18.10.2026, 11:44am , اتوار (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی سالانہ رپورٹ ۔از؛ نازیہ جبیں
18.11.2009, 01:04am , بدھ (GMT+1)

عالمی اخبار۔ ریسرچ یونٹ

بین الاقوامی سطح پر بد عنوانی کے خلاف کوشاں ادارے ٹرانسپيرنسی انٹرنيشنل نے عالمی سطح پر کرپشن سے متعلق 2009ء کے لئے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔

 اس رپورٹ میں مختلف ریاستوں کے سرکاری اور عوامی شعبوں میں پائی جانے والی بدعنوانی کے لحاظ سے کُل 180 ملکوں کی درجہ بندی کی گئی ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی اس سالانہ دستاویز میں مختلف ملکوں میں بدعنوانی کی شدت کا اندازہ لگانے کے لئے CPI نامی جو انڈکس استعمال کیا گیا ہے، اس کے مطابق اس وقت دنیا کا سب سے بدعنوان ترین ملک صومالیہ ہے۔ صومالیہ کے بعد افغانستان کا نام آتا ہے جو اس فہرست میں  179 ویں نمبر پر ہے۔ اس درجہ بندی میں پاکستان 139ویں نمبر پر ہے۔

اسی فہرست میں دنیا کے سب سے کم بدعنوان ملکوں کی درجہ بندی میں نیوزی لینڈ پہلے، ڈنمارک دوسرے اور سنگاپور اور سویڈن تیسرے نمبر پر ہیں۔ پانچویں نمبر پر سوئٹزرلینڈ جبکہ فن لینڈ اور ہالینڈ چھٹے نمبر پر ہیں۔ اس کے علاوہ سب سے کم بدعنوان ریاستوں کی اسی لسٹ میں آسٹریلیا، کینیڈا اور آئس لینڈ مشترکہ طور پر آٹھویں، ناروے گیارہویں، ہانگ کانگ اور لکسمبرگ بارہویں جبکہ جرمنی چودہویں نمبر پر آتا ہے۔

جرمنی میں عوامی شعبے میں بدعنوانی کےموضوع پر ٹرانسپيرنسی انٹرنيشنل کی جرمن شاخ کی خاتون سربراہ سلویا شینک نے جرمن ریڈیو DLF کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ جرمن حکومت اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود ابھی تک ملک میں کرپشن پر مکمل طور پر قابو نہیں پا سکی ہے۔ سلویا شینک کہتی ہیں: "جرمنی اس فہرست میں گزشتہ برس بھی چودہویں نمبر پر تھا۔ اس سال بھی اس فہرست میں اس کا نمبر تبدیل نہیں ہوا۔ مطلب یہ کہ جرمنی میں عوامی زندگی کے کئی شعبے ایسے ہیں، جہاں صورت حال میں واضح طور پر بہتری کی ضرورت ہے۔"

منگل کی دوپہر جاری کردہ اس سالانہ رپورٹ کے بارے میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی خاتون سربراہ ہُو گیٹ لابَیل کہتی ہیں کہ موجودہ دور میں مختلف حکومتوں کی جانب سے عوامی منصوبوں کے لئے مختص کردہ بہت زیادہ مالی وسائل کا پوری طرح درست استعمال نہ ہونا اور کرپشن کی وجہ سے عام شہریوں کے ساتھ سماجی اور قانونی ناانصافی وہ بڑے مسائل ہیں جو فوری طور پر حل کئے جانا چاہیئں۔

 ہُوگیٹ لابَیل کے بقول اس طرح کے انصاف کویقینی بنانے کے لئے مئوثر احتسابی عمل اور بہتر حکومتی کارکردگی ناگزیر ہیں۔
(بشکریہ ڈوئچے ویلے)


:دیگر مضامین
(17.11.2009) واٹیکان سٹی اور کشمیر۔ از؛آغا سید عبدالحسین بڈگامی
(17.11.2009) جی یہ کریلا نہیں کیرالا ایر ویز ہے
(15.11.2009) ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کے 20 سال ۔از؛ گوہر نذیر گیلانی
(15.11.2009) سرکاری کانوں میں جتنا جی چاہے چیخو
(14.11.2009) مشتبہ دہشت گردوں پرمقدمہ چلانےکے فیصلے پر تنقید ۔از؛ ندیم گل
(14.11.2009) خواجہ غلام فرید کی یوم ولادت کے سلسلے میں تقریبات
(12.11.2009) بیتے دنوں کی یادوں کو کیسے میں بھلاؤں اے دل
(12.11.2009) بے معنی ناموں کا مقابلہ
(11.11.2009) انیس کروڑ ڈالر لاٹری: لاکھوں لوگوں کا خواب
(10.11.2009) دیوار برلن کے انہدام کی بیسویں سالگرہ ، جرمنی میں جشن
(10.11.2009) دیوار برلن کو 20 سال۔از ؛ سید انورظہیر رہبر.برلن جرمنی ‌‎
(09.11.2009) خودی کا سر نہاں لا الہ الا اللہ۔۔خودی ہے تیغ فساں لا الہ الا اللہ
(08.11.2009) ماہ پارہ صفدر،ریحان جعفری،حنا جعفری کی منعقدہ محفل موسیقی
(07.11.2009) سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں صفدر ھمدانی کی صدارت میں مشاعرہ
(07.11.2009) ٹیکساس کے فوجی اڈے پر حملہ، امریکہ میں سوگ ۔از؛ ندیم گِل
(07.11.2009) ایک ایک لمحہ کبھی صدیوں پر محیط ہو جاتا ہے
(07.11.2009) اس کیا کہیں؟ کہیں بجتی ہے شہنائی کہیں۔۔۔۔
(06.11.2009) حامدکرزئی کی حکومت اور طالبان کی نئی حکمت عملی ۔از؛ عابد حسین
(04.11.2009) سویڈن میں اے بی ایف اورکارکنوں کے لیئے تعلیمی پروگرام
(04.11.2009) وسط ایشیاکی سب سے بڑی مسجد کی تعمیر شروع ہے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں