18.10.2026, 10:56am , اتوار (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

پاکستان کے ممتاز عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد انتقال کرگئے
14.04.2010, 03:35am , بدھ (GMT+1)

عالمی اخبار
ممتاز عالم دين ڈاکٹر اسرار احمد انتقال کرگئے ۔ ان کي عمر 78 برس تھي۔

پاکستان کے ایک معروف مذہبی سکالر اور تنظیم اسلامی کے بانی سربراہ ڈاکٹر اسرار احمد چودہ اپریل بدھ کی صبح لاھور میں انتقال کر گئے۔

ڈاکٹر اسرار چھبیس اپریل سنہ انیس سو بتیس کو موجودہ بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع حصار میں پیدا ہوئے

ڈاکٹر اسرار کے بیٹے ڈاکٹر عاکف نے میڈیا کو بتایا کہ ڈاکٹر اسرار طویل عرصے سے کمر کے تکلیف اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ انھوں نے بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ان کی کمر میں شدید درد ہوا اور وہ رات ساڑھے تین بجے کے قریب انتقال کر گئے۔

ان کی نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن کے سنٹرل پارک میں شام پانچ بجے ادا کی گئی

ڈاکٹر اسرار کی عمر اٹھہتر برس تھی۔ وہ جماعت اسلامی کے اولین بانی کارکنوں میں سے تھے لیکن بعد میں مولانا سید ابو الاعلی مودوی سے اختلافات کی وجہ سے جماعت اسلامی سے الگ ہو گئے اور اپنی علیحدہ جماعت ’تنظیم اسلامی‘ بنا لی۔

اس کے بعد انھوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی اور درس و تدریس سے وابسطہ ہو گئے۔

ڈاکٹر اسرار نے کچھ عرصہ قبل بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ ایک اسلامی مذہبی ٹی وی چینل شروع کرنا چاہتے ہیں لیکن حکومت سے انھیں اجازت نہیں مل رہی ہے۔

ڈاکٹر اسرار مختلف نجی مذہبی ٹی وی چینلز پر خطبے دیا کرتے تھے۔ اس کے علاوہ وہ تبیلغ کی غرض سے متعدد بار بھارت کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔

ڈاکٹر اسرار چھبیس اپریل سنہ انیس سو بتیس کو موجودہ بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع حصار میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے انیس سو چون میں لاہور کے کنگ ایڈورڈ میڈکل کالج سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی اور بعد میں سنہ انیس سو پینسٹھ میں کراچی یونیورسٹی سے اسلامیات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔

وہ 26 اپريل 1932 ء کو بھارت کے شہر حصار ميں پيدا ہوئے۔

انہوں نے 1954 ميں کنگ ايڈورڈ ميڈيکل کالج سے ايم بي بي ايس کيا ۔ جبکہ اسلامک اسٹڈيز ميں ماسٹر کي ڈگري کراچي يونيورسٹي سے 1965ء ميں حاصل کي۔

 ڈاکٹر اسرار نے تحريک پاکستان ميں بھي حصہ ليا وہ دوران طالب علمي اسلامي جمعيت طلباء ميں شامل رہے جس کے بعد انہوں نے جماعت اسلامي ميں شموليت اختيار کرلي تاہم 1957 ميں انہوں اس سے عليحدگي اختيار کرلي اور اپنا تمام وقت اسلامي تحقيق ميں صرف کيا۔

وہ مختلف ٹي وي چينلز پر اسلامي پروگرامات بھي کرتے رہے ہيں۔

:دیگر مضامین
(13.04.2010) خیر کی شروعات اپنے وطن سے کریں ۔ تنظیم علی کانگریس
(11.04.2010) شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی میں نت نئی مشکلات
(10.04.2010) شعیب،ثانیہ کی شادی کی تقریبات منگل سے شروع ہونگی
(08.04.2010)  ممتاز شاعرہ اور اوّلین خاتون صحافی نور جہاں ثروت کا انتقال
(07.04.2010) حلقۂ دانشوراں،جدّہ کا قیام اردو ادب کے لیئے نیک فال
(06.04.2010) دھرم گرو جی کا آشرواد چاہئے یا عام آدمی کا ووٹ
(03.04.2010) حجت الاسلام شیخ منصور لغائی کی آسٹریلیا سے بیدخلی کا قضیہ
(02.04.2010) یو پی میں شیعہ وقف بورڈ دشواریوں میں مبتلا ہو گیا
(01.04.2010) شعری مجموعہ ‘‘ از مکاں تا لا مکاں ‘‘ از۔ارشاد ہاشمی۔جرمنی
(30.03.2010) عدل اور اظہارِ رائے کی آزادی ہی اتحاد کی مستحکم بنیاد
(28.03.2010) ہزاروں افراد نے مرحوم آیت اللہ حسین علی منتظری کی بیوہ کے جنازے میں شرکت کی۔
(28.03.2010) ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں
(27.03.2010) حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کا یوم وفات
(24.03.2010) یوم پاکستان پر قومی اعزازات پانے والوں کے کچھ نام
(22.03.2010) ذاتی مفاد کے لیے اہلبیت کے فضائل کا انکار شرمناک
(17.03.2010) حیدر قریشی صاحب (جرمنی)۔۔ہی ربیعہ احمد ہیں ۔ از شفیق مراد
(17.03.2010) اک بات کہوں گر؟؟؟؟ ًمقصد تخلیق‘‘ از۔ ثمرین بخاری
(16.03.2010) سویڈن کے سوز خوان سائیں رحمت علی کے والد انتقال کر گئے
(15.03.2010) الیسع رضوی کی مجلس پنجم کالے امام باڑہ میںمنعقد ہوئی
(14.03.2010)  کلبِ جواد کا خواتین مخالف بیان اسلام دشمن : دخترانِ زینبی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں