15.10.2026, 04:35am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

سڈنی میں محفل ذکر اہلبیت
03.11.2008, 12:23am , سوموار (GMT+1)

ڈاکٹر نگہت نسیم۔سڈنی
انٹرنیٹ کی دنیا کے معروف مقامی آسٹریلوی اخبار ‘‘صدائے وطن ‘‘ کے مدیر سید ظفر حسین کے بھائی سید جاوید حیسن اور انکی اہلیہ صبا جاوید حسین کی جانب سے پندرہ اگست جمعے کی شب حسب سابق سڈنی میں روحانی اور متبرک‘‘ محفلِ ذکرِ اہلبیت‘‘ منعقد ہوئی جس میں مختلف مسالک کے خواتین و حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور محمد وآل محمد کے حضور قصائد کا نذرانہ پیش کیا۔

اس روحانی محفل میں عباس علوی، اسد علی، شجاعت شاہ، سید علی شاہ، سید محمد مہدی، مولانا ریحان،ڈاکٹر شبیر حیدر، مولانا سبطین حسنی اور لندن سے تشریف لائے شاعر آلَ عبا، معروف براڈکاسٹر،محقق،ادیب،شاعر اور مرثیہ نگار صفدر ھمدانی نے اپنا کلام سنایا۔

محفل کی نظامت جناب محمد علی نے کی اور اسکا آغاز سید محمد مہدی نے تلاوت کلام پاک سے کیا جسکے بعد سید زوار حسین نے حدیثِ کساء پڑھی اور سید علی شاہ نے دعائے توسل کی تلاوت کی جس کے بعد عباس علوی، اسد علی، شجاعت شاہ، مولانا ریحان،ڈاکٹر شبیر حیدر، مولانا سبطین حسنی اور لندن سے تشریف لائے شاعر آلِ عبا اور مرثیہ نگار صفدر ھمدانی نے اپنا کلام سنایا۔ محفل درود و سلام اور نعرہ تکبیر و نعرہ حیدری سے گونجتی رہی۔

جناب ڈاکٹر شبیر حیدر کو انکے ان اشعار پر حاضرین نے خوب داد دی

آلِ اطہارِ محمد سے یہ سیرت ہے ملی
جو بھی حالات ہوں اسلوبِ شرافت کرنا
قبر کا سوچ کے خوش ہوتا ہوں تنہائی میں
جب خیال آتا ہے مولا کی زیارت کرنا

معروف شاعر اور خطیب مولانا سبطین حسنی کو انکے کلام پر حاضرین نے خوب داد دی۔ انکے کلام کا ایک نمونہ۔

کچھ کو پروانہ ء شاہی نے ولی لکھا ہے
کچھ کو بندوں کی گواہی نے ولی لکھا ہے
ہم فقط انکو زمانے میں ولی مانتے ہیں
جن کو آیاتِ الہی نے ولی لکھا ہے

چاند چہروں کو دیکھتے رہنا
ہر فقیرِ نظر کی عادت ہے
اس کو نسبت ہے روئے حیدر سے
چاند کو دیکھنا عبادت ہے

مولانا سبطین حسنی کے بعد لندن سے تشریف لائے معروف شاعر اہلیبیت صفدر ھمدانی نے مولائے کائنات اور حجتِ آخر امام مہدی علیہ السلام کے حضور قصائد کا نزرانہ پیش کیا۔

فشار قبر تو منزل مرے شباب کی ہے
میں مطمئن ہوں مجھے فکر کب عذاب کی ہے


رہوں گا قبر میں تا روزِ حشر میں محفوظ
زمیں کے سینے میں خوشبو ابوتراب کی ہے۔

کربلا سے عشق کا معیار پیدا کیجئے
اپنے اندر جرآتِ انکار پیدا کیجئے
اک محبت ہی شفاعت کی ضمانت تو نہیں
ذات میں شبیر کا کردار پیدا کیجئے

محفل مقاصدہ کے بعد بھارت کے مولانا ریحان نے دعا کروائی جس کے بعدحاضرین کے لیئے پر تکلف عشایئے کا اہتمام کیا گیا تھا۔









:دیگر مضامین
(03.11.2008)  سڈنی اور میلبورن میں میلاد آئمہ کی محافل(آخری قسط)
(03.11.2008) سڈنی میں صفدر ھمٰدانی کے اعزاز میں محفل غزل
(01.11.2008) یکم نومبر ایک یادگار دن رہے گا
(29.10.2008) کوئٹہ کا 1935کا تباہ کُن زلزلہ
(25.10.2008) چہروں کی بجائے اب نظام بد لا جائے ۔
(22.10.2008) بجلی کا بل اور کرنٹ
(20.10.2008) عالمی اخبار کے اجرا پر انگریزی پیغامات
(13.10.2008) وینس ٹی وی لندن کا مشاعرہ
(07.10.2008) جشنِ مرتضوی 2008 کراچی
(04.10.2008) وینس ٹی وی لندن کا مشاعرہ
(04.10.2008) لندن میں نصبِ علم کی تقریب
(04.10.2008) سڈنی میں ایک خوبصورت موسیقی کی شام
(04.10.2008) پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک اور باب تحریر ہوا
(04.10.2008) پاک ڈچ نیشنل فورم کایادگار مشاعرہ
(04.10.2008) ’’ شہادتِ سیدہ خدیجہ بنتِ علی ‘‘
(04.10.2008) حضرت عبد القادر جیلانی علیہ رحمہ
(04.10.2008) ''ہے تجسس جو اگر شمس نہ تھک کر بیٹھو‘‘
(04.10.2008) سیف الاسلام سید نا یحییٰ بن زید شہید سلامُ اللہ علیہ
(04.10.2008) نقشِ پا انکے ہیں جنت کے نشاں
(04.10.2008) ام الاوصیا،شہربانو،سلام اللہ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں