سید عاشور کاظمی کے انتقال پر امریکہ میں مقیم انکے عزیز دوست سید جاوید زیدی کا منفرد خراج عقیدت
غم عاشور
(اردو ادب کے ایک نادر قلمکار سید عاشور کاظمی کی نذر )
اہل
قلم سوگ میں ہیں
اور غم عاشور ہے آج
نہ زمانہ ہے نیا
پھر وہی
دستور ہے آج
آ گئے مرگ پہ دو آنسو بہانے کے لئے
جیسے دنیا کو
دکھانے کے لئے
زندگی میں تو کوئی عہد وفا کر نہ سکے
اپنے فنکار کا ہم قرض ادا کر نہ
سکے
تجھ سے انسان کا دنیا میں بھلا کر نہ سکے
آ گئے اپنے کلام
لکھنے ہم اخبار کے ساتھ
جیسے بیٹھا ہو کوئی طالب ٍدربار کے ساتھ
ہو سکے میرے یہ آنسو ہی وہاں تک پہنچیں
میں جہاں آ نہ سکا ، دوست وہاں تک پہنچے
جاوید زیدی