17.10.2026, 10:11pm , ہفتہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

شوکت علی ناز کے مجموعہ غزلیات ’’چاہتوں کا خمار‘‘ کی رونمائی
07.03.2010, 01:08am , اتوار (GMT+1)

عالمی اخبار ثقافتی رپورٹر



شوکت علی ناز کے پہلے شعری مجموعہ کلام چاہتوں کا خمارکی پاکستان میں تقریبِ رونمائی

قطر کے معرو ف شاعر ،شائقینِ فن دوحہ کے صدراورعالمی شہرت یافتہ تنظیم مجلس فروغِ اردو ادب کے پروگرام منیجرشوکت علی نازگذشتہ دنوں چھٹیاں گزارنے پاکستان گئے تو ان کے احباب اوردیگر ادبی حلقوں میں ان کی خوب پذیرائی ہوئی،


بزمِ شانِ قلم انٹر نیشنل(کھڑیانوالہ)فیصل آبادکے زیرِ اہتمام شوکت علی ناز کے پہلے غزلیات کے مجموعہ ’’چاہتوں کا خمار‘‘
کی رونمائی عمل میں آئی

اس خوبصورت ادبی شام کی صدارت ناروے سے تشریف لائے شاعرضمیرطالب نے فرمائی، مہمانِ خصوصی شوکت علی ناز اور شہزاد پارس ہاشمی تھے، جبکہ افضل گوہر اور آفتاب احمد آفتاب کے نام شامِ غزل کاخاص اہتمام تھا۔

تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت صدرِ تنظیم عقیل جاوید نے حاصل کی،معروف شاعر علیم الرحمن حیدر نے نعتِ رسولِ مقبول نہایت خوبصورت ترنم سے پیش کرکے نشست میں روشنی بکھیر دی۔’’چاہتوںکاخمار‘‘کی رونمائی کھڑیانوالہ کی معروف علمی اور سماجی شخصیت جاوید رنداوانے میڈم شان کی ہمراہی میں فرمائی اور اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے صاحبِ کتاب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی،تنظیم کی روحِ رواںمعروف شاعرہ شان نے اپنے نہایت پر مغز مقالے میںشوکت علی ناز کی شاعری اوران کی ادبی خدمات کا احاطہ کیااور انہیںاپنی تنظیم بزمِ شانِ قلم انٹرنیشنل کے چیئر مین کا عہدہ سونپ کر ان کی ادبی ذمہ داریوں میں مذید اضافہ کر دیا۔جسے قبول کرتے ہوئے شوکت نے دامِ،درھمے،سخنے اپنی خدمات کا اعادہ کیا۔

اس سلسلے کے دوسرے مضمون میں شہزاد پارس ہاشمی نے شوکت علی ناز کی شخصیت اورشاعری کا بھر پورجائزہ پیش کیا، تنظیم کے سینئر رکن اور معروف شاعرغلام مرتضیٰ قمر۔ نے شوکت علی نازکو اپنی پنجابی نظم میں بھر پور خراجِ تحسین پیش کیا’’ تیرے آون نال بہار سجن،تو پھلاں دی مہکار سجن‘‘ ۔۔اس ادبی شام کی نظامت کے فرائض صاحبِ طرز شاعرنعیم شجاع نے بڑی خوبصورتی سے ادا کئے اور مجموعہ ھذا سے اپنے پسندیدہ اشعار کے انتخاب سے نظامت میں نئی روح پھونک دی جسے تمام شعراء اور سامعین نے خوب سراہا،مقامی شعراء کرام کے علاوہ فیصل آباد،میانوالی،بکھر،لاہور اور دیگر شہروںسے مقبول و معروف شعراء میںعالمی شہرت یافتہ نابیناشاعر سلیم شاہد نے اپنی معروفِ زمانہ غزل۔۔’’میرے دل کی دنیا میں آکر تو دیکھو‘‘ ترنم سے سنا کر مشاعرے کو دو آتشہ بنا دیا

صدرِ مشاعرہ ضمیر طالب،احمد خیال،شان ،علیم الرحمن حیدر اورشوکت علی نازکے کلام کوسامعین نے بے حد سراہا،دیگر شعراء کو بھی ہر اچھے شعر پر زبردست تالیوں کی گونج ا ورواہ واہ سے حاضرین نے خوب داد و تحسین سے نوازا،مشاعرے میں شریک شعرائے کرام کے اسمائے گرامی حاضر ہیں۔

فریاد علی عاصم،نوشیرسائیں،عمر حیات کیفی ،غلام مصطفی قمر،علیم الرحمن حیدر،عقیل جاویدحیدر،اقبال ناز،سلیم شاہد، عابد ملک،سعید عاصم،محترمہ شان، احمدخیال، نعیم شجاع،شہزاد پارس،آفتاب احمد آفتاب،ڈاکٹر بشیر احمد، شوکت علی نازاور ضمیر طالب۔نشست کے اختتام پر لذتِ کام ودہن کا بہترین انتظام کیا گیا تھا، رپورٹ: نعیم شجاع

:دیگر مضامین
(05.03.2010) کینیڈا میں جناب شمس جیلانی کی دینی اور ادبی مصروفیات
(02.03.2010) لندن کے شہرسلاؤ میں ایشین میوزیکل کورڈز کی شام غزل
(24.02.2010) ان کا در چھوڑ کر ہم کدھر جائیں گے؟
(24.02.2010) انڈین جم خانہ لندن میں ہونے والی یادگار محفل موسیقی
(19.02.2010) آئین پاکستان میں صدر کواستثنیٰ نہیں ہے۔از؛ ڈاکٹر شبیر احمد خورشید
(18.02.2010) افغانستان میں طالبان کے خلاف نیٹو اتحاد کی تازہ کاروائی جاری
(11.02.2010) گیارہ فروری یوم فتح مبین مبارک ہو ۔از: آغاسید عبدالحسین بڈگامی
(08.02.2010) کراچی میں خونریزی اور قتل و غارت گری کا تسلسل
(07.02.2010) کیا یوم یکجہتی کشمیر منا لینا ہی کافی ہے ؟از؛راجہ اکرام الحق
(02.02.2010) بھارت اور چین کے کشیدہ تعلقات ۔از؛ عبدالستار ۔جرمنی
(01.02.2010) ایٹمی مادوں سے متعلق ’کٹ آف‘ معاہدہ اور پاکستانی مؤقف
(30.01.2010) شمالی قفقاذ میں انتہاپسندوں کو مات دے دی، پوٹین
(29.01.2010) افغان طالبان سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔از؛مقبول ملک
(27.01.2010) ہیٹی میں تلاش ختم، بحالی کی سرگرمیاں شروع ۔از؛عاطف توقیر
(26.01.2010) رابرٹ گیٹس کاحالیہ دو روزہ دورہ پاکستان ۔از؛ مقبول ملک
(24.01.2010) ہیٹی میں ہولناک زلزلے کی تباہ کاریوں کے بعد کے مناظر
(21.01.2010) سیمی پر پابندی کیوں اور کب تک ؟از؛ ابوظفر عادل اعظمی
(18.01.2010) مبارکباد سے بدعت تک کا سفر ۔از سید مصباح حسین جیلانی
(16.01.2010) مبارکباد سے بدعت تک کا سفر ۔از سید مصباح حسین جیلانی
(13.01.2010) مبارکباد سے بدعت تک کا سفر ۔از سید مصباح حسین جیلانی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں