18.10.2026, 04:56am , اتوار (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

ہیٹی میں تلاش ختم، بحالی کی سرگرمیاں شروع ۔از؛عاطف توقیر
27.01.2010, 01:14am , بدھ (GMT+1)

عاطف توقیر۔جرمنی

’’زندہ بچ جانے والے افراد کو بیماریوں سے بچانا اور ان تک خوراک کی ترسلیل زیادہ اہم ہے۔‘‘اقوام متحدہ کے مطابق ہیٹی کی حکومت نے زلزلے کے بعد زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کا آپریشن مکمل ہو جانے کا اعلان کیا ہے۔

زلزلے سے شدید متاثرہ ہونے والے شہر اور ملکی دارالحکومت پورٹ اور پرانس کے ایک علاقے سے ایک روز قبل دو افراد کو زندہ برآمد کیا گیا تھا۔ گیارہ روز قبل ہیٹی میں آنے والے زلزلے کے بعد شروع کی جانے والی امدادی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 132 افراد کو زندہ بچایا گیا۔ ایک روز قبل ایک 84 سالہ خاتون اورایک 21 سالہ نوجوان کو امدادی ٹیموں نے زندہ برآمد کیا۔ اقوام متحدہ کی ترجمان الزبتھ بِرز کے مطابق ہیٹی کی حکومت کی جانب سے تلاش کے کام کو ختم کرنے کا اعلان اس لئے کیا گیا ہے کہ اب کسی شخص کے زندہ بچ جانے کی امید انتہائی کم ہے۔ ہیٹی کی حکومت کی نظر میں اس وقت بحالی کی سرگرمیوں کو تیز کیا جانا زیادہ ضروری ہے۔

  اقوام متحدہ کے مطابق اب بھاری مشینری سے علاقے کی صفائی کا کام شروع کیا جائے گا۔

 جمعے کے روز ہیٹی کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ تازہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ دس ہزار ہو چکی ہے۔ ہیٹی کی حکومت کے مطابق اب تک 75 ہزار افراد کی اجتماعی طور پر تدفین ہو چکی ہے جبکہ ہزاروں افراد کی لاشیں ابھی تک عمارتوں کے ملبے تلے دبی ہوئی ہیں اور ممکنہ طور پر ہلاک شدگان کی کل تعداد دو لاکھ کے قریب ہے۔ حکومتی موقف کے مطابق منہدم عمارتوں کے ملبے کو صاف کرنے کے لئے بھاری مشینری کے استعمال کی ضرورت ہے۔ ملبہ جلد از جلد ہٹانے کا مقصد زندہ بچ جانے والے افراد کو ممکنہ بیماریوں سے بچانا ہے۔ سرکاری موقف کے مطابق اب تمام تر توجہ بحالی کے کام پر صرف کی جائے گی۔

اقوام متحدہ کی ترجمان کے مطابق پورٹ او پرانس کے ساتھ ساتھ شدید متاثر ہونے والے دوسرے شہروں بالخصوص جیکمل اور لیوگانے میں متاثرین تک خوراک اور پانی کے علاوہ دیگر ضروری اشیاء کی ترسیل کا کام انتہائی تیز رفتاری سے جاری ہے۔

جنیوا میں اپنے ایک بیان میں اقوامِ متحدہ کی ترجمان بیرز کا کہنا تھا کہ تلاش کے کام کی بندش کا یہ فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا گیا تاہم ماہرین کا مشورہ یہی تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد تلاش کے کام میں مصروف ٹیموں کی واپسی کا عمل شروع ہوجائے گا تاہم خوراک اور پانی کی تقسیم میں مصروف ٹیمیں اپنا کام جاری رکھیں گی۔

  اس ٹیلی تھون پروگرام کا انعقاد ہالی وڈ کے مشہور اداکار جورج کلونی نے کیا تھاایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بیرز نے کہا: ’’گو کے گزشتہ روز دو افراد کو زندہ بچا لیا گیا تاہم جدید ترین اور حساس آلات سے آراستہ تلاش کے کاموں میں مصروف بین الاقوامی ٹیمیوں کو گزشتہ تین روز سے کہیں بھی زندگی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔‘‘

ایک روز قبل زندہ باہر نکالے جانے والی ایک 84 سالہ خاتون تشویشناک حالت میں ہسپتال میں ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ اس خاتون کو بچانے کی ہرممکن کوشش کر رہے ہیں۔ البتہ جمعے کے روز ایک زندہ برآمد کیا جانے والا نوجوان ایمانوئیل بوسو قدرے بہتر پوزیشن میں ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

دریں اثناء جمعے کی شام ہالی وڈ کے 130 ستاروں نے ہیٹی کی امداد کے لئے ہونے والی ایک ٹیلی تھون میں حصہ لیا۔ اس پروگرام کا انعقاد ہالی وڈ کے مشہور اداکار جورج کلونی نے کیا تھا۔ دو گھنٹے تک یہ پروگرام امریکہ کے تقریبا تمام نیٹ ورکس، کیبل چینلز اور متعدد انٹرنیٹ سائٹس پر براہ راست دکھایا گیا۔ اس پروگرام میں زیادہ تر اداکاروں نے ایسے لباس زیب تن کر رکھے تھے کہ لباس ٹی وی پر پہچانا ہی نہ جائے۔ کلونی نے پروگرام میں کہا کہ ہیٹی میں زلزلے سے آنے والی تباہی کسی ایک ملک یا سرحد کا مسئلہ نہیں بلکہ دنیا بھر میں بسنے والے تمام انسانوں کے لئے تکلیف کا باعث ہے۔ اس ٹیلی تھون میں کئی ملین ڈالر جمع ہوئے اور امدادی رقوم جمع کرنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

( بشکریہ ڈوئچے ویلے )


:دیگر مضامین
(26.01.2010) رابرٹ گیٹس کاحالیہ دو روزہ دورہ پاکستان ۔از؛ مقبول ملک
(24.01.2010) ہیٹی میں ہولناک زلزلے کی تباہ کاریوں کے بعد کے مناظر
(21.01.2010) سیمی پر پابندی کیوں اور کب تک ؟از؛ ابوظفر عادل اعظمی
(18.01.2010) مبارکباد سے بدعت تک کا سفر ۔از سید مصباح حسین جیلانی
(16.01.2010) مبارکباد سے بدعت تک کا سفر ۔از سید مصباح حسین جیلانی
(13.01.2010) مبارکباد سے بدعت تک کا سفر ۔از سید مصباح حسین جیلانی
(12.01.2010) مبارکباد سے بدعت تک کا سفر ۔از سید مصباح حسین جیلانی
(11.01.2010) محرم کی 25امام زین العابدین ابن الحسین کی شہادت ہے
(10.01.2010) وہ مجھے مسلسل کافر و مشرک کہتے رہے۔الحاج آغاعبدالحسین بڈگامی
(06.01.2010) لندن میں برسوں کے بعد شدید برفباری۔ عوام کی شدید مشکلات
(05.01.2010) کثرت کو مٹانا ہے قلت سے اگر ۔از؛ راجہ اکرام الحق
(03.01.2010) لاہور میں عزاداری کی تاریخ(آخری قسط)۔
(01.01.2010) لاہور میں عزاداری کی تاریخ(3)
(30.12.2009) لاہور میں عزاداری کی تاریخ(2)
(28.12.2009) لاہور میں عزاداری کی تاریخ(1)
(16.12.2009) مولوی جلال الدین بلخی،وفات 17 دسمبر
(15.12.2009) پاکستانی فلم لال طوفان کا ایک مقبول پنجابی نغمہ
(11.12.2009) سوئس منی لانڈرنگ کیس کے شواہد کی منتقلی کی وڈیو
(11.12.2009) فیصل آباد: 35 ہزارشمعیں روشن کرکےعالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا
(10.12.2009)  ڈنمارک میں ماحولیاتی تبدیلی پر عالمی کانفرنس



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں