
فن لینڈ کے دارالحکومت ہل سنکی کے عزا خانہ زہرا میں جمعہ پانچ فروری کو شام ساڑھے چھ بجے چہلم امام حسین ع کے سلسلے میں اردو،فارسی اور عربی کی مجالس منعقد ہوئیں جس میں ایران،عراق،افغانستان اور پاکستان کے مومنین نے شرکت کی اور کربلا کے شہیدوں کی یاد میں مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی کی۔
مجلس عزا میں بڑی تعداد میں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ ریزیڈنٹ عالم مولانا حسن فتح لا پورکے افتتاحیہ کلمات کے بعد لندن سے آئے ہوئے شاعر اہلبیت اور مرثیہ نگار صفدر ھمدانی نے پہلے محتشم کاشانی کا فارسی مرثیہ ترکیب بند پیش کیا اور اس عظیم مرثیے کا پس منظر پیش کیا۔
اس کے بعد انہوں نے اپنے نوتصنیف مرثیے کے منتخب بند جناب سکینہ سلام اللہ کی شہادت کی مناسبت سے پیش کیئے

اس کے بعد فارسی اور عربی زبانوں میں مجلس منعقد ہوئی اور اختتام پر نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی گئی۔
اسی دوران سوگواران نے عراق سے امام حسین ع اور غازی عباس علمدار کے مزارات مقدس سے لائے گئے پرچموں اور چادروں کی زیادت کی۔
اختتام پر نیاز امام مظلوم کا اہتمام کیا گیا تھا۔
ہفتہ چھ فروری کو اسی عزا خانے میں شام چھ بجے وحید سید اور انکے ساتھیوں نے چہلم امام کے سلسلے میں ہی مکمل اردو مرثیے کی مجلس کا اہتمام کیا ہے جس میں سلام اور سوز خوانی کے بعد شاعر اہلبیت صفدر ھمدانی عزاداری کے موضوع پر مرثیہ نوتصنیف پیش کریں گے
واضع رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ فن لینڈ میں مرثیہ نو تصنیف پیش کیا گیا ہے۔