14.10.2026, 10:43pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 

رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

وینکور میں معمر افراد کا مثالی مرکز
04.10.2008, 01:16am , ہفتہ (GMT+1)

صفدر ھمٰدانی۔۔ لندن
 

مغربی اور ترقی یافتہ ممالک میں معمر افراد کے لیئے لگ بھگ ہر ملک میں کئی مراکز ہیں لیکن مشرقی ممالک میں ایسے مراکز قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے جہاں بزرگوں کو اپنے ہونے کا احساس رہے

ماہ مئی کے آخری ہفتے میں مجھے اپنے بزرگ دوست اور معروف قلم کار محترم شمس جیلانی کی دعوت پر کینڈا کے شہر وینکور جانے کا موقع ملا تو میں نے از خود جناب جیلانی سے اس بات کی فرمائش کی کہ میں وہ مرکز دیکھنے کا خواہشمند ہوں جس میں وہ معمر افراد کے لیئے کونسلر کے طور پر رضاکارانہ خدمات سر انجام دیتے ہیں۔

میری اس خواہش کو انہوں نے فوری طور پر پورا کرنے کے لیئے مرکز کی منتظمہ مارگریٹ کورٹس سے رابطہ کیا اور ملاقات کا وقت لینے کے علاوہ 411 نامی اس مرکز کے دورے کا بھی انتظام کیا ۔

اور پھر مقررہ وقت اور مقررہ تاریخ یعنی 26 مئی 2008 کی صبح میں اپنی ماموں زاد سعیدہ نثارعلی کے ہمراہ رچمنڈ کے مرکزی علاقے میں بلند و بالا عمارتوں کے درمیان گھری ہوئی معمر افراد کے مرکز کی اس عمارت میں پہنچا جسے 411 کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔

کئی منزلہ اس عمارت کی دوسری منزل پر 411 کے مرکزی دفاتر ہیں جہاں اسکی منتظمہ مارگریٹ کورٹس کے علاوہ رضاکار کونسلرز اور دیگر شعبوں کے افراد بیٹھتے ہیں۔

اس مرکزی علاقے میں گاڑی کی پارکنگ کے لیئے جگہ مل جانا گویا لاٹری نکلنے کے برابر ہے اس لیئے سعیدہ نے مجھے عمارت کے مرکزی دروازے پر اتارا اور خود گاڑی کھڑی کرنے کے لیئے جگہ تلاش کرنے لگی۔

میں نے مرکزی دروازے سے داخل ہو کر استقبالیہ پر بیٹھے ہوئے معمر شخص سے جب دوسری منزل کے بارے میں استفسار کیا تو موصوف نے کچھ اس طرح میری طرف دیکھا کہ میں نے مزید کچھ نہ پوچھنے میں ہی عافیت سمجھی اور سامنے لگی ہوئی ایک ''معمر لفٹ'' میں سوار ہو کر عمارت کی دوسری منزل پر پہنچا۔

معمر افراد کے اس 411 نامی مرکز کے لیئے ایسی ہی لفٹ مناسب تھی کہ شاید یہ دوسری جنگ عظیم سے پہلے کی ہوگی اور جب یہ منزل مقصود پر رکتی تھی تو یوں لگتا تھا کہ جیسے انسان چاند پر اُتر گیا ہو۔

ہماری اس پریشانی کو بھانپتے ہوئے چوتھی منزل پر جاتے ہوئے اس مرکز کی منتظم اعلیٰ مارگریٹ کورٹس نے بتایا کہ اگلے کچھ عرصے میں اس لفٹ کو جدید بنایا جا رہا ہے۔ ہمارے لیئے واقعی یہ خوش آئیند خبر تھی۔

میں جب دوسری منزل پر پہنچا تو محترم شمس جیلانی سراپا انتظار تھے جنہوں نے فوری طور پر مارگریٹ کورٹس سے میرا تعارف کروایا جنہوں نے نہایت گرم جوشی سے خوش آمدید کہا اور پھر اگلے ہی لمحے کوئی دقیقہ ضائع کیئے بغیر 411 مرکز کا دورہ شروع کروایا۔

اسی اثنا میں سعیدہ نثارعلی گاڑی پارک کرنے میں کامیاب ہونے کے بعد دوسری منزل پر آ چکی تھیں اور انہوں نے سرکاری فوٹو گرافر کی ذمیداریاں سنبھال لی تھیں۔ یہ مناسب موقع ہے کہ سعیدہ کا شکریہ ادا کیا جائے کہ انہوں نے میرے قیام وینکور کے دوران تصاویر بنانے کے لیئے اپنی خدمات پیش کیں اور میں نے ان خدمات کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔

411 کے بارے میں اس تحریر میں اور وینکور کے بارے میں لکھی جانے والی باقی ماندہ تحریروں میں تمام تصاویر سعیدہ نثار علی کی بنائی ہوئی ہیں۔


جناب شمس جیلانی کی معیت میں مارگریٹ کورٹس نے ہمیں اس مرکز کے وہ تمام شعبے دکھائے جو بلاشبہ ایک بہت بڑا کام ہے کہ یہاں معمر افراد کو اپنے ہونے اور صلاحیتوں کو استعمال کرنے کا موقع ملتا ہے۔

ہم نے معمر افراد کے لیئے کھیلوں کے کمرے،ورزش کے کمرے،فنون لطیفہ کے شعبے،ادارے کے نشریاتی کمرے،پرانے کپڑوں کی کمرے، انٹرنیٹ اور کمپیوٹر سیکھنے کے شعبے سے لیکر کینٹین تک دیکھی اوراس دوران مارگریٹ کورٹس سے جو بھی سوال کیا اسکا مفصل اور تشفی آمیز جواب پایا۔

ہمارے ساتھ موجود شمس جیلانی صاحب بھی ساتھ ساتھ ہماری معلومات میں اضافہ کر رہے تھے کہ اسی دوران مارگریٹ نے ہم سے یہ کہہ کر آدھ گھنٹے کی اجازت چاہی کہ وہ دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد واپس آئیں گی۔ اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شمس جیلانی صاحب نے ہمیں 411 کی کینٹین میں دوپہر میں کچھ تناول کرنے کے لیئے مدعوکیا اور یہاں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ معمر افراد کو کھانے پینے کی اشیا نہایت سستے داموں ملتی ہے کہ یہ کینٹین مرکز کی اعانت سے چلتی ہے۔

 ایک اور خوش کُن بات یہ تھی کہ اس مرکز میں کام کرنے والے رضاکاروں کو یہاں دوپہر کا کھانا مفت ملتا ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک کامیاب ادارے کو چلانے اور اسے مقبول بنانے میں اس ادارے کے منتظم اعلیٰ کا کردار نہایت اہم ہوتا ہے اور 411 کے معاملے میں مارگریٹ کورٹس ایک انتہائی محنتی اور پورے جذبے کے ساتھ کام کرنے والی اور کام لینے والی خاتون ہیں جن کا ایسے اتنظامی امور کا وسیع تجربہ ہے۔

 انکے بارے میں اور 411 کے بارے میں ایک خاصہ تفصیلی فیچر القمر آن لائن کے انگریزی روزنامے ون ورلڈ ٹوڈے میں شائع ہوا ہے جسے مزید معلومات کے لیئے وہاں جا کر پڑھا جا سکتا ہے۔

411کا یہ دورہ کوئی تین گھنٹے کا تھا جس دوران یہ جان کر خوشی ہوئی کہ یہ ادارہ کسی سرکاری اعانت اور گرانٹ کے بغیر نہایت خوبی سے اپنا کام سر انجام دے رہا ہے جہاں شمس جیلانی جیسے بزرگ لوگ بھی اپنے جیسے بزرگ افراد کے لیئے بلامعاوضہ خدمات سرانجام دیتے ہیں۔

کامیاب اور پُر مسرت زندگی کے یوں تو بہت سے فارمولے ہیں لیکن یہ فارمولا سب سے سکون بخش ہے کہ معاشرے کے ان معمر افراد کی خدمت کی جائے جس کی محنت اور کردار کی بدولت آج کے نوجوان مستفید ہو رہے ہیں۔



(0) آپکی رائے        پرنٹ        احباب کو بتائیے        اُوپر


:دیگر مضامین
(04.10.2008) عبد زھراء ۔۔خطبہ مبارکہ لُمََّہْ
(04.10.2008) آغوش پنجتن پاک
(04.10.2008) سن پینسٹھ کی جنگ کی کہانی
(04.10.2008) حضرت علی کرم اللہ وجہ
(04.09.2008) ۔اور ١٤۔اگست ١٩٤٧ کی رات قیام پاکستان کی نوید سنانے والی آواز، مصطفیٰ علی ھمٰدانی
(23.04.2008) عظمتِ آبائے رسول
(15.04.2008) ’’ شہادتِ سیدہ خدیجہ بنتِ علی ‘‘
(08.04.2008) پاک ڈچ نیشنل فورم کایادگار مشاعرہ
(25.03.2008) پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک اور باب تحریر ہوا
(18.03.2008) امام حسن عسکری کے حالات زندگی
(10.02.2008)  سڈنی میں ایک خوبصورت موسیقی کی شام
(22.01.2008) لکھنؤ عزاداری کا تاریخی مرکز
(04.01.2008) فرینکفرٹ میں جشن عید غدیر
(24.12.2007) ڈاکٹر نگہت نسیم کا‘‘مٹی کا سفر‘‘
(16.12.2007) وینس ٹی وی لندن کا مشاعرہ
(12.12.2007) برلن میں اردو ادب کی ایک تقریب
(01.01.1970) کہکشاں۔ علی سردار جعفری کی ایک کامیاب ادبی وڈیو سیریز
(01.01.1970) خدا کے پیارے نبی کے چچا ، امیر حمزہ امیر حمزہ۔از۔پیر سید علی عباس شاہ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں