سویڈن سے عالمی اخبار کے امجد شیخ نے اطلاع دی ہے کہ سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ھالم میں سویڈش نوبل انعام کمیٹی نے سن دو ہزار آٹھ کے لیے ادب کا نوبل انعام ایک فرانسیسی مصنف ژاں ماری لکلزیو کودیا ہے ۔
68 سالہ فرانسیسی مصنف کو انعام میں تقریباً سوا آٹھ لاکھ پاؤنڈ ملیں گے۔
سٹاک ھالم میں ، سویڈش نوبل اکیڈمی نے مصنف ژاں ماری لکلزیو کے بارے میں کہا کہ وہ نئی اختراع، شاعرانہ مہم جوئی اور لذیزحس کی سرمستی کے مصنف ہیں۔
ادب کا نوبل انعال پانے والے فرانسیسی مصنف لکلزیو نے سن انیس سو اسی میں بحیثیتِ ناول نگار تب شہرت حاصل کی جب ان کی کتاب ’صحراء‘ شائع ہوئی۔ سویڈش اکیڈمی کے مطابق یہ کتاب ’شمالی افریقہ کے صحراء کی گمشدہ ثقافت کی زبردست جھلک‘ پیش کرتی ہے ۔ ان کا پہلا ناول ’انٹیروگیشن‘ تھا جو انیس سو چونسٹھ میں شائع ہوا تھا ۔
لکلزیو نے کا تازہ ترین کام فلم سازی کے فن کی تاریخ پر ہے۔ مصنف نے بچوں کے لیے بھی متعدد کتابیں لکھی ہیں جن میں “ لوری “ نامی کتاب دنیا بھر میں مشہور ھے اور اس کے متعدد زبانوں میں تراجم شائع ھو چکے ھیں ۔یہ کتاب سن انیس سو اسی میں شائع ہوئی تھی۔
انہیں دس دسمبر کو ادب کے نوبل انعام کا میڈل عطا دیا جائے گا جائے گا۔