مائل ہوا اور میں نے اسی وقت انکے پاس حاضر ہو کر بیعت کر لی۔

:دیگر مضامین
(12.11.2009) بیتے دنوں کی یادوں کو کیسے میں بھلاؤں اے دل
(12.11.2009) بے معنی ناموں کا مقابلہ
(11.11.2009) انیس کروڑ ڈالر لاٹری: لاکھوں لوگوں کا خواب
(10.11.2009) دیوار برلن کے انہدام کی بیسویں سالگرہ ، جرمنی میں جشن
(10.11.2009) دیوار برلن کو 20 سال۔از ؛ سید انورظہیر رہبر.برلن جرمنی ‌‎
(09.11.2009) خودی کا سر نہاں لا الہ الا اللہ۔۔خودی ہے تیغ فساں لا الہ الا اللہ
(08.11.2009) ماہ پارہ صفدر،ریحان جعفری،حنا جعفری کی منعقدہ محفل موسیقی
(07.11.2009) سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں صفدر ھمدانی کی صدارت میں مشاعرہ
(07.11.2009) ٹیکساس کے فوجی اڈے پر حملہ، امریکہ میں سوگ ۔از؛ ندیم گِل
(07.11.2009) ایک ایک لمحہ کبھی صدیوں پر محیط ہو جاتا ہے
(07.11.2009) اس کیا کہیں؟ کہیں بجتی ہے شہنائی کہیں۔۔۔۔
(06.11.2009) حامدکرزئی کی حکومت اور طالبان کی نئی حکمت عملی ۔از؛ عابد حسین
(04.11.2009) سویڈن میں اے بی ایف اورکارکنوں کے لیئے تعلیمی پروگرام
(04.11.2009) وسط ایشیاکی سب سے بڑی مسجد کی تعمیر شروع ہے
(02.11.2009)  عالمی اخبار کی سالگرہ ہے ۔از؛ سید انور ظہیر رہبر
(02.11.2009) سر سے ہے پا ؤ ں دو قدم آ گے عالمی اخبار ۔از؛ فر یدہ لا کھا نی ۔سڈنی
(02.11.2009) جی اسی کو تو کہتے ہیں۔۔سایہ خدائے ذوالجلال
(01.11.2009) عالمی اخبار کی سالگرہ مبارک ہو ۔از؛ حسین افسر
(01.11.2009) عالمی اخبارعالمگیر سلسلہ عنکبوت کا جیتا جاگتا نمونہ۔از؛ ڈاکٹر خواجہ اکرام
(01.11.2009) سالگرہ مبارک عالمی اخبار ۔۔ سالگرہ مبارک عالمی اخبار۔از؛ نزہت نسیم



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں