18.10.2026, 01:54pm , اتوار (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

سینئر کالم نگار اوردانشور ارشاد حقانی کو سپرد خاک کر دیا
24.01.2010, 07:40pm , اتوار (GMT+1)

عالمی اخبار۔پاکستان بیورو

معروف کالم نگار اور روزنامہ جنگ لاہور کے سینیئر ایڈیٹر ارشاد احمد حقانی کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی گئی بعدازاں ان کی میت تدفین کے لئے قصور روانہ کردی گئی۔

ارشاد احمد حقانی کی نماز جنازہ گلبر گ میں ان کی رہائش گاہ کے قریب گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری، سابق وزیرخزانہ سرتاج عزیز، جماعت اسلامی کے چوہدری محمد اسلم سلیمی، فرید احمد پراچہ،سینیٹر پرویز رشید، وزیر خوراک پنجاب ملک ندیم کامران، پیپلز پارٹی کے رہنما اسلم گل ،منیر احمد خان، اخبارات کے مدیروں ، کالم نگاروں اور سینیئر صحافیوں نے شرکت کی۔

 پیپلز پارٹی کے رہنمامنور انجم نے صدر آصف زرداری کی طرف سے پھولوں کی چادر پیش کی

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی طرف سے سینیٹر پرویز رشید اور وزیر خوراک ملک ندیم کامران تدفین میں شرکت کے لیے قصور گئے ہیں۔

اس ے پہلے کی خبر کے مطابق روزنامہ جنگ کے سینئر ایڈیٹر،میر خلیل الرحمن سوسائٹی کے سرپرست ،مستند کالم نگار اوردانشور ارشاداحمد حقانی آج صبح لاہور میں انتقال کرگئے،وہ کافی عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلاتھے۔ارشاد حقانی روزنامہ جنگ لاہورکے بانیوں میں شامل تھے اور ان کے کالم حرف تمنا کو سیاسی اوردانشورحلقوں اورقارئین میں انتہائی پذیرائی حاصل تھی ۔

ارشاد حقانی انیس سو اٹھائیس میں قصور میں پیدا ہوئے۔ وہ اپنی نوجوانی میں جماعت اسلامی سے وابستہ رہے
مرحوم نے استاد کی طور پر قصور کالج میں بھی پڑھایا جبکہ انیس سو ا کاسی میں جب لاہور سے جنگ اخبار کی اشاعت شروع ہوئی تو وہ اس کے ساتھ منسلک ہوگئے۔

انہیں انتہائی عقیدت اوراحترام کی نگاہ سے دیکھاجاتاتھا اورمقتدرسیاسی حلقے ان کے کالم سے رہنمائی حاصل کرتے تھے۔ارشاد حقانی ابتدا میں جماعت اسلامی سے وابستہ رہے،وہ پچاس کی دہائی کی ابتدا میں جماعت اسلامی کے روزنامہ تسنیم کے مدیر بھی رہے ۔جماعت اسلامی کے ماچھی گوٹھ میں اجتماع کے بعدوہ امین احسن اصلاحی گروپ سے وابستہ ہوگئے۔

مرحوم اسلامیہ کالج قصورکے پرنسپل کے فرائض بھی انجام دیتے رہے ۔1981میں لاہور سے روزنامہ جنگ کی اشاعت کے بعد بطورکالم نگاروابستہ ہوگئے ۔ 1993 میں وہ نگران حکومت میں تین ماہ کے لئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات بھی رہے ۔انہوں نے ہمیشہ حق کی آواز بلند کی اور سیاسی مسائل پر وہ مدلل اوردوٹوک انداز میں اظہار خیال کرتے تھے۔مرحوم نے پسماندگان میں دوبیٹے اوردوبیٹیاں چھوڑی ہیں۔ 


:دیگر مضامین
(17.01.2010) آغاز فاونڈیشن۔اقلیتی فرقہ کے مستحق طلبا و طالبات کی مفت کوچنگ
(13.01.2010) سڈنی میں مقیم اردو کے مربی ڈاکٹر شبیر حیدر کا پہلا شعری مجموعہ
(12.01.2010) ممتاز ترقی پسند شاعر و ادیب نامی انصاری کا کانپور میں اِنتقال
(11.01.2010) تنظیم علی کانگریس میں وکلا ونگ کی تشکیل
(10.01.2010) مولاناسیدسیف عباس کی والدہ کا انتقال اور تدفین
(08.01.2010) امریکہ ۔ زینبیہ نیو جرسی میں یوم زینب سلا م اللہ
(06.01.2010) مشہور کالم نگار ،ادب اور ماس میڈیا کے پروفیسر ڈاکٹر خواجہ اکرام کے ہاں بیٹی کی پیدائش
(04.01.2010) برلین میں مجالس عزاء 1431 ھ کی مختصر رپورٹ
(04.01.2010) پاکستان میں شیعہ ماتمی جلوس پر بم حملوں کی شدید مذمت
(01.01.2010) لکھنؤ میں عشرہ محرم کے دوران حضرت قاسم کی مہندی کاجلوس
(31.12.2009) امریکہ۔نیوجرسی میں زینبیہ تنظیم کی شب بیداری
(30.12.2009) جرمنی کے دارالحکومت برلین میں محرم الحرام کی مجالسِ عزاء
(29.12.2009) ریحان جعفری اور حنا جعفری کی قیام گاہ پر سالانہ مجلس عزا
(23.12.2009) پیغامِ حسین ایک تحریک اور ایک مشعلِ راہ۔از؛عبدالمناف
(19.12.2009) نسبتِ ابراہیمی سے نسبتِ مصطفوی یقینا اعلیٰ ہے ۔از؛ عبدالمناف
(18.12.2009) سڈنی سے مصباح جیلانی کی ادارت میں ماہنامہ‘‘اقدار‘‘ کا اجرا
(18.12.2009) وقت کے ہر طاغوت کی کھلم کھلامخالفت کریں۔علی کانگریس
(18.12.2009) فرینکفرٹ۔جرمنی میں عشرہ محرم الحرام
(18.12.2009) علماءو ذاکرین سیاسی بازی گری سے گریز کریں:یا مہدی ادرکنی
(17.12.2009) یورپ سے شائع ہونے والا سہ ماہی مجلہ پیغام نجات



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں