15.10.2026, 01:13pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

فیض احمد فیض کی سالگرہ 13فروری تھی۔ وہ 1911 میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے
16.02.2015, 04:30am , سوموار (GMT+1)

صفدر ھمدانی۔ چیف ایڈیٹر عالمی اخبار
 

اردو ادب کو دنیا بھر میں روشناس کرانے اور ادب کی آبیاری میں جو مقام فیض احمد فیض کا ہے وہ کسی اور شاعر کو حاصل نہیں ہوا۔ فیض احمد فیض نے سات جنوری انیس سو گیارہ کو سیالکوٹ کے ایک پڑھے لکھے گھرانے میں آنکھ کھولی، فیض نے قلم کاری کا آغاز شاعری سے کیا اور اردو اور پنجابی میں شاعری کی۔ بعد میں وہ صحافت سے منسلک ہوگئے اور صدائے حق بلند کی۔

انہوں نے ادبی صورتحال اور ملکی حالات پر مضامین بھی تحریر کئے۔ جو بعد میں کتابی شکل میں شائع ہوئے۔فیض احمد فیض شروع سے ہی انقلابی ذہن کے حامل تھے۔ وہ ایک طویل عرصے تک انجمن ترقی پسند مصنفین کے سرگرم رکن رہےاورآمریت اور ظلم کے خلاف قلمی جہاد کے ساتھ ساتھ عملی کردار بھی ادا کیا۔

فیض کی شاعری میں جہاں حسن جاناں کی مداح سرائی نظر آتی ہے وہیں غمِ دوراں کے مصائب بھی سر اٹھائے نظر آتے ہیں۔

فیض نے ساری دنیا کو اپنا گھر سمجھا اور اس کے دکھ کو اپنا دکھ جان کر ضبطِ تحریر میں لائے۔ انہوں نے ملک عزیز سمیت دنیا بھر میں کہیں بھی ہونے والے انسانیت سوز مظالم کے خلاف آواز اٹھائی اور اس کی پاداش میں قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔

فیض احمد فیض کی اعلیٰ ادبی خدمات کے صلے میں حکومت پاکستان کی طرف سے انہیں ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ نشانِ امتیاز اور سوویت یونین کی جانب سے لینن پرائزعطا کیا گیا۔ اس کے علاوہ انہیں نگار ایوارڈ اور پاکستان ہیومن رائٹس سوسائٹی کی طرف سے امن انعام سے بھی نوازا گیا۔

فیض احمدفیض کے دس شعری مجموعے منصئہ شہود پر طلوع ہوئے اور اردو ادب میں ہمیشہ کے لئے امر ہوگئے۔ ان کی شعری کلیات 'نسخہ ہائے وفا' کی نام سے آج بھی عمدہ شاعری کا ذوق رکھنے والوں کی پسندیدہ کتاب ہے۔ فیض کی شاعری کو اردو، پنجابی، ہندی، انگریزی اور روسی سمیت متعدد زبانوں میں ترجمہ کیا گیا۔

 فیض احمد فیض بیس نومبر انیس سو چوراسی کو انتقال کرگئے۔ مگر ظلم اور آمریت کے خلاف ان کی شاعری ہمیشہ مشعل راہ کی طرح روشن رہے گی۔

:دیگر مضامین
(11.02.2015) قوم کی ترقی میں "‌عورت کا مقام "‌ ۔۔۔ از"‌ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(11.02.2015) جشن آمد رسول کے سلسلے میں سٹاک ہولم میں محفل نعت
(08.02.2015) وزارتِ اطلاعات و ثقافت پنجاب  کا قومی ہم آہنگی مشاعرہ
(06.02.2015) خون کشمیر رنگ لائے گا،وہ زمانہ ضرور آئے گا۔ 5فروری یوم یک جہتی کشمیر
(02.02.2015) خوشیاں حاصل کرنے کے لیئے کیا کریں ۔۔ 21 اصول یاد رکھیئے ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(27.01.2015) دنیا بھر میں کشمیریوں نے بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پرمنایا
(26.01.2015) سعودی عرب کے سلمان ابن عبدالعزیز ال سعود مملکت کے نئے بادشاہ
(24.01.2015) خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ نے اگست سنہ 2005ء میں زمام حکومت اپنے ہاتھ میں لی
(22.01.2015)  جنوری 22، شمس العلام مولانا محمد حسین آزاد کا یوم وفات ۔از ؛ امین ترمذی
(20.01.2015) پشاور کے آرمی پبلک سکول کے شہیدوں کے چہلم کا دن بھی آن پہنچا۔ از عباس نقوی
(19.01.2015) پاکستان کرکٹ ٹیم نے پشاور اسکول کے بچوں سے اظہار یک جہتی کے لیے ملاقات کی۔
(18.01.2015) لندن سے سیالکوٹ براستہ دبئی ۔ قلم کار فرخندہ رضوی کا پہلا مختصر سفرنامہ ۔ آخری قسط
(16.01.2015) فرینکفرٹ میں سولہ دسمبر کے پشاور کے سانحے کے خلاف احتجاجی جلسہ ۔ تصویری جھیلکیاں
(13.01.2015) فرینکفرٹ میں سولہ دسمبر کے پشاور کے سانحے کے خلاف احتجاجی جلسہ
(10.01.2015) ایبولا ، قاتل وائرس کے حوالے سے چشم کشا رپورٹ ۔ احمد خلیل جازم
(07.01.2015) لندن سے سیالکوٹ براستہ دبئی ۔ قلم کار فرخندہ رضوی کا پہلا مختصر سفرنامہ ۔ تیسری قسط
(06.01.2015) زلفی بھٹو.تاریخ پاکستان کا لازوال کردار ۔ از؛ محمد احمد ترازی
(04.01.2015) جشن صبح بہاراں کا پیغام ۔ ۔ ۔ یومِ میلاد تجدیدِ عہدِ وفا اور انقلاب کا دن
(02.01.2015) نعت کےنور سے ہاں میرا قلم روشن ہے
(02.01.2015) دو ہزار چودہ بچوں کے لئے ناگوار اور المناک رہا ۔ یونیسف کی تازہ رپورٹ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں