15.10.2026, 11:05pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

سڈنی کی تقریب کمیونٹی ایوارڈ
04.11.2008, 01:04am , منگل (GMT+1)

نگہت نسیم۔سڈنی
گیارہ اکتوبر دو ھزار آٹھ سنیچر کی شام چھ بجے سڈنی کےگرینول ٹاؤن  ھال میں میں ایک رنگا رنگ تقریب “ نوترنگ ریڈیو اینڈ فسقا( فیجی انڈین سوشل کلچرل آرگنائزیشین آف آسٹریلیا)  سمال بزنز اینڈ کمیونٹی ایوارڈ “ کے نام سے منقعد ھوئی جو ڈایریکٹر نوترنگ میڈیا گروپ مسٹر پرکاش چندرا اور مسز سینی پرکاش نے  سجائی
 جسے لیورپول سٹی کونسل ، ھریش پرساد اینڈ ایسوسیٹس ، زوم فنانس اینڈ پراپرٹی ،سینٹ جارج بینک لیورپول اور لائٹ ھاؤس( جیسس کالز ) والوں نے سپانسر کیا ۔

اس محفل میں چیف گیسٹ کے طور پر ممبر پارلیمنٹ آف نیو ساؤتھ ویلز “پال لنچ “ نے شرکت کی ۔

 اُن کے علاوہ سینٹ جاج بنک بزنس ڈیولپمنٹ آرگنائزیشین کے پریزیڈنٹ مایئکل کارٹر ، پریزیڈنٹ یونایئٹڈ انڈین ایسوسیشن راج نت راجن اور لیور پول کی میر “وینڈی والر “ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور آخر تک محفل کا حصہ بنے رھے ۔
 
تقریب میں  خاص طور پر جو بات سامنے آئی وہ اُس تقریب کا ملٹی کلچرل ھونا تھا۔ اس تقریب میں فیجین  ، انڈین ، پاکستانی ۔ بنگلہ دیشی کمیونٹی کے علاوہ آسٹریلنز کی بہت بڑی  تعداد نے میں شرکت کی ۔

پروگرام کا آغاز پنڈت ھری پرساد کی پکار “اوم“ سے ھوا ۔ پھر پاسٹر جیک رام کے بعد جناب محمد شریف نے اللہ سبحان تعالی کی حمد و ثنا فرمائی ۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز ھوا تو شیراز علی جو ریڈیو نوترنگ پر دس سال سے زائد عرصے سے اناؤنسر کے فرائض انجام دے رھے ھیں ۔

آج اُن کی آواز ریڈیو پر نہیں تھی بلکہ سامنے اسٹیج پر سے آرھی تھی ۔ شیراز علی نے آتے ھی سب کو کہا کہ آج کا پروگرام انگلش اردو اور ھندی میں مکس ھو گا اور پھر پروگرام واقعی آخر تک اپنی دلچسپی کو اس طرح سے برقرار رکھے ھوا تھا کہ مہمان خصوصی “پال لنچ“  بھی آخر تک بیٹھے رھے اور پروگرام کی تعریف کرتے رھے ۔

پروگرام میں کمیونٹی ایوارڈ کے لیئے مختلف مہمانٍ خصوصی کی ساتھ ساتھ دو اناؤنسرز  اعلان کرنے کے لیئے آتے رھے ۔

اس دوران کھانے اور چائے کا دور بھی چلتا رھا۔  پروگرام کے آخری حصہ میں“ نوترنگ اسٹاف ایوارڈ “بھی شامل تھے جس کے لیئے ڈاکٹر نگہت نسیم نے اسٹیج سنبھالا اور باری باری سب کے ناموں کا اعلان کیا۔ریڈیو نوترنگ کے منیجر ڈاریکٹر مسٹر پرکاش اور مسز سنی پرکاش نے  ڈاکٹر نگہت نسیم کو “بہترین اناؤنسر “ کا ایوارڈ دیا۔ تقریب کے آخر میں  انہوں نے ایوارڈ پانے والے تمام کامیاب امیدواروں  کو مبارکباد دی ۔

سارے پروگرام کو رنگ برنگے گیتوں اور ڈانسز سے سجایا گیا تھا جس میں خاص طور پر “انڈین ڈانس سینٹر بولی ووڈ ڈانس“ اور “ “انڈین ڈانس سینٹر پنجابی بھانگڑا “ کے گروپ نے محفل میں جان ڈالے رکھی ۔  سڈنی کے معروف گلوکار جناب ریاض شاہ اور ڈاکٹر ارون کمار کے ساتھ پیا ادتی نے بھی بہت خوبصورت گیت سنائے اور محفل کہ رونق کو بڑھائے رکھا ۔

 اور یوں ایک رنگارنگ ملٹی کلچر تقریب جو شام چھ بجے شروع ھوئی تھی رات کے گیارہ بجے   انتظامیہ کی طرف سے “وشی شرما“  کے شکریہ پر اپنے اختتام کو پہنچی ۔

:دیگر مضامین
(03.11.2008) پاکستان کے بارہ صدر
(03.11.2008) آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں چودہ اگست کی تقریب
(03.11.2008) سڈنی میں محفل ذکر اہلبیت
(03.11.2008)  سڈنی اور میلبورن میں میلاد آئمہ کی محافل(آخری قسط)
(03.11.2008) سڈنی میں صفدر ھمٰدانی کے اعزاز میں محفل غزل
(01.11.2008) یکم نومبر ایک یادگار دن رہے گا
(29.10.2008) کوئٹہ کا 1935کا تباہ کُن زلزلہ
(25.10.2008) چہروں کی بجائے اب نظام بد لا جائے ۔
(22.10.2008) بجلی کا بل اور کرنٹ
(20.10.2008) عالمی اخبار کے اجرا پر انگریزی پیغامات
(13.10.2008) وینس ٹی وی لندن کا مشاعرہ
(07.10.2008) جشنِ مرتضوی 2008 کراچی
(04.10.2008) وینس ٹی وی لندن کا مشاعرہ
(04.10.2008) لندن میں نصبِ علم کی تقریب
(04.10.2008) سڈنی میں ایک خوبصورت موسیقی کی شام
(04.10.2008) پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک اور باب تحریر ہوا
(04.10.2008) پاک ڈچ نیشنل فورم کایادگار مشاعرہ
(04.10.2008) ’’ شہادتِ سیدہ خدیجہ بنتِ علی ‘‘
(04.10.2008) حضرت عبد القادر جیلانی علیہ رحمہ
(04.10.2008) ''ہے تجسس جو اگر شمس نہ تھک کر بیٹھو‘‘



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں