18.10.2026, 03:35pm , اتوار (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

جاوید مرتضی نے عزاداری کی طویل قانونی جنگ لڑی
14.11.2009, 01:05am , ہفتہ (GMT+1)

عون نقوی ۔لکھنو

ممتاز شیعہ لیڈر ،ہائی کورٹ کے سینیر وکیل،تحریک دین فہمی کے داعی الحاج مرزا جاوید مرتضی کو ایک بڑے سوگوار مجمع کی موجودگی میں کربلاءنواب ملکہ جہاں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

تدفین میں بڑی تعداد میں جج ،وکلا،عمائدین شہر،مختلف شیعہ ۔سنی تنظیوں کے نمائندے اور بڑی تعداد میںغیر مسلم صاحبان بھی موجود تھے۔الحاج مرزا جاوید مرتضی کا جسد خاکی کل رات گئے سنجئے گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈکل سائنسیز سے انکے والد کی قیام گاہ ’ المرتضی‘ واقع بارود خانہ گولہ گنج لایا گیا۔جہاں افراد خاندان ،عزیز و اقربا نے شب بھر قران خوانی کی اور صبح انکا جنازہ تاریخی کربلا ملکہ جہاں لے جایا گیا جہاں غسل،نماز جنازہ کے بعد مرحوم کی تدفین عمل میں آئی۔ الحاج مرزا جاوید مرتضی کے اس جہاں سے اٹھ جانے کو ایک دور خاتمہ کہا جا رہا ہے۔کربلا کے احاطہ میں صبح سے دوپہر تک موجود رہے سوگوار انکی صداقت ،دیانتداری،شجاعت،علم دوستی اور صبر و استقلال پر محو گفتگو رہے۔

الحاج جاوید مرتضی نے دینی و قومی مسائل میں اصولی رخ اختیار کیا،انہوںنے جہالت پر علم کو ترجیح دی۔ اپنے سخت اصولوں کی وجہ سے انہوں نے کسی بھی طاقت سے صف آرائی سے گریز نہیں کیا۔نہ کبھی باطل طاقتوں کے آگے سپر انداختہ ہوئے۔مرزا جاوید مرتضی نے تصنیف و تالیف کے میدان میں نمایاں کارنامے انجام دئے اور مختصر سے دور میں انہوں نے متعدد کتابوں کی تصنیف کی۔پیشہ ور ذاکری،وقف خوری،دین میںبے اصولی طور طریقوں نیز مذہبی دھندے بازوں و دین کاروبار کرنے والوں کے خلاف انہوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔پیشہ ور اور سیاسی مولویوں کا ایک گروہ کے نشانہ پر جاوید مرتضی عرصے سے تھے اور انکی حق گوئی اور علمی اسطاعت ان ذاکرین اور پیشہ ور مولویوں کے لئے مصیبت بن گئی تھی جو دین کی روٹی کھا کر دنیا کی طرف بھاگ رہے ہیں۔ جاوید مرتضی کی علمی بصیرت اور اس طبقے کی جہالت نے اسے احساس کمتری میں مبتلا کردیا۔جس بنا پر یہ طبقہ حق کی آواز کو دبانے کے لئے غنڈے ،بدمعاشوں و مافیاو ں کا اکثر و بیشتر سہارا لیا کرتا تھا۔لیکن انہوں نے اہلیبیت کے ایک سچے خادم کی طرح سے کبھی ان چو طرفہ حملوں کی فکر نہیں کی اور اپنی بات و موقف کو سختی سے ظاہر کرتے رہے۔

مرزا جاوید مرتضی کی زندگی قومی و دینی مسائل کو حل کرنے اور عزاداری کو بحال کرنے کی سمت میں ایک شاندار رکارڈ ہے۔ وہ عزاداری کے لئے متعدد بار جیل گئے اور انہوں سخت دباو کے باوجود شکست نہیں تسلیم کی۔




:دیگر مضامین
(11.11.2009) الحاج مرزا جاوید مرتضی کو سپرد خاک کر دیا گیا
(11.11.2009) تحریک دین فہمی کے مرزا جاوید مرتضی کا انتقال
(09.11.2009) لن شو پنگ کی کلیساؤں کی تنظیم کے صدر دفتر میں اہم سیمینار
(06.11.2009) سویڈن کے 6 روزہ دورے کے بعد صفدر ھمدانی واپس لندن پہنچ گئے ہیں
(31.10.2009) صفدر ھمدانی لندن سے سٹاک ہولم پہنچ چکے ہیں
(31.10.2009) عالمی اخبار کی سالگرہ پر جناب جلیل عباس جیلانی کا پیغام تہنیت
(27.10.2009) اسٹاک ہوم میں میلاد امام رضا علیہ السلام کا انعقاد
(26.10.2009) اسٹاک ہوم میں ایک محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا جا رہا ہے
(23.10.2009) لین شوپنگ میں اہم موضوعات پر سیمینار کا انعقاد
(23.10.2009) لین شوپنگ یونیورسٹی میں صفدر ھمٰدانی کے ساتھ ایک شام
(22.10.2009) جرمنی میں جلوس برائے چہلم حضرت علی علیہ السلام
(21.10.2009) سویڈن کے راجہ حیدر شکوہ کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت
(21.10.2009) عالمی اخبار کی سالگرہ پر تمام قارئین کی طرف سے مبارکباد
(19.10.2009) ورجینیا میں منعقد ہونے والی ایک یادگار محفلِ موسیقی
(14.10.2009) سڈنی میں ڈاکٹر نگہت نسیم کے گھر پر ایک یادگار محفلٍ موسیقی
(13.10.2009) تین ڈاکٹروں کو عالمی اخبار کی طرف سے مبارکباد
(13.10.2009) معروف مقرر اور مبلغ شاہ بلیغ الدین انتقال کرگئے
(06.10.2009) کربلا و حسینیت کے پیغام کو گھر۔گھر پہنچانے کی ضرورت
(02.10.2009) سڈنی میں مجلس شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام
(26.09.2009) ذرا سوچیئے کہ کیا یہی محب اہلبیت کی شان ہے؟



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں