|
سویڈن کے سوز خوان سائیں رحمت علی کے والد انتقال کر گئے
16.03.2010, 01:06am , منگل (GMT+1)
عالمی اخبار یورپ بیورو
سویڈن کے شہر سٹاک ہولم سے جعفر مغل کی مہیا کردہ اطلاع کے مطابق سویڈن کے شہر لن شاپنگ میں مقیم سوزخوان، گلوکار اور ادبی اور دینی تقاریب کے ناظم سائیں رحمت علی کے والد محترم جناب محمد شریف اس دار فانی سے دارالبقا کو کوچ کر گئے ہیں
انااللہ وانا الیہ راجعون
رحمت علی اپنے والد کی تدفین کے لیئے حیدرآباد روانہ ہونے کی تیاری کر رہے اور اسی وجہ سے پاکستان میں مرحوم کی تدفین میں تاخیر کی جارہی ہے۔
یورپ کی دینی ، سماجی اور ادبی تنظیموں نے سائیں رحمت سے انکے والد کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔ سویڈن سے جعفر مغل ، عارف کسانہ اور عابدہ مظفر نے، جرمنی سے طاہر ملک نے، برلین سے مناف غلزئی نے اسی طرح ناروے،ڈنمارک اور فرانس کے عزائی حلقوں نے رحمت علی سے اظہار افسوس کیا ہے
عالمی اخبار کی انتظامیہ ، قلم کاروں اور قارئین کی طرف سے اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی اور نائب مدیر اعلیٰ ڈاکٹر نگہت نسیم نے سائیں رحمت علی کو فون کر کے ان سے انکے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ خالق موت و حیات انہیں جوار سید الشہدا میں جگہ دے اور انکی آخرت کی منزل آسان کرے۔
عالمی اخبار نے اپنے قارئین سے درخواست کی ہے وہ رحمت علی کے والد جناب محمد شریف کے لیئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے سورہ فاتحہ تلاوت کریں اور دعا کریں کہ پروردگار ان کے تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
|