18.10.2026, 11:45am , اتوار (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

فرینکفرٹ میں صا حبزادہ حسن محی الدین کا ’’ اسلام اور امن ’’ کے موضوع پر خطاب
05.06.2010, 12:45am , ہفتہ (GMT+1)

ارشاد ہاشمی۔عالمی اخبار جرمنی



جرمنی( ارشاد ہاشمی ) منہاج القرآن فرینکفرٹ نے فرینکفرٹ میں بین المذاہب رابطہ کمیٹی جس کی سربراہ ڈاکٹر بر گٹا ساسن  ہیں کے تعاون سے فرینکفرٹ کے سب سے بڑے چرچ جسے فرینکفرٹر ڈوم کہتے ہیں ، اس ڈوم کے بازو میں چوتھی منزل پر ایک شاندار کانفرنس اور میڈیا ہال ہے (جہاں مرحومہDr. Anna Merry Schmil کو نوبل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جن کی ساری زندگی پاکستان میں گزری اور انہوں نے وہاں اسلام اور صوفیاء کرام اور شاعر مشرق علامہ اقبال پر تحقیقی کام کیا اور بیت سی کتابیں لکھیں ۔ اسی بنا پر لاہور پنجاب یونیورسٹی نہر کے ایک کنارے والی روڈ کا نام انا میری شمل روڈ رکھا گیا ۔

اس خوبصورت ہال میں پاکستان سے ’’ اسلام اور امن ’’ کا پیغام پہنچانے یورپ کے دورے پر آئے ہوئے منہاج القرآن کے بانی شیخ الاسلام علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے علامہ حسن محی الدین کے خطاب کا انتظام کیا گیا ۔ سامعین میں چرج ، سیناگوگے اور جرمن سوسائیٹی کے مخلف طبقہ ء فکر کے نمائیندگان موجود تھے جن کی تعداد ایک سو کے قریب تھی علاوہ ازیں پندرہ ، بیس خاص طور پر مدعو پاکستانی بھی تشریف لائے تھے ۔ منہاج القرآن فرینکفرٹ کے صدر شبیر احمد کھاکھر اور ساتھیوں نے پاکستان سے آئے ہوئے مہمانوں کا پُر وقار اور پُر جوش استقبال کرتے ہوئے سامعین سے تعارف کرایا ۔ ہال کو بانی ِ تحریک کے بینرز اور تصویروں سے سجایا گیا تھا ۔

تقریب کا آغاز علامہ شوکت اعوان کی سریلی آواز میں تلاوت ِ قرآن پاک سے ہوا جس کا جرمن زبان میں ترجمہ محمد سمیر مرتضیٰ نے پیش کیا اسکے بعد حاضرین کو ادارہ منہاج القرآن پاکستان کے اغراض و مقاصد اور ہر شعبۂ زندگی میں اپنی کار کردگی کی ویڈوز دکھائی گئیں جس میں شعبۂ تعلیم ، امداد متاثرین زلزلہ ، سیلاب ، نادار اور غریبوں کے بچوں کی اجتمائی شادیاں ، انسانی حقوق کے تحت غیر ممالک میں مدد جیسے فلسطین وغیرہ اور یتیم بچوں کیلئے نیا پروجکٹ آغوش کی پیش رفت ۔

 شبیر احمد کھوکھر نے بطور ِ صدر اپنے تمام جرمن اور تحریک کے معاونین کا شکریہ ادا کیا اور صاحبزادہ حسن محی الدین صاحب کو ’’ اسلام اور امن ’’ کے موضوع پر خطاب کی دعوت دی ۔ دور ِ حاضر کے نوجون مفکر اور عالم دین محترم صابزادہ حسن محی الدین نے اپنا خطاب انگریزی زبان میں فرمایا جس کا جرمن زبان میں بھی جہاں ضروری ہوا ترجمہ پیش کیا گیا ۔ اُنہوں نے اسلام ، ایمان اور احسان کی وضاحت اور مدلل تشریح فرمائی اور اسلام کو مکمل پیا ر ، محبت ، در گذر اور بھائی چارے کا مذہب قرار دیتے ہوئے ہر قسم کی دہشت گردی اور بنیاد پرستی کو سختی سے رد کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پیغمبر حضرت محمد صلعم نے مدینہ طیبہ میں جب اسلامی حکومت کی داغ بیل ڈالی تو انہوں صلعم نے تمام مذاہب کے سربرا ہوں کے ساتھ امن معاہدے کئے جس میں ہر شخص کے حقوق برابر تھے ، ہر شخص کو پوری مذہبی آزادی تھی اور ہر شخص کی جان و مال کی حفاظت کی گار نٹی تھی ۔ صاحبزادہ صاحب نے کہا کہ ہم جس نبی صلعم کے پیرو گار ہیں وہ صرف مسلمانوں کے لئے نہیں بلکہ وہ سار ے انسانوں کیلئے رحمت ہیں اور ہمار ا قرآن جو بے شق اللہ کی مقدس کتاب ہے وہ ہمیں ظلم ، جبر ، قتل اور ا وروں کے حقوق کی پامالی سے روکتی ہے اور اس کے مطابق ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے اسی طرح ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے ۔ لہذا جو شخص دہشت گرد ہے اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ہم دہشت گردی کو سختی سے رد کرتے ہیں

دنیا میں ہمارا ملک پاکستان سب سے زیادہ اس کی لپیٹ میںہے دُنیا کو چاہئے کہ وہ بھی ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم سب اس لعنت سے
چھٹکارا حاصل کر سکیں ۔ سامعین نے صاحبزادہ حسن محی الدین کا خطاب بڑے انہماک اور غور سے سُنا اور بعد میں بہت سے سوالات بھی کئے جن کے صاحبزادہ صاحب نے تسلی بخش جوابات دئے ۔ پاکستان سے یورپ کے دورے پر آئی ہوئی اس امن مشن ٹیم میں منہاج القرآن لاہور کے سینئر ناظم اعلیٰ محترم شیخ زاہد فیاض ، علامہ حسن میر قادری امیر منہاج القرآن یورپ حاجی گلزار احمد سرپرست یورپین کونسل فرانس محمد نعیم چوہدری سینئر نائب صدر منہاج القرآن یورپین کونسل فرانس شامل ہیں ۔

 اس خوبصورت پروگرام کے بعد مہمانوں کی لذیز پاکستانی کھانوں سے تواضع کی گئی جسے بہت پسند کیا گیا ۔

:دیگر مضامین
(04.06.2010) ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ ۔۔ از۔ خورشید عالم آرا
(03.06.2010) اسرائیل کا فریڈم فلو ٹیلا پر حملہ وحشیانہ دہشت گرد ی ہے
(03.06.2010) خورشید عالم آرا کی کتاب “ سبق آموز کہانیاں “ کی تقریب ِ رونمائی
(03.06.2010) عالمی اخبار کی بیوروچیف برائے وینکور کینیڈاخورشید عالم آرا
(02.06.2010) اسرائیل کا ایک اور ظلم، امریکہ کی پشت پناہی میں
(01.06.2010) جرمنی میں اسرائیل کی ننگی جارحیت کے خلاف مظاہرہ
(29.05.2010)  ٹورنٹو کے مرکز باب العلم میں پر نور میلاد خاتون جنت سیدہ سلام اللہ کا انعقاد
(19.05.2010) پاکستان ملسم لیگ ن جرمنی کی مرکزی قیادت کا ہنگامی اجلاس
(18.05.2010) دنیائے اسلام میں شہادت بنت رسول سلام اللہ کی مجالس
(16.05.2010) خواجہ مرتضیٰ مرحوم کے فرزند نجیب مرتضیٰ کا اسلام آباد میں انتقال
(15.05.2010) صدرِ پاکستان اور وزیرِ اعظم پاکستان کے نام سید اقبال حیدر کا کھلا خط
(12.05.2010) سڈنی میں شہادت بنت رسول سیدہ فاطمہ سلام اللہ کی مجلس عزا
(11.05.2010) بس ایک ماں ہے جو مُجھ سے خفا نہیں ہوتی ۔ از ، ثمرین بخاری
(10.05.2010) حجاب کے خلاف اقدام عدل و انصاف اور شخصی آزادی کے خلاف
(09.05.2010) محمد الفائد نے مشہور زمانہ ڈیپارٹمنٹل سٹور ''ہیرڈز'' فروخت کر دیا
(06.05.2010)  سید قمر عباس کی چوتھی برسی پر صفدر ھمٰدانی کی خصوصی تحریر
(04.05.2010) پاک ڈچ نیشنل فورم ہالینڈ اور پاکستان ایمبسی دی ہیگ کی مشترکہ تقریب
(03.05.2010) ماضی کو بھولنے کی بات ظالموں کی بےہودہ منطق۔
(01.05.2010) پاک ڈچ نیشنل فورم ہالینڈ اور پاکستان ایمبسی دی ہیگ کے تعاون سے
(29.04.2010) اردو زبان میں رثائی ادب کا ارتقا۔ کینیڈا میں کانفرنس



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں