09.11.2026, 08:31pm , سوموار (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

کلبِ جواد کا خواتین مخالف بیان اسلام دشمن : دخترانِ زینبی
14.03.2010, 01:02am , اتوار (GMT+1)

ڈاکٹر فرحت نادر رضوی .لکھنو

دخترانِ زینبی کی ایک نشست روبینہ جاوید مرتضیٰ کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں میڈیا میں نقل کیے  گیے  کلب جوا دنقوی کہ اُس بیان پر سخت احتجاج کیا جس میں مبینہ طور پر انہوں نے عورتوں کا کام بچے پیدہ کرنا بتا یا ہے۔ شرکاءنے کہا کہ اگر یہ سچ ہے تو انتہائی بدقسمتی کی بات ہے اور اسلام کے قوانین کی توہین اور قوم کی رسوائی کا سبسب ہے ۔ دختران زینبی اس پر سخت احتجاج کرتی ہے۔

شیعہ قوم وہ قوم ہے جو اپنی ہر محفل کا آغاز حدیث کساءسے کرتی ہے جسمیں اہلیبت کا تعارف کسی مردکی معرفت نہ کرا کر جگر گوشہ رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اﷲ علیہاکے تعلق سے کرایا گیا ہے اور یہ کہہ کر کہ ” ہم فاطمہ و ابوہا و بعلہا و بنوہا“ یہ بتا دیا گیا ہے کہ مرکز سفینہ  نجات خاتون جنت کی شخصیت ہے۔

یہ انتہای افسوس کی بات ہے کہ ایسی قوم کی علمیت کا دعوہ کرنے والے مولوی کے جاہلانہ اسلام مخالف بیان کی وجہ سے پوری قوم کو تمام دنیا کے سامنے شرمندہ ہونا پڑ رہا ہے۔ اسلامی تاریخ فلسفہ اور علم کا ڈھونگ رچانے والے شاید جانتے ہی نہ ہوں کہ عورت اگر فعال نہ ہوتی تو حضرت موسیٰ کی حفاظت کرنے کے لیے آسیہ نہ ہوتیں۔ حضرت رسول خدا کے مشن کی کامیابی کے لیے انکے شانہ بہ شانہ خدیجتہ الکبریٰ نہ ہوتیں۔ انکی زحمتوں کے وقت میں انکا مرہم دل فاطمہ نہ ہوتیں ۔ اور تو اور ناشر پیغام کربلا فرح کوفہ و شام زینب علیان سلام اﷲ علیہا نہ ہوتیں

اسلام کی تمام تر تاریخ عظیم اور فعال عورتوں کی گراں قدر خدمات سے بھری پڑی ہے قرون اولیٰ سے حضرت اسمیٰ بنتِ عمیس کا نام لیا جانا اور عصرِ حاضر سے شہید خامس استاذ باقر الصدر کی بہن کا نام لیا جانا جو بھائی کے شانہ بہ شانہ میدانِ عمل میں رہ کر شہید ہویں یا پھر آیت اﷲ خمینی کی لایق و فایق دختر کا نام لیا جانا کافی ہے۔ اسلام کہیں بھی عورت کو گھر میں قید رہنے کا حکم نہیں دیتا۔ اسلام صرف اور صرف عورت کو ایک با عزت زندگی دینے کی خاطر اور اسے ہر معاشرہ میں پایے جانے والے چند ہوس راں مجرم صفت مردوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک ڈیسنٹ ڈریس کوڈ بتاتا ہے جو قران میں واضح طور پر بتا دیا گیا ہے۔ جن لوگوں کو یہ نہ معلوم ہو انکو چاہیے کہ شہید مرتضیٰ مطہری کی کتاب ”اسلام میں مسلہ  حجاب“ اور ”اسلام میں عورتوں کی حقوق“ کا پھر سے مطالعہ کر لیں۔یہ عورتیں ہی تھیں جنہوں نے انقلابِ ایران کو کامیاب بنایا اور جو اپنے بھائیوں کے شانہ بہ شانہ عراق سے جنگ کے موقعہ پر محاذ پر موجود رہیں۔ یہ کہنا انتہا ئی درجہ افسوسناک ہے کہ ایران، ایران ہے اور ہندوستان ایران نہیں ہے۔ کیا ایسا کہنے والا یہ کہنا چاہتا ہے کہ خدا نخواستہ ہندوستان کی عورتیں دوسرے ممالک کی اپنی بہنوں کی بہ نسبت صلاحیت، عزم یا عفت میں کم تر ہیں؟

حالانکہ جو لوگ لکھنو میں تحریک عزاداری کی تاریخ کی شد بد بھی رکھتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ جلوس عزا کی بحالی علی کانگریس اور دخترانِ زینبی کی پکار پر عورتوں کی فعال شمولیت کے بغیر نا ممکن تھی۔ اسکے علاوہ علی کانگریس اور دخترانِ زینبی کی کوششوں سے نماز جمعہ میں عورتیں کثیر تعداد میں شامل ہونے لگی تھیں مگر مسجد پر قابض مفاد پرستوںکی جہالتوں کی وجہ سے یہ سلسلہ بند ہو گیا۔
پر لطف بات تو یہ ہے کہ یہ بیان کہ عورت کا کام قیادت کرنا نہیں ہے ایک ایسا شخص دے رہا ہے جو کچھ ہی دنوں قبل پریس میں چھپی تصویروں میںصو بہ کی محترم خاتون قائد کے حضور ننگے پاوں دست بستہ گردن جھکائے کھڑا دکھائی دے رہا تھا۔

ایسے کسی شخص کے امام جمعہ کی حیثیت سے جانے جانے کی وجہ سے غیر مسلم برادران وطن اسکو شیعہ قوم کا نمائندہ سمجھ لیتے ہیں۔ حالانکہ اسکے پیچھے کھڑی جماعت اسکی قیادت کی وجہ سے نہیں اکٹھی ہوتی ہے بلکہ وہ تو نماز پڑھنے گی  ہوتی ہے اور اس طرح سے لوگ یہ سمجھ لیتے ہیں کہ جِس قوم کا قاید ایسا ہے وہ خود کیسی ہوگی۔ لہٰذا تمام افراد قوم کے لیے ضروری ہے کہ جمعہ کی امامت کے لیے مناسب ذی فہم با عمل واقعی عالم کا بندوبست جلد از جلد کریں۔جلسہ میں سید الیسا رضوی کی ناوقت موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سورہ فاتحہ پڑھا گیا۔

:دیگر مضامین
(13.03.2010) یسی رضوی کو یوتھ علی کانگریس کا زبردست خراج عقیدت
(11.03.2010) ادارہ منہاج القرآن فرینکفرٹ کی جانب سے میلاد النبی ص کا پروگرام
(08.03.2010) منہاج الحسین برلین میں میلاد النبی کا روح پرور نعتیہ مشاعرہ
(08.03.2010) سٹاک ہولم ‘‘پاکستانسکا فوریننگ‘‘ میں عید میلاد النبی کی تقریب
(07.03.2010) نجف کے زائرین کی شہادت پر افسوس ، حملوں آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ
(06.03.2010) سٹاک ہولم میں خواتین کی محفل میلاد میں نعتوں کا نزرانہ پیش ہوا
(04.03.2010) رسول اکرم ص و امام جعفر صادق ع کا اسوہ حسنہ مشعل راہ
(04.03.2010) قطر کا عالمی اردو ادب ایوارڈ ۔ رتن سنگھ اور مسعود مفتی کے نام
(28.02.2010) برلین میں عید میلاد النبی پر خصوصی محفل نعت کا اہتمام
(24.02.2010) زینبیہ نیو جرسی امریکہ میں میلاد رسول ص کی محفل
(24.02.2010) کینبرا آسٹریلیا میں ہونے والے دینی پروگراموں کے بارے میں
(22.02.2010) معروف شاعرہ فرخندہ رضوی کی والدہ ماجدہ انتقال فرما گئیں
(22.02.2010) شیعہ وقف بورڈ کی تشکیل میںدیندار افراد کو شامل کرنے کی ضرورت
(20.02.2010) حسینی اسلامک مشن لندن میں مرثیہ نو تصنیف کی مجلس
(17.02.2010) مولویوں کی تصاویر آویزاں کرنے پر احتجاج کریں ۔ تنظیم علی کانگریس
(16.02.2010) لندن میں مقیم شاعرہ سیمیں برلاس کا دوسرا مجموعہ شائع ہو گیا
(15.02.2010) میونخ میں مقیم منظور قاضی کی خواہر محترم کا لندن میں انتقال ہو گیا
(13.02.2010) ڈاکٹرقدیر کے بھائی عبد القیوم سوسائٹی قبرستان میں سپردخاک
(11.02.2010) فن لینڈ کے اسلامک سینٹر اہلبیت میں چہلم امام حسین ع کی مجلس عزا
(09.02.2010) فن لینڈ ہل سنکی میں علیشا وحیدسید کی سالگرہ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں