16.10.2026, 08:15pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

برلین کی مسجد المجتبیٰ میں ولادت علی ع کا میلاد
29.06.2010, 10:06am , منگل (GMT+1)

مناف غلزئی۔برلین
  جرمنی کے دارلحکومت برلین میں 26 جون بروز ہفتہ، امام علی علیہ السلام کی ولادت کے سلسلہ میں منہاج الحسین برلین رجسٹرڈ کی جانب سے مسجد المجتبیٰ علیہ السلام میں ایک شاندار جشن کا اہتمام کیا گیا

 فرانک فرٹ سے عالمی شہرت یافتہ شاعرِ اہلِ بیت علیہم السلام، ادیب، محقق، کئی کتب کے خالق اور مرثیہ نگار جناب سیّد اقبال حیدر صاحب اور اوسلو، ناروے سے حجة الاسلام و المسلمین حمادِ اہلِ بیت علیہم السلام مولانا اعجاز حسین آشنا مدعو تھے، نقیبِ محفل حیدر علی جعفری تھے۔ محفل میں شہر کی مختلف دینی، سیاسی، سماجی اور رفاہی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔


  محفل شام سات بجے شروع ہوئی جس کا آغاز تلاوتِ کلامِ اللہ سے محمد علی خان اور میثم علی خان نے کیا، اس کے بعد جناب تجمل حسین نے محفل میں ملائکہ کی شرکت کے لیے حدیثِ کِساء کی تلاوت کا شرف حاصل کیا، ادارہ منہاج القران کے محمد ارشاد صاحب نے ایک مختصر لیکن جامع تقریر میں جناب امیر المؤمنین کو خراجِ عقیدت پیش کیا، ان کے بعد ادارہ منہاج القران کے جناب شکیل چغتائی انجم نے مولائے کائنات کے حضور اپنی کہی منقبت پڑھی، اردو انجمن کے صدر اور کئی کتب کے مصنف سیّد عارف نقوی نے بھی مولا کی شان میں اپنا کہا کلام پیش کیا، دیگر مقامی قصیدہ خوانوں میں میاں اکمل لطیف اور شبیر حیدر نے بہت خوبصورت قصائد پڑھے-


  شاعرِ اہلِ بیت علیہم السلام جناب سیّد اقبال حیدر صاحب نے اپنا جو کلام پیش کیا ان میں خاص طور پر ”مولا علی اور سیّدہ زہراء علیہم السلام کی شادی“ اور ”ماں کی تربیت اور ولایتِ علی“ کے موضوعات پر نظمیں بہت پسند کی گئیں، شاہ صاحب نے حاضرین سے بے پناہ داد وصول کی۔

  حجت الاسلام و المسلمین مداح اہلِ بیت علیہم السلام مولانا اعجاز حسین آشنا نے پہلے مولا علی علیہ السلام کی خانہء کعبہ میں پیدائش کے تاریخی حقائق اور ان کے حوالہ جات بیان فرمائے پھر قران کے حوالہ سے واضح فرمایا کہ اہلِ بیت علیہم السلام سے مودت ہی رسالت کے کام کا اجر ہے

بعد ازاں مولانا نے مولا کی شان میں کہے اپنے تازہ کلام سے چند قصائد بہت خوش الحانی سے پڑھے، حاضرین نے بہت داد دی، آخر میں مرحومین کی مغفرت، مریضوں کی صحت اور مسلمین کی اصلاح اور آشتی کی دُعا ہوئی

  اس جشن کا اختتام مہمانوں کی مولا علیہ السلام کی نیاز سے ضیافت پر ہوا ۔



:دیگر مضامین
(26.06.2010) جشن ظہور امام علی ع پر ایک مصور کا اظہار مسرت
(24.06.2010) ویانا میں امام علی نقی کا یوم ولادت اور یوم شہادت
(22.06.2010) ویانہ میں دینی پروگراموں میں شرکت کے بعد صفدر ھمدانی کی لندن واپسی
(20.06.2010) برلین کے عبدالمناف کے ہاتھ میں تصویر بولتی ہے
(18.06.2010) نیوجرسی میں میلاد فاطمہ سلام اللہ میں عقیدت گزار مقصود جعفری
(15.06.2010) نیوجرسی میں میلاد فاطمہ سلام اللہ میں عقیدت گزار اشفاق حسین
(08.06.2010) عالمی اخبار کے لیئے ٹورنٹو میں مقیم روبینہ فیصل کی دو نظمیں
(06.06.2010) نیاگرا آبشار پر آنے والے اردو ادیبوں اور شاعروں کا ذکر۔اشفاق حسین
(04.06.2010) ٹورنٹو میں کینڈین ریلوے کا اوپن میوزیم ۔ فاطمہ سید کی وڈیو رپورٹ
(01.06.2010) غزہ۔متاثرین کے لئے امداد لے جانے والے بحری جہاز پر اسرائیلی حملہ
(31.05.2010) نیوجرسی کے انصار کاظم کو لا تعداد اشعار زبانی یاد ہیں
(29.05.2010) عالمی اخبار کے لیئے معروف و مقبول شاعر ڈاکٹر مقصود جعفری کا کلام
(26.05.2010) حکومتی ایما پر جنگ اور جیو کے دفتر کا گھیراؤ کیا جارہا ہے
(25.05.2010) وینکور میں معمر افراد کا مثالی مرکز
(24.05.2010) زہے مقدر حضور حق سے سلام آیا ، پیام آیا
(22.05.2010) جب یہ طے ہو گیا کہ قانون پر عمل کرنا ہی نہیں تو!
(17.05.2010) ینکاک میں تشدد اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔تصاویر
(14.05.2010) برطانوی کابینہ میں پہلی مسلم پاکستانی خاتون وزیر سعیدہ وارثی
(13.05.2010) برطانیہ ۔ کیمرون 12ویں وزیراعظم۔ زہرا صفدر کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ
(12.05.2010) برطانیہ ۔ لیبر کا 13 سالہ دور ختم، زہرا صفدر نے ان لمحات کو عکس بند کیا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں