14.10.2026, 03:47pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو
04.04.2015, 08:20am , ہفتہ (GMT+1)

عالمی اخبار ریسرچ یونٹ

پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم لاڑکانہ سندھ میں پیدا ہوئے۔ انکے والد سر شاہ نواز بھٹو مشیر اعلی حکومت بمبئی اور جونا گڑھ کی مسلم ریاست میں دیوان تھے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے 1950 میں برکلے یونیورسٹی کیلیفورنیا سے سیاسیات میں گریجویشن کی۔ 1952ء میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے اصول قانون میں ماسٹر کی ڈگری لی۔ اسی سال مڈل ٹمپل لندن سے بیرسٹری کا امتحان پاس کیا ۔ پہلے ایشیائی تھے جنھیں انگلستان کی ایک یونیورسٹی ’’ساؤ تھمپئین‘‘ میں بین الاقوامی قانون کا استاد مقرر کیا گیا۔ کچھ عرصہ مسلم لاء کالج کراچی میں دستوری قانون کے لیکچرر رہے۔ 1953ء میں سندھ ہائی کورٹ میں وکالت شروع کی

 سن 1958ء تا 1960ء صدر ایوب خان کی کابینہ میں وزیر تجارت ، 1960ء تا 1962ء وزیر اقلیتی امور ، قومی تعمیر نو اور اطلاعات ، 1962ء تا 1965ء وزیر صنعت و قدرتی وسائل اور امور کشمیر جون 1963ء تا جون 1966ء وزیر خارجہ رہے۔ سن 1967ء میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی۔ 1970ء کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی نے مغربی پاکستان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ۔دسمبر 1971ء میں جنرل یحیٰی خان نے پاکستان کی عنان حکومت مسٹر بھٹو کو سونپ دی ۔ وہ دسمبر 1971ء تا 13 اگست 1973 صدر مملکت کے عہدے پر فائز رہے۔ 14 اگست 1973ء کو نئے آئین کے تحت وزیراعظم کا حلف اٹھایا۔

1977ء کے عام انتخابات میں دھاندلیوں کے سبب ملک میں خانہ جنگی کی سی کیفیت پیدا ہو گئی۔ 5 جولائی 1977 کو جنرل محمد ضیا الحق نے مارشل لاء نافذ کر دیا۔ ستمبر 1977ء میں مسٹر بھٹو نواب محمد احمد خاں کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیے گئے۔ 18 مارچ 1978ء کو ہائی کورٹ نے انھیں سزائے موت کا حکم سنایا۔ 6 فروری 1979ء کو سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کی توثیق کر دی۔ 4 اپریل کو انھیں راولپنڈی جیل میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔



:دیگر مضامین
(01.04.2015) اپریل فول کے آغاز کی حکایت بہت ہی مضحکہ خیز اور دلچسپ ہے۔از۔افضل ضیا
(27.03.2015) کینسر کا خوف: انجلینا جولی حوصلے کی ایک مثال بن گئی ہیں
(25.03.2015) کیا سارے کام ادھورے رہ جائیں گے۔۔ تمنا راحت۔ خیرپور
(23.03.2015) اسلام آباد میں تئیس مارچ پریڈ  سات سال بعد ہو رہی ہے
(21.03.2015) امریکہ: میامی کے قلب میں ہزاروں برس پرانا گاؤں دریافت
(15.03.2015) تھر: قحط کے ساتھ بیماریاں، دست اجل سینکڑوں بچوں کی جان لے گیا
(15.03.2015) اردو کی مستند اور منفرد شاعرہ ادا جعفری کا آخری سفر
(14.03.2015) اردو کی مایہ ناز شاعرہ ادا جعفری انتقال کر گئیں ۔ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
(12.03.2015) عالمی ادارہ ِصحت ۔ دنیا میں ایک انسان کی اوسط عمر میں اضافہ ہوا ہے۔
(11.03.2015)  اندھے اور بینا کی طرح تاریکیاں اور نوردونوں برابر نہیں ہوسکتے
(08.03.2015) مقصود صرف جشن منانا نہیں بلکہ یہ عمل اصل ہدف تک پہنچنے کا ایک وسیلہ ہے
(07.03.2015) آٹھ مارچ کو کوپن ہیگن میں لٹریچر اینڈ کلچر انٹر نیشنل کے تحت منفرد تقریب
(04.03.2015) جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں تئیس مارچ کے موقع پر تقریب
(03.03.2015) دینی مراکز اور تعلیمی درسگاہوں کی تاریخ۔ ایک تجزیہ و تبصرہ
(03.03.2015) فن اور فنکار کبھی بھی نہیں مرتا۔۔میرا پیار مجھے لوٹا دو۔طلعت محمود
(28.02.2015) انسان کے دماغ کو سوچ بچار میں مدد دینے والی الیکٹرک ٹوپی
(26.02.2015) معین خان کو کسینو میں کھانا بہت مہنگا پڑا۔ گھر واپسی
(23.02.2015) پاکستانی کرکٹ ٹیم واپسی کی تیاری۔ خریداری شروع کر دی گئی
(21.02.2015) آئی فون 6 اور 6 پلس کے ساتھ ایپل کی اسمارٹ اور نہایت منفرد گھڑی
(21.02.2015) انناس ایک ذائقے دار پھل ہے جو کئی بیماریوں کے حملوں سے بچاتا ہے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں