کربلامیں جلوس چہلم کی چند جھلکیاں۔۔۔۔۔۔۔
روضہ حضرت عباس علیہ السلام کے سیکٹریٹ کے اعلان کے مطابق چہلم کے موقعہ پرکربلا میں ميں دو کروڑ دس لاکھ عزاداروں کا اجتماع تھا .
روضہ حضرت عباس علیہ السلام کے سیکٹریٹ کے اعلان کے مطابق چہلم کے موقعہ پرکربلا میں ميں دو کروڑ دس لاکھ عزاداروں کا اجتماع تھا .
ربلائے معلي سے شعیہ سرکاری میڈیا کي رپورٹ کے مطابق، دو کروڑ ١دس لاکھ زائرين اور عزادار، نواسہ رسول حضرت امام حسين عليہ السلام اور آپ کے بہتر باوفا ساتھيوں کا چہلم منانے کے لئے کربلائے معلي پہنچے ہيں – جن میں ایک کروڑ ٨٠ لاک عراقی اور ٣٠ لاکھ دنیا بھر سے آیے ہیں
عراق کے ايک کروڑ اسي لاکھ سے زائد عاشقان حسيني نے جن ميں عورتيں، بچے اور بوڑھے سبھي شامل تھے، سخت سردي اور تکفيري دہشتگردوں کے حملوں کے باوجود کربلائے معلي کي جانب اپنا سفر جاري رکھا اوراتوار کي شام سے سرخ اور سبز پرچم ہاتھوں ميں لئے ہوئے کربلائے معلي پہنچنا شروع ہوئے اور پير کو ہي عزاداروں کي تعداد تقريبا دو کروڑ ہوگئي تھي -
اسي طرح دنيا کے بياليس ملکوں سے نواسہ رسول اور آپ کے اصحاب باوفا کے چہلم ميں شرکت کے لئے کربلائے معلي پہنچنے والے٣٠ لاکھ زائرين سے ، ايران کے بعد زيادہ تعداد، ہندوستان، پاکستان، سعودي عرب، بحرين ، يمن، عمان اور کويت کے زائرين کي ہے جنہوں نے اپنے مخصوص ماتمي دستے تشکيل دے کے کربلائے معلي کي سڑکوں پر ماتمي جلوس نکالے .