19.10.2026, 02:52pm , سوموار (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

ممتاز ترقی پسند شاعر و ادیب نامی انصاری کا کانپور میں اِنتقال
12.01.2010, 01:03am , منگل (GMT+1)

ندیم صدیقی۔ممبئی
اُردو کے مشہور و ممتاز ترقی پسند ادیب و شاعر (79 سالہ)نامی انصاری گزشتہ 9 اور 10 جنوری کی شب کانپور میں اِنتقال کر گئے۔

 نامی انصاری اِدھر ایک مدت سے مثانے اور دمے کے عارضے میں مبتلا تھے۔ رحمت اللہ نامی انصاری 31 جنوری 1930ءکو پیدا ہوئے تھے اُن کاآبائی وطن اُتر پردیش کا مردم خیز قصبہ جائس (ضلع رائے بریلی) تھا۔ اُن کے والد بھی شاعر تھے جو مولوی محمد بخش مفتوں جائسی کے نام سے معروف تھے۔ نامی انصاری نے ملازمت کے سلسلے میں ایک مدت کانپور میں گزاری اور اسی شہر سے ادبی دُنیا میں اُنہوں نے اپنی ایک شناخت بھی بنائی۔

وہ جواں عمری ہی میں ترقی پسند تحریک سے وابستہ ہوگئے تھے اور اپنی اس وابستگی کو اُنہوںنے آخر تک قائم رکھتے ہوئے وضع داری کو تقویت بخشی۔ انہوں نے شاعری بھی کی، تنقیدی مضامین بھی لکھے۔ اُن کے نام ِنامی سے اُردوکی ادبی دُنیا اچھی طرح واقف ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ ہند ۔ پاک کے اکثر موقر رسائل میں تواتر سے چھپتے رہے ہیں۔

 نامی انصاری خاصے متحرک قلم کار اور قاری تھے ان کی ایک خاص بات جو نئی نسل کےلئے کسی سبق سے کم نہیں کہ وہ اپنے دیار میں اُن گنتی کے چند لوگوں میں سے تھے جولکھنے کے ساتھ ساتھ پڑھنے پر بھی بھرپور توجہ دیتے تھے ۔ نامی انصاری نے ارضِ ادبِ اطفال میں بھی اپنے فن کے پھول کھلائے۔ سمندری لڑکا ،بچوں کے نہرو اورتینالی رمن کی کہانیاں اُن کی ترجمہ نگاری کا بہترین نمونہ ہیں۔ ان کے دو شعری مجموعے برگ ِسبز اور روشنی اے روشنی 1980 اور1994 ءمیں طبع ہوئے تھے۔ لیکن جس کام سے ان کا ایک ادبی وقار قائم ہوا وہ’ آزادی کے بعد اُردو نثر میں طنز و مزاح‘ تھا ۔

تحقیق و تنقید کی اس کتاب کی مقبولیت کا یہ ثبوت ہے کہ اس کے دو ایڈیشن شائع ہوئے نیز’ بیسویں صدی میں طنز و مزاح‘ کے نام سے بھی ان کی ایک کتاب 2002ءمیں منظر عام پر آچکی ہے۔ دیا نرائن نگم اور مرزا فرحت اللہ بیگ کا مونو گراف بھی اُنہی کا مرتب کردہ ہے جسے ساہتیہ اکادیمی نے شائع کیا۔ ’ لہروں کے درمیان‘ اُن کے تنقیدی مضامین کا مجموعہ ہے

ان کی ادبی خدمات کے پیشِ نظر میر ایوارڈ اور امتیاز ِمیر ایوارڈ جیسے ا عزاز انھیںدیے گئے اور 1999ءمیں وزیر اعظم کے ہاتھوں بھی انھیں ایک ایوارڈ تفویض کیا گیا تھا۔ مرحوم کے پسماندگان میں دولڑکے اور تین لڑکیاں ہیں۔ گزشتہ اتوار کی شام کانپور کے عید گاہ قبرستان میں انھیں سپردِ خاک کیا گیا۔

:دیگر مضامین
(11.01.2010) تنظیم علی کانگریس میں وکلا ونگ کی تشکیل
(10.01.2010) مولاناسیدسیف عباس کی والدہ کا انتقال اور تدفین
(08.01.2010) امریکہ ۔ زینبیہ نیو جرسی میں یوم زینب سلا م اللہ
(06.01.2010) مشہور کالم نگار ،ادب اور ماس میڈیا کے پروفیسر ڈاکٹر خواجہ اکرام کے ہاں بیٹی کی پیدائش
(04.01.2010) برلین میں مجالس عزاء 1431 ھ کی مختصر رپورٹ
(04.01.2010) پاکستان میں شیعہ ماتمی جلوس پر بم حملوں کی شدید مذمت
(01.01.2010) لکھنؤ میں عشرہ محرم کے دوران حضرت قاسم کی مہندی کاجلوس
(31.12.2009) امریکہ۔نیوجرسی میں زینبیہ تنظیم کی شب بیداری
(30.12.2009) جرمنی کے دارالحکومت برلین میں محرم الحرام کی مجالسِ عزاء
(29.12.2009) ریحان جعفری اور حنا جعفری کی قیام گاہ پر سالانہ مجلس عزا
(23.12.2009) پیغامِ حسین ایک تحریک اور ایک مشعلِ راہ۔از؛عبدالمناف
(19.12.2009) نسبتِ ابراہیمی سے نسبتِ مصطفوی یقینا اعلیٰ ہے ۔از؛ عبدالمناف
(18.12.2009) سڈنی سے مصباح جیلانی کی ادارت میں ماہنامہ‘‘اقدار‘‘ کا اجرا
(18.12.2009) وقت کے ہر طاغوت کی کھلم کھلامخالفت کریں۔علی کانگریس
(18.12.2009) فرینکفرٹ۔جرمنی میں عشرہ محرم الحرام
(18.12.2009) علماءو ذاکرین سیاسی بازی گری سے گریز کریں:یا مہدی ادرکنی
(17.12.2009) یورپ سے شائع ہونے والا سہ ماہی مجلہ پیغام نجات
(16.12.2009) محرم الحرام کی مجالس عزاء
(14.12.2009) الحاج مرزا جاوید مرتضیٰ طاب ثراہ کی مجلس چہلم منعقد ہوئی۔
(10.12.2009) برلین میں سید انور ظہیر کا صفدر ھمٰدانی کے اعزاز میں عشایئہ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں