18.10.2026, 11:46am , اتوار (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

صدائے وطن کی پانچویں سالگرہ پر عالمی اخبار کی مبارکباد
19.04.2010, 10:50am , سوموار (GMT+1)

عالمی اخبار مرکزی بیورو
آسٹریلیا سڈنی کے انٹرنیٹ کیمونٹی اخبار ‘‘صدائے وطن‘‘ نے سترہ اپریل کو اپنے صحافتی سفر کے پانچ برس مکمل کیئے ہیں جو آج کے اس مفاد پرست اور زر پرست صحافتی معاشرے میں شفاف صحافت اور کیمونٹی کی خدمت کی اعلیٰ مثال ہے۔

عالمی اخبار کے ادارتی عملے نے اور قارئین نے اس موقع پر خصوصی طور پر صدائے وطن کے ادارتی عملے اور قارئین کو مبارکباد دیتے ہوئے اس سفر کی طوالت کی دعا کی ہے۔

عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمٰدانی اور نائب مدیر اعلیٰ ڈاکٹر نگہت نسیم نے اس موقع پر خاص طور پہ صدائے وطن کے مدیر اعلی سید ظفر حسین اور مدیر سید جاوید حسین کو اس سفر کے پانچ سال مکمل کرنے پر مبارکباد دی ہے اور دعا کی ہے کہ آئیندہ بھی لوح و قلم کا خالق انہیں مزید کامیابیاں عطا کرے۔

سید ظفر حسین،جلیل عباس جیلانی،صفدر ھمدانی
عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی نے کہاکہ مفاد پرستی اور زر پرستی کے اس دور میں سید ظفر حسین نے اپنی زاتی محنت ۔لگن اور استقامت سے کسی بیرونی مالی یا تکنیکی مدد کے بغیر انٹرنیٹ پر شائع ہونے اس اخبار کو پانچ برس سے کامیابی سے چلایا ہے اور آسٹریلیا میں موجود پاکستانی اور ایشیائی کیمونٹی کی خدمت کی ہے جو علاقائی اخبارات کے لیئے ایک مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدائے وطن نے آسٹریلیا میں موجود پاکستانی اور ایشیائی کیمونٹی کا بیرونی دنیا سے رابطہ رکھا ہوا ہے اور خود آسٹریلیا میں صدائے وطن کو سرکاری،غیر سرکاری اور نجی سطح پر شفاف صحافت کا حصہ تسلیم کیا جاتا ہے اور اس اخبار کی اشاعت میں سید ظفر حسین کے علاوہ انکے بچوں اور دیگر اہل خانہ کی مساعی بھی شامل ہیں۔

آسٹریلیا میں پاکستان کی نو آمدہ ہائی کمشنر فوزیہ نسرین نے بھی اس موقع پر صدائے وطن کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے مزید کامیابیوں کی دعا کی ہے۔

:دیگر مضامین
(19.04.2010) آلِ سعود کے مظالم پر خاموشی گناہِ کبیرہ: تنظیم علی کانگریس
(15.04.2010) طنزو مزاح کے ممتاز شاعر سگار لکھنوی کا طویل علالت کے بعد انتقال
(14.04.2010) پاکستان کے ممتاز عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد انتقال کرگئے
(13.04.2010) خیر کی شروعات اپنے وطن سے کریں ۔ تنظیم علی کانگریس
(11.04.2010) شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی میں نت نئی مشکلات
(10.04.2010) شعیب،ثانیہ کی شادی کی تقریبات منگل سے شروع ہونگی
(08.04.2010)  ممتاز شاعرہ اور اوّلین خاتون صحافی نور جہاں ثروت کا انتقال
(07.04.2010) حلقۂ دانشوراں،جدّہ کا قیام اردو ادب کے لیئے نیک فال
(06.04.2010) دھرم گرو جی کا آشرواد چاہئے یا عام آدمی کا ووٹ
(03.04.2010) حجت الاسلام شیخ منصور لغائی کی آسٹریلیا سے بیدخلی کا قضیہ
(02.04.2010) یو پی میں شیعہ وقف بورڈ دشواریوں میں مبتلا ہو گیا
(01.04.2010) شعری مجموعہ ‘‘ از مکاں تا لا مکاں ‘‘ از۔ارشاد ہاشمی۔جرمنی
(30.03.2010) عدل اور اظہارِ رائے کی آزادی ہی اتحاد کی مستحکم بنیاد
(28.03.2010) ہزاروں افراد نے مرحوم آیت اللہ حسین علی منتظری کی بیوہ کے جنازے میں شرکت کی۔
(28.03.2010) ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں
(27.03.2010) حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کا یوم وفات
(24.03.2010) یوم پاکستان پر قومی اعزازات پانے والوں کے کچھ نام
(22.03.2010) ذاتی مفاد کے لیے اہلبیت کے فضائل کا انکار شرمناک
(17.03.2010) حیدر قریشی صاحب (جرمنی)۔۔ہی ربیعہ احمد ہیں ۔ از شفیق مراد
(17.03.2010) اک بات کہوں گر؟؟؟؟ ًمقصد تخلیق‘‘ از۔ ثمرین بخاری



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں