18.10.2026, 06:53am , اتوار (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

نیٹو کے بغیر افغانستان بکھر جائے گا ،ملی بینڈ ۔از؛ ندیم گِل
21.11.2009, 10:59am , ہفتہ (GMT+1)

عالمی اخبار۔ریسرچ یونٹ

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈافغانستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ نیٹو افواج کے افغانستان سے انخلاء کی صورت میں کابل حکومت کا تختہ الٹنے میں دیر نہیں لگے گی۔ 

ڈیوڈ ملی بینڈ نے برطانوی اخبار 'گارجیئن' سے انٹرویو میں کہا کہ عالمی افواج افغانستان چھوڑتی ہیں تو اس کے بعد وقت مقرر کر لیں، پانچ منٹ، چوبیس گھنٹے یا پھر سات دِن، لیکن عسکریت پسند اس سیکیورٹی فورس پر قابو پا لیں گے، جسے مزاحمت کرنے کے تیار کیا گیا ہے۔

 برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن دورہ افغانستان کے موقع پربرطانوی وزیر خارجہ نے یہ بیان کابل میں حامد کرزئی کی دوسری مدت صدارت کی تقریب حلف برادری میں شرکت کے بعد دیا۔ انہوں نے کہا کہ افغان عوام دُکھی ہیں کہ انہیں کسی کی ضرورت ہے، لیکن وہ پرجوش بھی ہیں، کیونکہ نیٹو افواج کی غیرموجودگی کی صورت میں ملکی حالات انتہائی بھیانک ہوں گے۔

2001ء سے جاری افغان مشن کے دوران اب تک وہاں دو سو تیس برطانوی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ساتھ ہی برطانوی عوام کی جانب سے اس جنگ میں اپنے ملک کی شرکت پر مخالفت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے ملی بینڈ نے کہا کہ افغان مشن میں شرکت کی قیمت کچھ زیادہ ضرور ہے لیکن اس جنگ کو بیچ میں چھوڑنے سے بہت کم ہے اور یہ بات اپنے عوام کے سامنے واضح کرنا ہو گی۔

برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن کہہ چکے ہیں کہ افغانستان جنگ میں ان کے ملک کی شرکت کا مقصد دراصل اپنی سرزمین کا تحفظ ہے۔ رواں ماہ کے آغاز پر انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ اور اس کے اتحادیوں کو یہ مشن ادھورا نہیں چھوڑنا چاہئے بلکہ افغان سیکیورٹی فورسز کی تربیت کے عمل کو تیز کرنا چاہئے تاکہ وہ بلآخر اپنے ملک کی سلامتی کی ذمہ داری اپنے ہاتھوں میں لے سکیں۔

ملی بینڈ کہتے ہیں کہ جب تک افغان اپنے معاملات خود نہیں سنبھال لیتے، وہاں مغرب کا کردار جاری رہے گا۔ ان کا کہنا ہے، 'ہم وہاں ایک مقصد، مقررہ عرصے اور ترقی کے لئے موجود ہیں۔ مقصد مشکل لیکن واضح ہے۔'

دوسری جانب امریکی سینیٹر جان میکین نے افغان مشن کی کامیابی کی پیش گوئی کی ہے۔ تاہم ان کا یہ بھی سینیٹر جان میکین صدر باراک اوباما کے ساتھ کہنا ہے کہ اس مقصد کے لئے صدر باراک اوباما کو افغانستان میں اضافی فوجیوں کی تعیناتی کا فیصلہ جلد از جلد کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے میں تاخیر کی وجہ سے فوج میں بے یقینی بڑھ رہی ہے جبکہ افغانستان کے حالات بدترین ہوتے جا رہے ہیں۔

اُدھر امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے افغان صدر کو ناقابلِ اعتبار پارٹز قرار دیا ہے۔ ان کے خیال میں افغانستان مزید امریکی فوجیوں کی روانگی کو سیاسی حمایت حاصل نہیں ہے۔

خیال رہے کہ امریکی کمانڈر صدر اوباما سے افغان مشن کے لئے اضافی فوجیوں کی درخواست کر چکے ہیں، جس پر وائٹ ہاؤس کا فیصلہ تاحال سامنے نہیں آیا۔ اِس بارے میں کسی فیصلے کا امکان چھبیس نومبر کے یوم تشکر کی چھٹی کے بعد متوقع ہے۔ افغانستان میں تعینات مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے فوجیوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے، جس میں سے تقریبا چونسٹھ ہزار امریکی ہیں۔ نیٹو کے رکن دیگر ممالک میں سے افغانستان سب سے زیادہ فوجی بھیجنے والے دیگر ممالک برطانیہ اور جرمنی ہیں۔

(بشکریہ ڈوئچے ویلے)


:دیگر مضامین
(21.11.2009) چن ماہیا تری راہ پئی تکنی آں۔
(20.11.2009) قاہرہ کی تاریخی جامع مسجد ''الاظہر''میں چند گھنٹے
(19.11.2009) کی سا دا وساہ ماہیا۔ہیر رانجھا
(19.11.2009) حامد کرزئی کی تقریب حلف برداری۔از؛ عاطف بلوچ
(19.11.2009) محفل موسیقی میں آصف رضا کا 4 گھنٹے گائیکی کا منفرد مظاہرہ
(18.11.2009) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی سالانہ رپورٹ ۔از؛ نازیہ جبیں
(17.11.2009) واٹیکان سٹی اور کشمیر۔ از؛آغا سید عبدالحسین بڈگامی
(17.11.2009) جی یہ کریلا نہیں کیرالا ایر ویز ہے
(15.11.2009) ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کے 20 سال ۔از؛ گوہر نذیر گیلانی
(15.11.2009) سرکاری کانوں میں جتنا جی چاہے چیخو
(14.11.2009) مشتبہ دہشت گردوں پرمقدمہ چلانےکے فیصلے پر تنقید ۔از؛ ندیم گل
(14.11.2009) خواجہ غلام فرید کی یوم ولادت کے سلسلے میں تقریبات
(12.11.2009) بیتے دنوں کی یادوں کو کیسے میں بھلاؤں اے دل
(12.11.2009) بے معنی ناموں کا مقابلہ
(11.11.2009) انیس کروڑ ڈالر لاٹری: لاکھوں لوگوں کا خواب
(10.11.2009) دیوار برلن کے انہدام کی بیسویں سالگرہ ، جرمنی میں جشن
(10.11.2009) دیوار برلن کو 20 سال۔از ؛ سید انورظہیر رہبر.برلن جرمنی ‌‎
(09.11.2009) خودی کا سر نہاں لا الہ الا اللہ۔۔خودی ہے تیغ فساں لا الہ الا اللہ
(08.11.2009) ماہ پارہ صفدر،ریحان جعفری،حنا جعفری کی منعقدہ محفل موسیقی
(07.11.2009) سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں صفدر ھمدانی کی صدارت میں مشاعرہ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں