18.10.2026, 04:56am , اتوار (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

پاکستان پریس کلب اور قلم قافلہ بارسلونا کا مشاعرہ
25.03.2010, 09:49am , جعمرات (GMT+1)

ارشد نذیر ساحل ۔ بارسلونا


یوم قرارپاکستان کے حوالے سے پاکستان پریس کلب اسپین اور بارسلونا کی معروف ادبی تنظیم قلم قافلہ کے زیر اہتمام ایک شاندار مشاعرہ پریس کلب اسپین کے آفس میں منعقد ہوا جسکی صدارت بزرگ شاعر افضال بیدار نے کی جبکہ مہمانان خصوصی چیف ایڈیٹر ہم وطن اسپین جاوید مغل اور ڈائریکٹر ریڈیوپاکسلونا راجہ شفیق الرحمان اور چیئرمین پاکستان پریس کلب حافظ عبدالرزاق صادق تھے

 مشاعرہ کا باقاعدہ آغاز راجہ مشرف کی تلاوت کلام پا ک سے ہوا ،میزبان محفل جنرل سیکرٹری قلم قافلہ حافظ احمدتھے ،صدر قلم قافلہ بارسلونا ارشد نذیر ساحل نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا،جبکہ بہادر حسین صابر ،رانا نیر اقبال، عامر ثانی،ندیم بسمل،ارشد اعوان ،ڈاکٹر سفارش،جاوید بھٹی اور صدر محفل افضال احمد بیدار نے کلام پیش کیا

 محفل مشاعرہ سے مہمان خصوصی جاوید مغل نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اردو بارسلونا میں چوتھی بڑی زبان تسلیم کی جا چکی ہے،اردو پر مزید کام ہو رہا ہے، کبھی بارسلونامیں تسلسل سے بڑی بڑی ادبی محفلیں منعقد ہوتی تھیں ،باذوق افراد کو بلایا جاتا تھا،مگر رفتہ رفتہ یہ سلسلہ بند ہو گیا ، میں ارشد نذیر ساحل ،حافظ احمد اور قلم قافلہ کی ٹیم کو شاندا ر ادبی پروگراموں کے انعقادپر مبارکباد پیش کرتا ہوں

 اس موقع پرراجہ شفیق الرحمان نے کہا کہ شعراء اپنے ملک کے سفیر ہوتے ہیں ،بارسلونا میں ادبی محفلیںکی اشد ضرورت ہے ،بارسلونا میں ابھی اردو کے لئے مزید کام کی ضرورت ہے ،ریڈیو پاکسلونا قلم قافلہ بارسلونا سے ہر قسم کا تعاون کریگا،مشاعرے کے احتتام پر چیئرمین پاکستان پریس کلب حافظ عبدالرزاق صادق نے تما م مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

اس خوبصورت محفل مشاعرہ کو باذوق افراد کی کثیر تعداد نے سنا،جن میں چوہدری عبدالغفار مرہانہ،فیض اللہ ساہی ،طاہر رفیع،چوہدری لہراسب رضا،راجہ نا ظر خان،ملک شاہد حسین ،سفیر اکبر بھٹی،غلام محی الدین مغل،شوکت اسلام چوہان،کامران برکت،ظفر الیاس قریشی،راجہ اظہر احسان،راجہ حسن نعیم ،راجہ مشرف ،ملک حبیب سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی


:دیگر مضامین
(20.03.2010) اغوا شدہ ساحل واپس اولڈہم میں اپنے گھر پہنچ گیا
(15.03.2010) یارک کر سٹل ہال سرے (کنیڈا) میں عید میلاد النبی
(11.03.2010) عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔از؛آغا حسن بڈگامی
(07.03.2010) ایڈمنٹن کی مسجد فا طمہ الزہراء پر لاگت کا تخمینہ بارہ ملین ڈالر ہے
(07.03.2010)  شوکت علی ناز کے مجموعہ غزلیات ’’چاہتوں کا خمار‘‘ کی رونمائی
(05.03.2010) کینیڈا میں جناب شمس جیلانی کی دینی اور ادبی مصروفیات
(02.03.2010) لندن کے شہرسلاؤ میں ایشین میوزیکل کورڈز کی شام غزل
(24.02.2010) ان کا در چھوڑ کر ہم کدھر جائیں گے؟
(24.02.2010) انڈین جم خانہ لندن میں ہونے والی یادگار محفل موسیقی
(19.02.2010) آئین پاکستان میں صدر کواستثنیٰ نہیں ہے۔از؛ ڈاکٹر شبیر احمد خورشید
(18.02.2010) افغانستان میں طالبان کے خلاف نیٹو اتحاد کی تازہ کاروائی جاری
(11.02.2010) گیارہ فروری یوم فتح مبین مبارک ہو ۔از: آغاسید عبدالحسین بڈگامی
(08.02.2010) کراچی میں خونریزی اور قتل و غارت گری کا تسلسل
(07.02.2010) کیا یوم یکجہتی کشمیر منا لینا ہی کافی ہے ؟از؛راجہ اکرام الحق
(02.02.2010) بھارت اور چین کے کشیدہ تعلقات ۔از؛ عبدالستار ۔جرمنی
(01.02.2010) ایٹمی مادوں سے متعلق ’کٹ آف‘ معاہدہ اور پاکستانی مؤقف
(30.01.2010) شمالی قفقاذ میں انتہاپسندوں کو مات دے دی، پوٹین
(29.01.2010) افغان طالبان سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔از؛مقبول ملک
(27.01.2010) ہیٹی میں تلاش ختم، بحالی کی سرگرمیاں شروع ۔از؛عاطف توقیر
(26.01.2010) رابرٹ گیٹس کاحالیہ دو روزہ دورہ پاکستان ۔از؛ مقبول ملک



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں