17.10.2026, 03:46am , ہفتہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

شمالی قفقاذ میں انتہاپسندوں کو مات دے دی، پوٹین
30.01.2010, 01:20am , ہفتہ (GMT+1)

مقبول ملک۔جرمنی

روسی وزیر اعظم ولادیمیر پوٹینروسی وزیر اعظم ولادیمیر پوٹین کے مطابق شمالی قفقاذ کے علاقے میں انتہا پسندوں پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وہاں پر لڑی جانے والی جنگ بدعنوانی اور غربت کے خلاف ہے۔

ولادیمیر پوٹین نے ماسکو میں شمالی قفقاذ کے روسی علاقے کے رہنماؤں کے ایک اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ریاست کو لازمی طور پر یہ ثابت کرنے کے قابل ہونا چاہئے کہ وہ شہریوں کو سلامتی کی ضمانت دے سکتی ہے۔ اسی لئے اس خطے میں انتہاپسندانہ رجحانات پر قابو پانے کے بعد سب سے زیادہ توجہ اقتصادی اور سماجی ترقی پر دی جانی چاہئے۔

روسی وزیر اعظم کے بقول بدعنوانی، غربت، بے روزگاری اور اجتماعی غفلت وہ بنیادی وجوہات ہیں، جو قفقاذ کے علاقے میں معمول کی زندگی اورترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹیں ثابت ہو رہی ہیں۔

ولادیمیر پوٹین نے، جو روس کے صدر بھی رہے ہیں اور جنہوں نے 1999ء سے لے کر 2009ء تک لڑی جانے والی چیچنیا کی دوسری جنگ میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا، قفقاذ کے روسی خطے کے ان رہنماؤں اور علاقائی اداروں پر بھی سخت تنقید کی جو ’خود کو مقامی آبادی کے مسائل سے دُور رکھتے ہیں، بدعنوانی اور ناہلی کو ہوا دیتے ہیں، انتظامی رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں اور مختلف قبائل کے مابین تنازعات میں کسی نہ کسی فریق کی طرفداری کرتے ہوئے خود بھی ان کا حصہ بن جاتے ہیں۔‘

روس کو شمالی قفقاذ میں انتہاپسندی کا سامنا رہا ہےاس موقع پر روسی سربراہ حکومت نے اس اجلاس کے شرکاء کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تمام علاقائی حکام کو ان کی ملازمتوں سے فارغ کر دیا جائے گا، جن کے بارے میں شمالی قفقاذ کے خطے کے لئے مقرر کئے جانے والے نئے منتظم کی رائے یہ ہو گی کہ وہ اپنے فرائض کی مؤثر انجام دہی میں کامیاب نہیں ہو رہے۔

روسی صدر دیمیتری میدویدیف نے ابھی چند روز پہلے ہی شمالی قفقاذ کے علاقے کے لئے اپنا ایک ایسا نیا لیکن بااختیار مندوب نامزد کیا تھا، جس کا کام خطے میں ترقیاتی عمل کو تیز رفتار بنانا ہے۔ اس نئے مندوب کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے بہت سے اختیارات اس لئے بھی دئے گئے ہیں کہ ان کی عملداری میں آنے والے علاقے وفاق روس کے سب سے پر تشدد سمجھے جاتے ہیں۔

کریملن میں ملکی انتظامیہ کی طرف سے اس نئے مندوب کی نامزدگی سے پہلے ’شمالی قفقاذ کے فیڈرل ڈسٹرکٹ‘ کے نام سے جو نیا انتظامی علاقہ تشکیل دیا گیا، اُس کا مقصد چیچنیا سمیت زیادہ تر مسلمان آبادی والے سات روسی علاقوں کو سیاسی طور پر اس طرح یکجا کرنا تھا کہ ماسکو کے لئے ان سب علاقوں کو بیک وقت اپنے قابو میں رکھنا آسان ہو جائے۔

اس نئے علاقے کے قیام کے بعد صدر میدویدیف نے سائبیریا کے خطے کراسنویارسک کے گورنر آلیکسانڈر خلوپونن کو اس خطے کے لئے اپنا خصوصی مندوب نامزد کر دیا۔ اس عہدے کی وجہ سے سیاسی طور پر خلوپونن کی حیثیت اب روسی نائب وزیر اعظم کی سی ہو گی۔

صدر میدویدیف نے شمالی قفقاذ میں جو نیا وفاقی علاقہ قائم کیا ہے اس میں جغرافیائی طور پر چیچنیا، داغستان، اِنگوشیتیا، کاباردِینو بلقاریہ، کراشاژیوو چَیرکیسیا، شمالی اوسیتیا اور ستاوروپول کے خطے کو شامل کیا گیا ہے۔

( بشکریہ ڈوئچے ویلے )


:دیگر مضامین
(29.01.2010) افغان طالبان سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔از؛مقبول ملک
(27.01.2010) ہیٹی میں تلاش ختم، بحالی کی سرگرمیاں شروع ۔از؛عاطف توقیر
(26.01.2010) رابرٹ گیٹس کاحالیہ دو روزہ دورہ پاکستان ۔از؛ مقبول ملک
(24.01.2010) ہیٹی میں ہولناک زلزلے کی تباہ کاریوں کے بعد کے مناظر
(21.01.2010) سیمی پر پابندی کیوں اور کب تک ؟از؛ ابوظفر عادل اعظمی
(18.01.2010) مبارکباد سے بدعت تک کا سفر ۔از سید مصباح حسین جیلانی
(16.01.2010) مبارکباد سے بدعت تک کا سفر ۔از سید مصباح حسین جیلانی
(13.01.2010) مبارکباد سے بدعت تک کا سفر ۔از سید مصباح حسین جیلانی
(12.01.2010) مبارکباد سے بدعت تک کا سفر ۔از سید مصباح حسین جیلانی
(11.01.2010) محرم کی 25امام زین العابدین ابن الحسین کی شہادت ہے
(10.01.2010) وہ مجھے مسلسل کافر و مشرک کہتے رہے۔الحاج آغاعبدالحسین بڈگامی
(06.01.2010) لندن میں برسوں کے بعد شدید برفباری۔ عوام کی شدید مشکلات
(05.01.2010) کثرت کو مٹانا ہے قلت سے اگر ۔از؛ راجہ اکرام الحق
(03.01.2010) لاہور میں عزاداری کی تاریخ(آخری قسط)۔
(01.01.2010) لاہور میں عزاداری کی تاریخ(3)
(30.12.2009) لاہور میں عزاداری کی تاریخ(2)
(28.12.2009) لاہور میں عزاداری کی تاریخ(1)
(16.12.2009) مولوی جلال الدین بلخی،وفات 17 دسمبر
(15.12.2009) پاکستانی فلم لال طوفان کا ایک مقبول پنجابی نغمہ
(11.12.2009) سوئس منی لانڈرنگ کیس کے شواہد کی منتقلی کی وڈیو



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں