16.10.2026, 09:12pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

برطانیہ ۔ کیمرون 12ویں وزیراعظم۔ زہرا صفدر کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ
13.05.2010, 09:04am , جعمرات (GMT+1)

رپورٹ و تصاویر۔وڈیو ۔زہرا صفدر۔عالمی اخبار۔لندن

برطانیہ میں بارہ مئی دوہزار دس کی صبح سیاسی افق پر ایک نیا سورج طلوع ہوا ہے اور ایک مخلوط حکومت نے عنان اقتدار کے پہلے دن کا کام شروع کر دیا ہے۔

بارہ مئی کی صبح نو منتخب برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ آنے والے وقتوں میں مشکل فیصلے کرنے ہوں گے جبکہ نائب وزیراعظم نک کلیگ کا کہنا ہے کہ ملک کو ایک مضبوط حکومت کی ضرورت ہے۔

لندن میں ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سبزہ زار پر پہلی مشترکا پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ نئی حکومت کامقصدفوج کاحوصلہ بلند کرنا اور عوام کو سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ سیاست میں ایک بہترین نظام دینے آئے ہیں۔وزیر اعظم نے زور دیا کہ آنے والے وقتوں میں مشکل فیصلے کرنا ہونگے۔پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں نائب وزیر اعظم نک کلیگ نے کہا کہ ملک کو ایک مضبوط اور مستحکم حکومت کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں برسراقتدار جماعتوں کو ساتھ مل کر پالیسیاں تشکیل دینا ہونگی۔نگ کلیگ نے واضع کیا کہ کل کنزرویٹو اور لبرل ڈیموکریٹس حریف تھے تاہم آج اتحادی حکومت کا حصہ ہیں۔دونوں رہنماوں نے توقع ظاہرکی کہ یہ اتحادی حکومت مدت پوری کرے گی،اورآئندہ انتخابات اب2015میں ہوں گے۔

 گزشتہ ستر سالوں میں یہ پہلی مخلوط حکومت ہے۔ ٹوری پارٹی کو تیرہ سال بعد مسند اقتدار نصیب ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ پچھلے نوے سالوں میں  لبرل ڈیمو کریٹ کے کوئی سیاستدان بڑے منصب پر پہلی بار فائز ہوئے ہیں۔ لبرل ڈیمو کریٹس اور ٹوری پارٹی کے درمیان برطانوی پارلیمنٹ کی تاریخ میں یہ پہلی مخلوط حکومت ہے۔ ڈیوڈ کیمرون سن 1812کے بعد بننے والے کم عمر ترین وزیر اعظم ہیں۔ انہوں نے سن 1997 میں بننے والے وزیر اعظم ٹونی بلیئر کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ہے۔

معاہدے کے تحت لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے سربراہ نک کلیگ کو ڈپٹی پرائم منسٹر کا عہدہ دیا گیا ہے

برطانیہ کے نئے وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے ٹین ڈاٴؤننگ اسٹریٹ پر اپنے پہلے بیان میں کہاکہ وہ لبرل ڈیموکریٹ رہنما نک کلیگ کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے۔انہوں نے اس موقع پرحکومت کو درپیش چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے واضح کیاکہ وہ حکمراں نہیں خادم بن کرحکومت کریں گے۔ دوسری جانب امریکی صدربراک حسین اوبامہ نے ڈیوڈ کیمرون کو فون کرکے انھیں مبارکباد پیش کی ، اور جون میں دورہ امریکا کی دعوت دی۔

ولیم ہیگ نئے وزیر خارجہ
وزیر اعظم بننے کے بعد ڈیوڈ کیمرون نے کابینہ کے ناموں کو بھی حتمی شکل دینا شروع کردی ہے۔ نئے وزیر اعظم نے جارج اوسبورن کو وزیر خزانہ مقرر کیا ہے۔ وزارت خزانہ میں لبرل ڈیمو کریٹس کے ونس کیبل کو دوسری پوزیشن ملنے کے قوی امکانات ہیں۔ وزارت خارجہ کا قلمدان ولیئم ہیگ کو دیا گیا ہے۔ دفاع کی وزارت نئے وزیر اعظم نے لائم فوکس کے سپرد کی ہے۔ لبرل ڈیمو کریٹس کے لیڈر نک کلیگ کے چیف آف سٹاف ڈینی الیگزینڈر کو سکاٹ لینڈ کے امور کی وزارت دی گئی ہے۔

برطانیہ میں دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی مرتبہ دو مختلف سیاسی جماعتوں کی مشترکہ حکومت کے وجود میں آنے کے بعد ان کے درمیان طے پانے والے معاملات کی تفصیلات سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں جن میں امیگریشن پر قدغن اور آئندہ برس میں پبلک سروس کے اخراجات میں نو ارب ڈالرکی کٹوتییوں کی شرائط شامل ہے۔

کنزرویٹیو یا ٹوری پارٹی نے لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف پیش کردہ جن نکات کو تسلیم کر لیا ہے ان میں ٹیکس سے مستثنیٰ آمدن کی حد کو بلند کرنے اور وزیراعظم کو پانچ برس مکمل ہونے سے پہلے کسی بھی وقت عام انتخابات کرانے کا اعلان کرنے کے اختیار کو ختم کرنے کی شرائط شامل ہیں۔

دوسری طرف لبرل ڈیموکریٹ نے اپنے انتخابی وعدوں سے متصادم ٹوری پارٹی کی جن پالیسیوں کو تسلیم کرلیا ہے ان میں امیگرین پر پابندیاں لگانے اور پبلک سروسز کے اخراجات میں کمی کرنے کے معاملات شامل ہیں۔

اُدھر گورڈن براؤن کے مستعفی ہوجانے کے بعد لیبر پارٹی کے نئے سربراہ کے لیے دوڑ شروع ہو گئی ہے۔ سابق وزیر داخلہ ایلن جانسن نے کہا ہے کہ وہ اس دوڑ میں شامل نہیں ہیں اور وہ سابق وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ کی حمایت کریں گے۔

گورڈن براؤن اہلیہ کے ہمراہ بکنگھم پیلس پہنچے۔عالمی اخبار تصویر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لندن میں بدھ  بارہ مئی مقامی وقت رات 12 بجکر 36 منٹ پر تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عالمی اخبار کی نامہ نگار خصوصی زہرا صفدر نے بتایا ہے کہ لبرل ڈیموکریٹس کے قائد نک کلیگ نے نامہ نگاروں سے خطاب کیا ہے اور کہا ہے کہ انکی جماعت کی پارلیمانی کمیٹی نے معاہدے کی منظوری دی ہے اور اب دونوں جماعتیں متحد ہو کر اس ملک کو درپیش چیلنجوں کو حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سات ملین لوگوں نے انکی جماعت کو ووٹ دیا ہے اور میں ان سے وعدہ کرتا ہوں انکی امیدوں اور خواہشات کا احترام کیا جائے گا۔ نک کلیگ نے ڈیوڈ کیمرون کی قیادت کو سراہا۔ انکا یہ بیان صرف چار منٹ کا تھا اور انہوں نے اس موقع پر میڈیا کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا


اس سے قبل لندن میں بدھ  12مئی مقامی وقت رات12بجکر 12 منٹ پر تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عالمی اخبار کی نامہ نگار خصوصی  نے بتایا ہے کہ لبرل ڈیموکریٹس کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں رات گئے کنزرویٹو سے سمجھوتے کی منظوری دے دی گئی ہے


 لندن 11 مئی منگل ۔ وقت رات 9 بجکر40 منٹ پر تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عالمی اخبار کی نامہ نگار خصوصی  نے بتایا ہے کہ نئی کابینہ میں لب ڈیم کے قائد نک کلیگ نائب وزیراعظم، کنزرویٹو کے ولیم ہیگ وزیر خارجہ، جارج ازبن وزیر خزانہ، ہوں گے جبکہ مزید وزرا کا اعلان جلد ہو جائے گا جن میں لبرل ڈیموکریٹس کے چار وزیر بھی شامل ہوں گے۔

فوری فیصلوں کے تحت پارلیمان کی مدت چار سال سے بڑھا کر پانچ سال کر دی گئی،

اس سے قبل لندن 11 مئی منگل۔مقامی وقت رات 8 بجکر47 منٹ پر تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عالمی اخبار کی نامہ نگار خصوصی نے مرکزی لندن میں 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے باہر سے اطلاع دی ہے برطانیہ کے 12ویں وزیراعظم کنزرویٹو پارٹی کے قائد ڈیوڈ کیمرون  ملکہ برطانیہ سے25  منٹ کی ملاقات کے بعد پہلی مرتبہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ 10 ڈاؤننگ سٹریٹ پہنچے جہاں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکہ نے انہیں حکومت سازی کی دعوت دی ہے اور وہ لبرل ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر عوام کو انکی جمہوری حکومت دیں گے انہوں نے گورڈن براؤن کی خدمات کو سراہا۔

ڈیوڈ کیمرون 10 ڈاؤننگ میں داخل ہوتے۔عالمی اخبار تصویر
ڈیوڈ کیمرون اپنی اہلیہ سمانتھا کے ہمراہ لندن کے وقت کے مطابق ٹھیک 8 بجکر 47 منٹ پر اپنی سرکاری رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ کی مرکزی دروازے سے اندر داخل ہو گئے اوراس طرح برطانیہ میں انتقال اقتدار کا پہلا مرحلہ بخیر خوبی اختتام پا گیا


اس سے قبل لندن کے مقامی وقت رات 8 بجکر10 منٹ پر تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عالمی اخبار کی نامہ نگار  نے مرکزی لندن میں بکنگھم پیلس کے باہر سے اطلاع دی ہے کہ کنزرویٹو پارٹی کے قائد ڈیوڈ کیمرون ملکہ برطانیہ سے ملاقات کے لیئے پیلس میں پہنچ گئے ہیں جہاں ملکہ انہیں باضابطہ طور پر حکومت سازی کی دعوت دیں گی اور دوسری جانب گورڈن براؤن 10 ڈاؤننگ میں اپنے عملے سے الوداعی ملاقات کر رہے ہیں


ڈیوڈ کیمرون بکنگھم پیلس میں پہنچے۔عالمی اخبار تصویر
اس سے پہلےلندن کے مقامی وقت شام 7  بجکر 42 منٹ پر تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عالمی اخبار کی نامہ نگار خصوصی  نے مرکزی لندن سے اطلاع دی ہے کہ گورڈن براؤن اپنی اہلیہ سارہ کے ساتھ بکنگھم پیلس میں ملکہ سے ملاقات اور استعفیٰ پیش کرنے کے بعد واپس آ گئے ہیں

اس سے قبل لندن کے مقامی وقت شام 7  بجکر 27 منٹ پر تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عالمی اخبار کی نامہ نگار خصوصی  مرکزی لندن سے اطلاع دی ہے کہ گورڈن براؤن اپنی اہلیہ سارہ کے ساتھ بکنگھم پیلس پہنچے  جہاں ملکہ سےا ن کی ملاقات شروع ہو گئی ہے۔ اس ملاقات کے بعد گورڈن براؤن وزیر اعظم براؤن سے مسٹر براؤن ہو جائیں گے

گورڈن براؤن کی فیملی کے ساتھ ڈاؤننگ سٹریٹ میں آخری تصویر۔عالمی اخبار تصویر
اس سے قبل لندن کے مقامی وقت شام7  بجکر 15 منٹ پر تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عالمی اخبار کی نامہ نگار خصوصی نے مرکزی لندن سے اطلاع دی ہے کہ گورڈن براؤن  نے ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کے باہر ذرائع ابلاغ کے سامنے اپنے استعفی کا اعلان کر دیا ہے اوربکنگھم پیلس روانہ ہونے ہو گئے ہیں جہاں ہو ملکہ کو اپنا استعفیٰ باضابطہ طور پر پیش کریں گے جسکے بعد ملکہ کنزرویٹو پارٹی کے ڈیوڈ کیمرون کو حکومت سازی کی دعوت دیں گی۔

اس سے قبل لندن کے مقامی وقت شام 6 بجکر56  منٹ پر تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عالمی اخبار کی نامہ نگار خصوصی  نے مرکزی لندن سے اطلاع دی ہے کہ لب ڈیم غیر قانونی سیاسی پناہ گزینوں  کو عام معافی دینے کے اپنے مطالبے سے دستبردار ہو گئی ہے جو معاہدے کے درمیان ایک بڑی رکاوٹ تھی

ملکہ سے ملاقات کے بعد واپسی۔ عالمی اخبار تصویر
نامہ نگار نے بتایا کہ گورڈن براؤن  بھی بکنگھم پیلس روانہ ہونے والے ہیں جہاں ہو ملکہ کو اپنا استعفیٰ باضابطہ طور پر پیش کریں گے جسکے بعد ملکہ کنزرویٹو پارٹی کے ڈیوڈ کیمرون کو حکومت سازی کی دعوت دیں گی۔ اس قبل ملکہ برطانیہ نے اپنے معتدمین سے بھی ملاقات کی ہے اور ملکہ کے ذاتی مشیر نے انہیں سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔


لندن کے مقامی وقت شام 6بجکر40 منٹ پر  عالمی اخبار کی نامہ نگار خصوصی  نے مرکزی لندن سے اطلاع دی تھی کہ گورڈن براؤن اپنے رفقا سے کوئی پانچ گھنٹے کی ملاقات کے بعد متوقع طور پر اب کچھ ہی دیر میں بکنگھم پیلس روانہ ہونے والے ہیں جہاں ہو ملکہ کو اپنا استعفیٰ باضابطہ طور پر پیش کریں گے جسکے بعد کنزرویٹو پارٹی کے ڈیوڈ کیمرون کو حکومت سازی کی دعوت دی جائے گی

گورڈن براؤن بکنگھم پیلس  داخل ہو رہے ہیں۔ عالمی اخبار تصویر
اس سے قبل لندن کے مقامی وقت شام  5بجکر20 منٹ پر عالمی اخبار کی نامہ نگار خصوصی زہرا صفدر نے مرکزی لندن سے اطلاع دی تھی کہ لب ڈیم اور کنزرویٹو پارٹی کے درمیان حکومت سازی سے قبل اتحادی حکومت کے حوالے سے سمجھوتہ طے پانے والا ہے۔ لب ڈیم کے ونس کیبل نے تصدیق کی ہے کہ یہ سمجھوتہ اب طے پانے کے بالکل آخری مراحل میں ہے اور دونوں جماعتوں کے مزاکرات کار چار گھنٹے سے زیادہ عرصے سے گفت و شنید میں مصروف ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ وزیر اعظم براؤن آج منگل کی رات  مستعفی ہو جائیں گے جسکے بعد کسی وقت بھی ملکہ برطانیہ سے مل کر انہیں اپنے فیصلے سے باضابطہ طور پر مطلع کریں گے

گورڈن براؤن بکنگھم پیلس روانہ ہوتے ہوئے۔ عالمی اخبار تصویر
برطانیہ میں حالیہ انتخابات میں کوئی جماعت بھی واضع اکثریت حاصل نہیں کر سکی تھی جسکے بعد اب معلق پارلیمان تشکیل پانی ہے جس کے لیئے دونوں بڑی جماعتیں لیبر اور کنزرویٹو کنگ میکر جماعت لب ڈیم سے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں اور اب یہ واضع ہو گیا ہے کہ لیبر پارٹی نے یہ بات تسلیم کر لیا ہے کہ لبرل ڈیموکریٹس کے ساتھ مخلوط حکومت بنانے کی اس کی وہ کوششیں پوری نہیں ہو سکتیں۔

اسی دوران لندن میں بیکنگھم پیلس کے سامنے موجود عالمی اخبار کی نامہ نگار خصوصی زہرا صفدر نے براہ راست ٹیلی فون پر بتایا ہے کہ بکنگھم پیلس کے باہر ذرائع ابلاغ کے بے شمار نامہ نگار اور ٹی وی ٹیمیں موجود ہیں اور وزیر اعظم گورڈن براؤن ملکہ برطانیہ سے ملنے کو آئیں گے جسکے بعد  کنزرویٹو پارٹی کے قائد ڈیوڈ کیمرون متوقع طور پرکسی وقت بھی ملکہ برطانیہ سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

ڈاؤننگ 10 میں ذرائع ابلاغ کے نمائیندے۔ عالمی اخبار تصویر
زہرا صفدر نے اس سے قبل ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ سے بھی خبر دی کہ وہاں لیبر پارٹی کے قائدین کا اجلاس جاری ہے اور ذرائع نے یہ بتایا ہے کہ وزیراعظم گورڈن براؤن نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پیر کےروز موجودہ وزیرِ اعظم اور لیبر پارٹی کے سربراہ گورڈن براؤن نے یہ اعلان کیا تھا کہ چار ماہ بعد لیبر پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے ۔اس اعلان کے بعد اب  پارٹی میں قیادت کے لیئے رسہ کشی شروع ہو گی۔

  لبرل ڈیموکریٹس اور کنزرویٹو پارٹی کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ بتایا جاتا ہے کہ اپنے آخری مراحل میں ہے اورمسٹر کیمرون اور نِک کلیگ نے آج منگل کو بھی علیحدگی میں ملاقات کی۔

لیبر اور لبرل ڈیموکریٹس کے درمیان باضابطہ بات چیت پیر کو شروع ہوئی تھی ۔


ڈیوڈ کیمرون۔10 ڈاؤننگ میں بیگم کے ساتھ۔ عالمی اخبار تصویر

کیمرون کا 10 ڈاؤننگ کے باہر پہلا خطاب/عالمی اخبار تصویر




:دیگر مضامین
(12.05.2010) برطانیہ ۔ لیبر کا 13 سالہ دور ختم، زہرا صفدر نے ان لمحات کو عکس بند کیا
(11.05.2010) پوری لڑکی پر لکھی ہوئی ادھوری تحریر۔از۔مظہر شہزاد خان
(05.05.2010) رثائی ادب کے موضوع پر کنیڈا میں اہم قومی کانفرنس۔
(03.05.2010) اجمل قصاب کو مرکزی مجرم قرار دیا گیا ۔ عالمی اخبار وڈیو رپورٹ
(01.05.2010) برطانوی انتخابات کی رابطہ مہم میں رہنماؤں کی بیگمات ۔ وڈیو نیوز
(29.04.2010) غیر محتاط ریمارکس کے بعد براوٴن معذرت کیلئے خاتون ووٹر کے گھر گئے
(28.04.2010) تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت ۔ وڈیو نیوز
(27.04.2010) ون ڈش قانون: شعیب اور ثانیہ کےخلاف درخواست۔ وڈیو نیوز
(26.04.2010) جرمنی میں ایٹمی پالیسی احتجاج ۔ وڈیو نیوز
(24.04.2010) آئیے آج ہم آپکو ٹورنٹو کے چڑیا گھر کی سیر کرواتے ہیں
(21.04.2010) چھ روز کے بعد لندن ہیتھرو ہوائی اڈہ کھول دیا گیا۔تصاویر
(20.04.2010) آئس لینڈ،آتش فشاں، فضائی کرفیو کے تسسل سے پریشانی
(18.04.2010) آئس لینڈ میں ایک آتش فشاں سے اٹھنے والی راکھ کے بادل ۔ وڈیو
(14.04.2010) جوہری سلامتی کانفرنس: ایٹمی مواد محفوظ بنانے پر اتفاق
(13.04.2010) شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا حیدر آباد بھارت میں نکاح
(11.04.2010) پولینڈ کے صدر اپنی اہلیہ سمیت طیارے کے حادثے میں ہلاک ہو گئے
(10.04.2010) کرغزستان کی عبوری حکومت کا ملک پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ
(09.04.2010) گل ترا رنگ چرا لائے ہیں گلزاروں میں۔ وڈیو آڈیو
(06.04.2010) لندن میں ایک منفرد شام موسیقی ۔‘‘وڈیوز‘‘ آصف رضا کے ساتھ
(06.04.2010) لندن میں موسیقی کی ایک یادگار شام ۔ آصف رضا کے ساتھ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں