18.10.2026, 11:45am , اتوار (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

حجاب کے خلاف اقدام عدل و انصاف اور شخصی آزادی کے خلاف
10.05.2010, 12:00pm , سوموار (GMT+1)

لائق علی
تنظیم علی کانگریس کی ہفتہ وار نشست میں حالات حاضرہ پر غور کرتے ہوئے یہ بیان جاری کیا گیا کہ یورپ کے بعض ممالک کا حجاب کے خلاف اقدام نہ صرف یہ کہ انصاف وعدل کے خلاف ہے بلکہ شخصی آزادی کی ان اقدام کے بھی خلاف ہے جنکا یہ ممالک ڈھنڈورہ پیٹا کرتے ہیں۔

شخصی آزادی کی بات کرنے والی کسی حکومت یا کسی شخص کو اختیار نہیں ہے کہ وہ کسی کواپنی پسند کے لباس کے استعمال سے روک سکے۔ ساتھ ہی ان ممالک میں اپنے اس حق کے لئے نبرد آزما بہنوںکا عمل اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اسلام در اصل دل کی گہرائیوں سے پیدہ ہوتا ہے اور ایک سچےّ مسلم یا مسلمہ کو وہ قوت عمل عطا کرتا ہے جس سے وہ باطل کے سامنے ہر حال میں ڈٹا رہتا ہے۔

تنظیم علی کانگریس اپنی ان تمام بہنوں کو مرحبا کہتی ہے جو اپنی لڑائی عدالتوں اور میڈیا میں استقلال کے ساتھ لڑ رہی ہیں۔تنظیم علی کانگریس قوم سے گذارش کرتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ خطوط ان تمام ممالک کے سفارت خانوں ، اقوام متحدہ کے سفارت خانے اور حکومت ہند کی وزارتِ خارجہ کو اس مطالبے کے ساتھ بھیجیں کہ ایسی غیر منصفانہ حرکتوں سے وہ ممالک باز رہیں۔

کچھ لوگ ایسے میں جو ہندوستان میں مظاہر ے کی بات کر رہے ہیں جسکا مقصد صرف اور صرف اس حساس معاملے میں غریب قوم کو سڑکوں پر لا کر اپنی سیاست چمکانا ہے کیونکہ ان معاملات کا حل مظاہروں سے نہیں بلکہ مکالموں، مباحثوں، اور مناظروں کے ذریعہ ہونا چاہیئے۔

 کاش کے ایسے خود ساختہ قائیدین میں یہ صلاحیت ہوتی کہ وہ عوامی مکالموں، مباحثوں، اور مناظروں میں پیٹھ دکھا کر بھاگ نہ کھڑے ہوتے اور بجائے غریب قوم کا استحسال کرنے کے اسکی خدمت کرنے کی توفیق رکھتے۔ کاش کے یہ افراد خود لکھنو میں قوم کے غریب افراد کے حقوق کے لئے کوئی اقدام کر لیتے جن کو دن بھر کی مزدوری اس گرانی کے زمانے میں بھی سو روپے سے بھی کم ملتی ہے۔

اسی کے ساتھ ساتھ رام پور میں وقف املاک کی دو سو کروڑ روپوں میں ہوئی مبینہ سودے بازی کے معاملے میں مجرمانہ خاموشی کی وجہ آخر کیا ہے؟ میٹنگ میں ایک شخص ایک وقف کے اصول کی مانگ کو دہرائی گئی یعنی ایک آدمی صرف ایک وقف کا متولی ہو۔ملک میں مردم شماری کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

اس سلسے میں تنظیم علی کانگریس پہلے ہی قوم سے کہہ چکی ہے کہ وہ اسمیں اپنا اندراج کرانا یقینی بنائیں۔ سا تھ ہی یہ افسوسناک بات ہے کہ اس پروفارما میںمذہب اور زبان کا کوئی کالم نہین ہونے کی رپورٹ ملی ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس غلطی کی فوری تصحیح کی جائے۔ اخیر میں تحریک عزاداری و تحریک تحفظ اوقاف کے منصوبہ سازالحاج مرزاجاوید مرتضیٰ صاحب طاب ثراہ اور الیسع رضوی صاحب طاب ثراہ کے لئے سورہ فاتحہ کی تلاوت کی گئی اوریہ کہا گیا کہ ان دونوں حضرات کی اچانک مشتبہ حالات میں ہو ئی موت سے قوم کو زبردست نقصان ہوا ہے ۔

:دیگر مضامین
(09.05.2010) محمد الفائد نے مشہور زمانہ ڈیپارٹمنٹل سٹور ''ہیرڈز'' فروخت کر دیا
(06.05.2010)  سید قمر عباس کی چوتھی برسی پر صفدر ھمٰدانی کی خصوصی تحریر
(04.05.2010) پاک ڈچ نیشنل فورم ہالینڈ اور پاکستان ایمبسی دی ہیگ کی مشترکہ تقریب
(03.05.2010) ماضی کو بھولنے کی بات ظالموں کی بےہودہ منطق۔
(01.05.2010) پاک ڈچ نیشنل فورم ہالینڈ اور پاکستان ایمبسی دی ہیگ کے تعاون سے
(29.04.2010) اردو زبان میں رثائی ادب کا ارتقا۔ کینیڈا میں کانفرنس
(25.04.2010) عالِم نقوی کی کتاب’اُمید‘ پر ممبئی یونیورسٹی کا مذاکرہ
(19.04.2010) صدائے وطن کی پانچویں سالگرہ پر عالمی اخبار کی مبارکباد
(19.04.2010) آلِ سعود کے مظالم پر خاموشی گناہِ کبیرہ: تنظیم علی کانگریس
(15.04.2010) طنزو مزاح کے ممتاز شاعر سگار لکھنوی کا طویل علالت کے بعد انتقال
(14.04.2010) پاکستان کے ممتاز عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد انتقال کرگئے
(13.04.2010) خیر کی شروعات اپنے وطن سے کریں ۔ تنظیم علی کانگریس
(11.04.2010) شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی میں نت نئی مشکلات
(10.04.2010) شعیب،ثانیہ کی شادی کی تقریبات منگل سے شروع ہونگی
(08.04.2010)  ممتاز شاعرہ اور اوّلین خاتون صحافی نور جہاں ثروت کا انتقال
(07.04.2010) حلقۂ دانشوراں،جدّہ کا قیام اردو ادب کے لیئے نیک فال
(06.04.2010) دھرم گرو جی کا آشرواد چاہئے یا عام آدمی کا ووٹ
(03.04.2010) حجت الاسلام شیخ منصور لغائی کی آسٹریلیا سے بیدخلی کا قضیہ
(02.04.2010) یو پی میں شیعہ وقف بورڈ دشواریوں میں مبتلا ہو گیا
(01.04.2010) شعری مجموعہ ‘‘ از مکاں تا لا مکاں ‘‘ از۔ارشاد ہاشمی۔جرمنی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں