17.10.2026, 03:46am , ہفتہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

افغان طالبان سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔از؛مقبول ملک
29.01.2010, 01:17am , جمہ (GMT+1)

مقبول ملک۔جرمنی

پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق اسلام آباد افغانستان میں مسلح مزاحمت کرنے والے طالبان سے ہر سطح پر رابطوں کی کوششیں کر رہا ہے، جس کا مقصد اس جنگ زدہ ملک میں قومی مصالحت کے عمل کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ 

اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے ترجمان کے بقول پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کا ایک اہم اتحادی ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما بارہا کہہ چکے ہیں کہ افغانستان میں استحکام کے لئے ایک سیاسی حل کی ضرورت ہے اور یہ حل پاکستان کی بھر پور مدد کے بغیر ممکن نہیں۔ اسی لئے پاکستان افغانستان میں ہر سطح پر طالبان  تک رسائی کی کوششیں کر رہا ہے اور اس کی خواہش ہے کہ ان کوششوں کے جلد از جلد اور ہر ممکن حد تک مثبت نتائج سامنے آئیں۔

اس حوالے سے پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے خبر ایجنسی روئٹرز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اپنی کوششیں تو جاری رکھے ہوئے ہے، تاہم فی الحال اس بارے میں یقین سے کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا کہ آیا ان کوششوں کے کوئی مثبت نتائج بھی نکلیں گے، اور اگر ہاں تو کب تک۔

افغانستان میں خود صدر حامد کرزئی کی حکومت بھی انہی خطوط پر کام کرتے ہوئے نچلی سے لے کر درمیانی سطح تک کے طالبان عسکریت پسندوں کے ساتھ مل کر ایک ایسا سماجی انضمامی پروگرام ترتیب دینے کی خواہش مند ہے، جس کے لئے صدر کرزئی اگلے ہفتہ افغانستان ہی کے بارے میں لندن میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ طالبان عسکریت پسندوں کے دوبارہ سماجی انضمام کے لئے اس ممکنہ پروگرام میں باغیوں کے اعلیٰ رہنماؤں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہوگی۔

اسی دوران لندن میں آئندہ افغانستان کانفرنس سے پہلے وفاقی جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے ہفتہ کی شام برلن میں کہا کہ جرمنی افغان سیکیورٹی دستوں کی پیشہ ورانہ تربیت کو تیز تر بنا دینے کا خواہش مند ہے۔ چانسلر میرکل نے انٹرنیٹ پر اپنے ہفتہ وار ویڈیو پیغام میں لکھا کہ افغانستان میں اب جرمنی کی بنیادی ذمہ داری اور وہاں اس کے فوجی مشن کی توجہ کا اصولی مرکز ملکی سیکیورٹی دستوں کی یہی پیشہ ورانہ تربیت ہو گی۔

اس سلسلے میں انگیلا  میرکل افغان صدر کے ساتھ آئندہ منگل اور بدھ کو تفصیلی تبادلہ خیال بھی کریں گی جب حامد کرزئی لندن کانفرنس سے پہلے جرمنی کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ پاکستان کو افغانستان کی سرحد کے ساتھ اپنے علاقوں میں بھی طالبان عسکریت پسندوں کا سامنا ہے
ان دنوں یورپ کے دورے پر آئے ہوئے، کچھ عرصہ پہلے تک افغانستان میں وزیر خارجہ کے فرائض انجام دینے والے سیاستدان اور صدر کرزئی کے سلامتی سے متعلقہ امور کے مشیر رنگین دادفر سپانتا نے ڈوئچے ویلے ٹیلیوژن کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ افغانستان میں سیکیورٹی دستوں اور پولیس فورس کی تربیت کے عمل کو زیادہ تیز رفتار اور جامع بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کا ہدف یہ ہے کہ سن 2015 تک افغانستان کے ہر صوبے میں تمام اختیارات اور ذمہ داریاں افغان فورسز کو منتقل ہو جائیں تاکہ وہاں فرائض انجام دینے والے اتحادی فوجی دستے واپس جا سکیں۔

( بشکریہ ڈوئچے ویلے )


:دیگر مضامین
(27.01.2010) ہیٹی میں تلاش ختم، بحالی کی سرگرمیاں شروع ۔از؛عاطف توقیر
(26.01.2010) رابرٹ گیٹس کاحالیہ دو روزہ دورہ پاکستان ۔از؛ مقبول ملک
(24.01.2010) ہیٹی میں ہولناک زلزلے کی تباہ کاریوں کے بعد کے مناظر
(21.01.2010) سیمی پر پابندی کیوں اور کب تک ؟از؛ ابوظفر عادل اعظمی
(18.01.2010) مبارکباد سے بدعت تک کا سفر ۔از سید مصباح حسین جیلانی
(16.01.2010) مبارکباد سے بدعت تک کا سفر ۔از سید مصباح حسین جیلانی
(13.01.2010) مبارکباد سے بدعت تک کا سفر ۔از سید مصباح حسین جیلانی
(12.01.2010) مبارکباد سے بدعت تک کا سفر ۔از سید مصباح حسین جیلانی
(11.01.2010) محرم کی 25امام زین العابدین ابن الحسین کی شہادت ہے
(10.01.2010) وہ مجھے مسلسل کافر و مشرک کہتے رہے۔الحاج آغاعبدالحسین بڈگامی
(06.01.2010) لندن میں برسوں کے بعد شدید برفباری۔ عوام کی شدید مشکلات
(05.01.2010) کثرت کو مٹانا ہے قلت سے اگر ۔از؛ راجہ اکرام الحق
(03.01.2010) لاہور میں عزاداری کی تاریخ(آخری قسط)۔
(01.01.2010) لاہور میں عزاداری کی تاریخ(3)
(30.12.2009) لاہور میں عزاداری کی تاریخ(2)
(28.12.2009) لاہور میں عزاداری کی تاریخ(1)
(16.12.2009) مولوی جلال الدین بلخی،وفات 17 دسمبر
(15.12.2009) پاکستانی فلم لال طوفان کا ایک مقبول پنجابی نغمہ
(11.12.2009) سوئس منی لانڈرنگ کیس کے شواہد کی منتقلی کی وڈیو
(11.12.2009) فیصل آباد: 35 ہزارشمعیں روشن کرکےعالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں