15.10.2026, 03:47pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
مضامین/تجزیات » ڈاکٹر نگہت نسیم
 

جب مفادات ایک ہوں تو ۔۔۔؟ از ۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
14.04.2010, 01:14am , بدھ (GMT+1)

ڈاکٹر نگہت نسیم۔سڈنی

کبھی کبھی  خاموشی بہت اچھی لگتی ہے ۔۔۔ کچھ لکھنے کو دل نہیں کرتا ۔۔ کچھ سوچنے کو دھیان راضی نہیں ہوتا تو کبھی کسی گفتگو میں حصہ لینے کو جی نہیں چاہتا ۔۔ یوں لگتا ہے جیسے  جو کچھ ہو رہا ہے  اس میں میر اکوئی حصہ نہیں یا میں اس کا حصہ نہیں ہوں ۔۔۔  ایسا کئی بار ہوا ہے جب قلم نے بہت شور مچانا چاہا تو اسے لفظوں کی دوکان سے خالی ہاتھ ہی لوٹنا پڑا کہ اس دوکان پر وہ لفظ  تھے ہی نہیں جو اظہار کی ضرورت تھے ۔۔ آج بھی کچھ ایسا ہی ہوا تھا ۔۔ ایک تواتر سے  بڑھتی ہوئی انسانی  بے حسی نے مجھے جامد سا کر رکھا ہے ۔۔۔۔۔ کئی باتیں خودبخود یاد آتی جا رہی ہیں ۔۔ بس سوچ فقط ایک ہی نقطے کا احاطہ کئے ہوئے ہے کہ آخر ہماری پہچان کیا ہے ؟  

 تو سوچا  آج کی گفتگو  کسی تمہید  کے بغیر اس پیرائے سے شروع کرتی ہوں ۔

دوستو!  ایک دریاکے کنارے ایک شہتیر تیر رہا تھا ۔ اس کے اوپر 4 مینڈک بیٹھے ہوئے تھے ۔یکایک پانی کا ریلا آیا اور شہتیر کو بہا کر دور لے گیا ۔مینڈک انتہائی خوش تھے کہ  انہیں تیرنے کا ایسا مزہ کبھی نہیں آیا تھا ۔

ان میں سے پہلا ایک مینڈک بولا “اصل میں یہ سب کمال شہتیر کا ہے ۔ ایسے تیرتا ہے جیسے زندہ انسان ہو ۔۔۔

دوسر امینڈک بولا نہیں میرے دوست یہ شہتیر کا کمال نہیں تھا کہ وہ تو عام سا ہی ہے ۔۔یہ تو کمال دریا کا تھا کہ اس میں اتنی روانی تھی

تیسرا مینڈک بولا ارے بھائیوں یہ نہ تو شہتیر ہے اور نہ ہی دریا کا کمال بلکہ ہمارے خیال کا کمال ہے جو اسے حرکت میں محسوس کرتے ہیں ۔۔اور اس کے ساتھ ہی تینوں میں بحث اور بعد میں آپس میں لڑائی شروع ہو گئی ۔۔ پھر طے یہ پایا کہ چوتھا مینڈک جو خاموشی سے بیٹھا بس انہیں حیرانگی سے دیکھے جا رہا ہے ۔۔ اس سے پوچھتے ہیں کہ اس کا کیا خیال ہے ۔

 تینوں مینڈکوں نے چوتھے مینڈک سے اس کی رائے پوچھی تو اس نے کہا “ تم میں سے ہر ایک درست ہے ۔۔تم میں سے کوئی بھی غلطی پر نہیں ہے ۔۔حرکت شہتیر میں بھی ہے ، پانی میں بھی ہے اور ہمارے خیال میں بھی ہے “

اس کے بعد تینوں مینڈک اتنے غضبناک ہو گئے کیونکہ کوئی مینڈک بھی اس بات کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں تھا کہ ان کی رائے دوسرے سے بہتر اور مقدم نہیں تھی ۔۔۔ دوستو پھر ایک عجیب بات ہوئی تینوں مینڈک آپس میں مل گئے اور انہوں نے چوتھے مینڈک کو شہتیر پر سے دھکا دے کر دریا میں گرادیا ۔

(خلیل جبران کی تحریر سے ماخوز)

سوچ رہی ہوں کہ جب مفادات ایک ہوں تو دشمن بھی آپس میں ایکا کر لیتے ہیں ۔۔۔ ہمارے ارد گرد بھی تو یہی ہو ہو رہا ہے مفادات کی دوڑ نے اچھے برے اور اپنی پہچان کے ساتھ ساتھ دوست دشمن کی تمیز بھی ختم کر دی ہے ۔

اور اب تو سیاسی جموروں نے اپنے مفادات کے لیئے معصوم لوگوں کو مروانا شروع کر دیا ہے۔ مجھے کبھی کبھی حیرانی ہو تی ہے کہ میں اپنی ساری زندگی میں پاکستان تو کیا کسی غیر ملک میں بھی تحریکوں اور عوامی مظاہروں میں مرنے والوں میں صدر،وزیراعظم، وزیر،مشیر یا پھر سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کا کوئی بچہ گولی کا یا پولیس کی لاٹھی اور آنسو گیس کا نشانہ بنتے نہیں دیکھا۔

مجھے یوں لگتا ہے جیسے کوئی بھی مجھے اس کی وجہ نہیں بتا پائے گا؟

میرا قلم اس ظلم پر شور مچانا چاہتا ہے ۔۔۔ میری روح  دکھ سے مر رہی ہے ۔۔۔۔۔ پر  مجھے لفظوں کی دوکان سے کچھ نہیں ملتا ۔۔۔۔ میں اپنے اندر کی خاموشی سے مر رہی ہوں   ۔۔۔

ہائے ۔۔۔ میں کیا کروں ۔۔۔۔

 گھر میں میرے بچے اور باہر میرے غیر ملکی دوست مجھ سے پوچھتے ہیں کہ آخر تمہاری  پہچان کیا ہے ۔۔۔۔؟؟


:دیگر مضامین
(14.03.2010) یا نبی کہتی تھی ماں فجر میں ۔از۔ نگہت نسیم
(05.03.2010) پولیس کا ہے فرض مرمت آپ کی ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(21.02.2010) خلقت شہر نے ہاتھوں میں اٹھائے پتھر ۔۔۔ از؛ نگہت نسیم
(05.02.2010) زرداری ، بیوی کے قاتل نہیں پکڑ سکے عافیہ کو کیا بچائیں گے۔از؛نگہت نسیم
(30.12.2009) خدا گواہ ہے کہ ہم اپنے دشمن نہیں ہیں ۔از؛ نگہت نسیم۔سڈنی
(20.12.2009) محرم کے آغاز پرمبارکبادوں کا جواز کیا ہے ؟از؛نگہت نسیم
(17.12.2009) دنیا کو جیسے سانپ سونگھ گیا ہو۔از؛ نگہت نسیم۔سڈنی
(06.12.2009) پاکستان ہماری دستار ہے اسے سر پر سجایئے ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(27.11.2009) کئی آنکھیں ہیں جو دعاؤں سے اب بھی نم رہتی ہیں ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(25.11.2009) اللہ تعالی کے نظام میں کوئی این آر او نہیں ہے ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(16.11.2009) سولہ نومبر "عدم برداشت " کا عالمی دن ۔از نگہت نسیم ۔ سڈنی
(06.11.2009) محبت شکر اور شکریہ سکھاتی ہے ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی
(03.11.2009) خون آشام وادیوں میں زیتون کے پھل ۔از؛ڈاکٹر نگہت نسیم
(19.08.2009) دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی دورُخی۔۔از نگہت نسیم
(09.08.2009)  کیا کریں بھئی ۔۔ ھم تو اندھے ھیں ۔۔۔ !از ڈاکٹر نگہت نسیم
(18.06.2009) جو امریکہ کے ساتھ وہ اصلاح پسند ۔از۔ نگہت نسیم
(28.05.2009) خاندانی جمہوریت دان اور جیالے ۔از۔نگہت نسیم
(28.04.2009)  انٹرنیٹ جرنلزم یا سرقہ جرنلزم ۔از۔نگہت نسیم
(16.03.2009) اور عوام جیت گئے ۔۔۔۔ از؛ نگہت نسیم
(25.02.2009) نا اہلی ایسے آتشیں حروف ھیں کہ پورا پاکستان جل رھا ھے ۔از ۔ نگہت نسیم



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
شمس جیلانی  »
صفدر ھمٰدانی  »
ماہ پارہ صفدر  »
ڈاکٹر نگہت نسیم  »
زرقا مفتی  »
سیدہ زائرہ عابدی۰بجو  »
محمد احمد ترازی  »
محمد عظیم اعظم  »
عالم آرا  »
سیدہ رافیعہ گیلانی  »
شاہین اشرف علی  »
اظہرالحق نسیم  »
فرخندہ رضوی  »
ڈاکٹر فاخرہ نورین  »
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں