سڈنی سے مصباح جیلانی کی ادارت میں ماہنامہ‘‘اقدار‘‘ کا اجرااس انٹرنیٹ جریدے میں اردو،انگریزی اور فارسی کا مواد شامل ہے
سڈنی سے یکم محرم الحرام سے ماہنامہ ‘‘اقدار‘‘ کا اجرا ہوا ہے جسکی ادارت سید مصباح جیلانی کر رہے ہیں اور ادارتی بورڈ میں سید نجم سبطین حسنی اور مولانا شیخ ادریس الحسن جیسی جید شخصیات شامل ہیں۔
اس ماہنامے کوذیل کے یو آر ایل پر پڑھا جا سکتا ہے۔
http://www.iqdar.org
عالمی اخبار کی انتظامیہ اس برقی جریدے کے اجراء پر ہدیہ تبریک پیش کرتی ہے اور اسکی کامیابی کے لیئے دعا گو ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ ماہنامہ مسلمانوں کے درمیان محبت و یگانگت کا موجب بنے گا۔