18.10.2026, 07:55am , اتوار (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

خواجہ مرتضیٰ مرحوم کے فرزند نجیب مرتضیٰ کا اسلام آباد میں انتقال
16.05.2010, 12:02pm , اتوار (GMT+1)

عالمی اخبار لندن بیورو
اسلام آباد سے ملنے والی خبر کے مطابق اسلام آباد کی موقر اور مقبول مرحوم شخصیت خواجہ مرتضیٰ مرحوم کے چھوٹے بیٹے نجیب مرتضیٰ کو آج اتوار 16 مئی  کو بارہ کہو کے قریب ''کوری'' کے مقام پر سپرد خاک کر دیا گیا۔

چھپن سالہ نجیب مرتضیٰ کا انتقال اچانک حرکت قلب بند ہو جانے سے ہفتہ پندرہ مئی کی سہ پہر ہوا جب وہ معمول کے مطابق گالف کھیل کر واپس آئے۔

انا اللہ و انا الیہ راجعون

نجیب مرتضیٰ نے اپنے پسماندگان میں اپنہ اہلیہ نازنین کے علاوہ ایک بیٹی اور بیٹا چھوڑے ہیں۔ مختلف شعبوں میں ملازمت کرنے کے بعد وہ اپنی اہلیہ نازنین کے ہمراہ ان دنوں تعلیم کے شعبے سے منسلک تھے اور اسلام آباد میں کوری کے مقام پر ہی ایک معیاری درسگاہ کی تعمیر میں مصروف تھے

عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی، انکی اہلیہ ماہ پارہ صفدر ،اخبار کی تمام انتظامیہ اور قارئین نجیب مرتضی مرحوم کے بھائی ابراہیم مرتضیٰ،انکی اہلیہ گلناز ابراہیم اور نجیب مرحوم کے تمام اہل خانہ سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ خالق موت و حیات مرحوم کو جوار سید الشہدا میں جگہ دے اور پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے

نجیب مرتضیٰ کا تعلق اسلام آباد کے مقبول دینی اور سماجی گھرانے سے تھا۔ انکے والد مرحوم خواجہ مرتضیٰ کو انہی حوالوں سے ہمیشہ قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے

نجیب مرحوم کے دیگر بھائیوں میں خواجہ اعظم،خواجہ مجتبیٰ، خواجہ مصطفیٰ اور ابراہیم مرتضیٰ  شامل ہیں۔

ابراہیم مرتضیٰ ماہ پارہ صفدر کی چھوٹی بہن گلناز ابراہیم کے شوہر اور صفدر ھمدانی کے ہم زلف ہیں۔

نجیب مرتضیٰ کی بڑی بہن شاہدہ کاظمی اور اظہار کاظمی ان دنوں امریکہ واشنگٹن میں مقیم ہیں اور نشریات کی دنیا کے علاوہ ٹی وی ڈراموں کے حوالے سے انکا نام کسی تعارف کامحتاج نہیں۔ اظہار کاظمی اور شاہدہ کاظمی گزشتہ طویل عرصے سے وائس آف امریکہ کی اردو سروس سے منسلک رہے ہیں۔

ہم سب دعا گو ہیں کہ پروردگار مرحوم کو باغ ارم میں جگہ عطا فرمائے۔آمین

 

:دیگر مضامین
(15.05.2010) صدرِ پاکستان اور وزیرِ اعظم پاکستان کے نام سید اقبال حیدر کا کھلا خط
(12.05.2010) سڈنی میں شہادت بنت رسول سیدہ فاطمہ سلام اللہ کی مجلس عزا
(11.05.2010) بس ایک ماں ہے جو مُجھ سے خفا نہیں ہوتی ۔ از ، ثمرین بخاری
(10.05.2010) حجاب کے خلاف اقدام عدل و انصاف اور شخصی آزادی کے خلاف
(09.05.2010) محمد الفائد نے مشہور زمانہ ڈیپارٹمنٹل سٹور ''ہیرڈز'' فروخت کر دیا
(06.05.2010)  سید قمر عباس کی چوتھی برسی پر صفدر ھمٰدانی کی خصوصی تحریر
(04.05.2010) پاک ڈچ نیشنل فورم ہالینڈ اور پاکستان ایمبسی دی ہیگ کی مشترکہ تقریب
(03.05.2010) ماضی کو بھولنے کی بات ظالموں کی بےہودہ منطق۔
(01.05.2010) پاک ڈچ نیشنل فورم ہالینڈ اور پاکستان ایمبسی دی ہیگ کے تعاون سے
(29.04.2010) اردو زبان میں رثائی ادب کا ارتقا۔ کینیڈا میں کانفرنس
(25.04.2010) عالِم نقوی کی کتاب’اُمید‘ پر ممبئی یونیورسٹی کا مذاکرہ
(19.04.2010) صدائے وطن کی پانچویں سالگرہ پر عالمی اخبار کی مبارکباد
(19.04.2010) آلِ سعود کے مظالم پر خاموشی گناہِ کبیرہ: تنظیم علی کانگریس
(15.04.2010) طنزو مزاح کے ممتاز شاعر سگار لکھنوی کا طویل علالت کے بعد انتقال
(14.04.2010) پاکستان کے ممتاز عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد انتقال کرگئے
(13.04.2010) خیر کی شروعات اپنے وطن سے کریں ۔ تنظیم علی کانگریس
(11.04.2010) شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی میں نت نئی مشکلات
(10.04.2010) شعیب،ثانیہ کی شادی کی تقریبات منگل سے شروع ہونگی
(08.04.2010)  ممتاز شاعرہ اور اوّلین خاتون صحافی نور جہاں ثروت کا انتقال
(07.04.2010) حلقۂ دانشوراں،جدّہ کا قیام اردو ادب کے لیئے نیک فال



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں