14.10.2026, 05:52pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

مقبول اداکار شاہ رخ خان کے والد تحریکِ آزادی کے ہیرو
21.09.2015, 11:35pm , سوموار (GMT+1)

عالمی اخبار بھارت بیورو
شاہ رخ کے والد میر تاج محمد کے ساتھی ترلوچن سنگھ نے یہ انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ کے والد نے ہندوستان کی تحریکِ آزادی میں سرگرمی سے حصہ لیا تھا۔

ایسے وقت میں ایک شخص شاہ رخ کی حمایت میں اٹھ کھڑا ہوا ہے جب ممبئی میں ہندو فرقہ پرست تنظیم شیو سینا کی جانب سے بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے خلاف زبردست مہم جاری ہے اور آئی پی یل لیگ میچز میں پاکستانی کھلاڑیوں کو نہ کھلانے کے فیصلے کی مخالفت کی بنا پر انھیں ملک کا غدار کہا جا رہا ہے۔

 یوں تو کئی افراد نے شاہ رخ کی طرف داری کی ہے لیکن جس شخص کا آج ہم ذکر کرنے جا رہے ہیں وہ نہ صرف ہندو ہے بلکہ وہ شاہ رخ کے خاندان سے کافی قریب بھی ہے۔

یہ ہیں ترلوچن سنگھ، جنھوں نے ایسے انکشافات کیے ہیں کہ شاہ رخ پر انگشت نمائی کرنے والوں کے سر شرم سے جھک جائیں گے۔ترلوچن سنگھ شاہ رخ کے والد میر تاج محمد کے ساتھی تھے اور دونوں نے بھارت کی آزادی کی تحریک میں ایک ساتھ حصہ لیا تھا۔

شاہ رخ کے خاندان کا تعلق پشاور سے ہے اور ملک کی تقسیم کے بعد ان کے والد بھارت کے شہر دلی منتقل ہو گئے تھے۔

ترلوچن سنگھ لکھتے ہیں کہ شاہ رخ کو غدار کہنے والوں نے دراصل مجاہدینِ آزادی کی توہین کی ہے۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی حمایت پر شیو سینا شاہ رخ کو ملک دشمن ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن1942ء کی ہندوستان چھوڑ دو تحریک کے دوران شاہ رخ کے تایا غلام محمد گاما پشاور میں اس تحریک کی قیادت کر رہے تھے۔ لوگ غلام محمد گاما کی حب الوطنی کی قسمیں کھاتے تھے اور ان کے ایک اشارے پر جان کی قربانی کے لیے بھی تیار ہو جاتے۔ تحریک آزادی کے ہیرو غلام محمد گاما آج شیوسیناکے ’ولین‘ شاہ رخ خاں کے تایا تھے۔اس خاندان نے ملک کی آزادی کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

شاہ رخ کے والد میر تاج محمد نے بھی کئی تحریکوں میں حصہ لیا، لاٹھیاں کھائیں، جیل کی صعوبتیں برداشت کیں۔ترلوچن سنگھ کے مطابق ہندوستان چھوڑو تحریک کو پشاور کی ہر گلی تک پہنچانے کا کام غلام محمد گاما نے کیا تھا۔ان کی تقاریر میں ایسا سحر تھا کہ نوجوان تعلیم چھوڑ کر ان کے ساتھ شامل ہو جاتے تھے۔

انگریزوں نے گاما کو خطرہ تصور کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا۔اس کے باوجود پشاور کی گلیوں میں ’انگریزو بھارت چھوڑو‘ کی آواز دھیمی نہیں ہوئی کیوں کہ گاما کے چھوٹے بھائی میر تاج محمد نے جو شاہ رخ خاں کے والد ہیں، تحریک کی کمان سنبھال لی۔ترلوچن سنگھ نے تاج محمد کے ساتھ جیل کی سزا کاٹی۔ان کے مطابق جنگ آزادی میں ان پر پڑنے والی کتنی ہی لاٹھیاں تاج محمد نے اپنے جسم پر کھائیں۔چوں کہ گاما قیام پاکستان کے خلا ف تھے، لہٰذا پاکستان کے قیام کے بعد بھی آٹھ برسوں تک انہیں جیل میں رکھا گیا۔بعد میں یہ خاندان دلی منتقل ہو گیا۔

ترلوچن سنگھ کہتے ہیں کہ ملک کے لیے قربانیاں دینے والے اس خاندان کے فرد کو غدار کہنے والوں کو دل پر ہاتھ رکھ کر سوچنا چاہیئے کہ وہ خود کتنے ہندوستانی ہیں جو مجاہدینِ آزادی کی توہین کر رہے ہیں۔

بشکریہ۔وائس آف امریکہ

:دیگر مضامین
(21.09.2015)  بُل فائٹنگ کا جان لیوا کھیل حکومت کی سرپرستی میں جاری
(19.09.2015) جرمن طالبہ ماڈرن زمانے کی خانہ بدوش لیونی مولر
(17.09.2015) جاپان میں دل کی شکل کے نارنجی کی کامیاب کاشت کی جارہی ہے
(14.09.2015) گینیڈی پاڈالکا نے  خلا میں رہنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
(12.09.2015)  امریکہ میں بالغان کی اکثریت ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا ہیں
(10.09.2015) برطانیہ پر سب سے طویل حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوئم
(09.09.2015) بولی وڈ کی خواتین عریانیت میں سر فہرست ہیں: اقوام متحدہ
(05.09.2015) ذہانت اور عمر کے درمیان 95 فیصد تعلق جینیاتی تھا۔ ایک تحقیق
(03.09.2015)  پاکستان میں اس وقت ایک کروڑ دو لاکھ بچے محنت مزدوری کرنے پر مجبور
(01.09.2015) رتُی جناح زندگی میں بھی تنہا رہیں اور موت کے وقت بھی ۔ اشاعت مکرر
(30.08.2015) نایاب ترین پرندے کی نسل معدومی کے خطرے کا شکار ہے
(24.08.2015) تحریک آزادی پاکستان کا سفر۔تصاویر کی زبانی۔حصہ اول
(16.08.2015) تحریک آزادی پاکستان کا سفر۔تصاویر کی زبانی۔حصہ دوم
(14.08.2015) اقبال نے جو دیکھا تھا سپنا بن گیا پاکستان  ۔ نیاز احمد انصاری فرانس
(09.08.2015) کیا یہ انسانی ڈھانچہ آج سے 6500 سال قبل حضرت نوح علیہ السلام کا ہے۔
(06.08.2015) پانی پر بیٹھی عورتیں نہ ڈوبتی ہیں اور نہ ہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(04.08.2015) فرخندہ رضوی سادگی اور سچائی کی علمبردار ۔ از۔ شاہین اشرف علی
(02.08.2015) بحریہ ٹاؤن کا ملک ریاض: کلرک سے کھرب پتی بن گیا۔ کیسے؟۔
(31.07.2015)  ڈینش اردو حلقے میں بهی ایک  "" لوکی"" ہے ۔۔۔۔ کون؟
(27.07.2015) امریکی آرٹسٹ نے مونگ پھلیوں سے وہ وہ شاہکار تخلیق کیے ہیں



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں