15.10.2026, 02:40pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
عالمی اخبار ادبیات
 

الف سے اللہ ۔حمد باری تعالی ۔از؛ نگہت نسیم
21.06.2016, 01:40am , منگل (GMT+1)

ڈاکٹر نگہت نسیم

 میرے  سوہنیا ربا
پڑھنے کو جب میں نے تیرے نام کو ان سانسوں سے لکھا
من مسجد کے طاق سے تیری وحدت والا قاعدہ نکالا
پہروں اسکو  دیکھا، چوما
کبھی پھر اک اک حرف کھنگالا
پر کبھی بھی پورا نہ اسے پڑھ  پائی ربا
کبھی میں سہمی ، کبھی ڈری اور پھرگھبرائی
تو تو جانتا ہے نامیرے  سوہنیا ربا
قاعدے میں لکھا پہلا حرف “الف “ جس میں دل ہے میرا اٹکا
مجھے خبر کیا
 الف کے بعد اب  “ ب “  میں سو ہنیا کیا ہے رکھا
مجھے معاف کر دے  ربا ، سوہنیا بخش میری کوتاہی
جو الف کی  بات ہے وہ “ب“ میں بھی ربا سمجھ  نہ پائی
اب مجھ  بے خبری کو کیسی خبر  کہ  آگے اور تھا کیا کچھ پڑھنا
“ ع  “ اور “ غ “ کے بعد ابھی تواور بھی  بہت  کچھ تھا سمجھنا
پر میں اب کیا کرؤں ربا
دل ہے “الف “ میں  اٹکا
روشن ہوئی ہیں آنکھیں جب سے الف کا سرمہ  ڈالا
دل کے بند کواڑ کھلے جب من میں میرے الف نے  ڈیرا ڈالا
برسوں  بیتے ۔۔ عمر گنوائی ۔۔۔پلے کچھ نہ مایا
الف سے اللہ ۔۔الف سے اللہ ۔۔ الف سے اللہ
یاد رکھ ۔۔ نگہت نسیم  یہ وظیفہ
ایک الف  تیرا سرمایہ
اس الف نے ہی سمجھایا
سچ تو یہ ہے بعد الف کے ۔۔۔
 مجھے کچھ  بھی سمجھ نہ آیا


:دیگر مضامین
(19.06.2016) حمد باری تعالی ۔۔۔۔ از ۔۔۔ ذوالفقار نقوی
(17.06.2016) جاری ہے زمانے میں فیضان خدیجہ کا
(15.06.2016) میں کینوس پہ وہ منظر بنانے والا ہوں از صفدر ھمدانی
(13.06.2016) قرب احمد- کا کچھ حق ادا کیجئے
(12.06.2016) نٹ کھٹ روزہ دار۔۔۔۔از۔۔۔۔۔ نادر خان سرگروہ
(10.06.2016) رحمتِ دو جہاں اے حبیبِۖ خدا از عاکف غنی
(08.06.2016) میزان یقیں جان حیا فاطمہ زہرا
(07.06.2016) ذکر ہے کون و مکاں میں آمد رمضان کا ۔۔۔ از ۔۔۔ احمد علی برقی
(05.06.2016) تمہارے نام کی وحشت اُتار آئے ہیں ۔۔ از ۔۔ سدرہ سحر عمران
(03.06.2016) لاحول۔۔۔۔۔از۔۔۔۔۔عارف نقوی
(31.05.2016) یوں بھی ایک خوا ب مکرر نہیں دیکھا جاتا۔۔۔۔۔ از۔۔۔ تمنا راحت۔خیرپور
(29.05.2016) آدمی ہی آدمی سے کسقدر بیزار ہے ۔۔۔ از ۔۔۔صفدر ھمدانی
(28.05.2016) نظر کا زاویہ ایسا بدل گیا ہے مرا .از .منظور ثاقب
(26.05.2016) رزمگاہِ زیست میں بے خوف چلنا سیکھئے۔۔۔۔ از ۔۔۔ احمد علی برقی اعظمی
(24.05.2016) ایک بار کا جھوٹ کھلے گا نہیں ۔۔۔۔ از ۔۔۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(22.05.2016) پھر افق پر ماہِ نرجس جلوہ گر ہونے کو ہے
(22.05.2016) تیری تقسیم میں تفریق نہیں ہو سکتی از محمود شام
(20.05.2016) کڑی دھوپ میں سائباں کوئی تو ہو ۔۔۔۔۔ از ۔۔۔ زرقا مفتی
(18.05.2016) دوسری شادی ۔۔۔از ۔۔۔ عالم آرا
(16.05.2016) صلیبِ عشق پر مصلوب ہوں میں۔۔۔۔ از ۔۔۔۔ صفدر ھمدانی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں