17.10.2026, 07:56pm , ہفتہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

ایمسٹرڈیم میں محفلِ میلاد بسلسلہ ولادتِ امیر المومنین علی علیہ السلام
01.07.2010, 09:28am , جعمرات (GMT+1)

سیّد اقبال حیدر۔جرمنی
 ہالینڈ،جرمنی،فرانس اور انگلینڈ کے علاوہ یورپ کے دیگر ممالک میں پاکستان اور انڈیا سے تارکینِ وطن کی زیادہ
تعداد 70اور 80 کی دھائی میں آکر یہاں آباد ہوئی۔آ ج ان کی دوسری نسل ماشاللہ جوان ہے اور بیشترصاحبِ اولادبھی ہیں تیسری نسل بھی بچوں کی شکل میں موجود ہے۔یورپ کے بڑے بڑے تقریبا تمام شہروں میں اب مساجد ،امام باگاہ
کے علاوہ کلچر سینٹر قائم ہیں۔70اور 80 کی دھائی میں یہاں آ کر آباد ہونے والوں نے اپنے مالی وسائل کی کمی کے باو جوداپنا فریضہ تقریباًادا کر دیا ہے اب آج کی نوجوان نسل کا فرض ہے کی وہ اس دیارِ غیر میں اپنے ان مراکزکی حفاظت کریںاور
انھیں آباد رکھیں۔

ہالینڈ کے شہرایمسٹرڈیم میں پاکستانی بڑی تعداد میں آباد ہیں،مجالس و محافل کا سلسلہ تو یہاںبھی 70 کی دھائی
سے چل رہا ہے مگر ان کے پاس اپنا کوئی سینٹر نہیں تھا وہ یہ پروگرام کرائے کے ہال میں کرتے تھے۔تنظیم کے موجودہ صدرجناب وقار بخاری صاحب کا مجھے فون آیا کہ انھوں نے اپنی تنظیم کے اراکین کے ساتھ ملکر ایک جگہ جو تقریباً 1500مربع میٹر ہے، دیکھی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ وہاں حضرت علی ابنِ ابی طالب کا جشنِ ولادت اسی ہال میں منائیں تاکہمومنین وہ ہال دیکھ لیں اور مومنین کی رائے بھی معلوم ہو جائے۔وقار صاحب نے بتایاکہ اس مبارک محفل سے خطاب کےلئے انگلینڈ سے خطیبِ آلِ محمد جناب ارشد ترابی صاحب تشریف لا رہے رہیں اور شاعر کی حیثیت سے بخاری صاحب نے مجھے بھی شرکت کی دعوت دی۔

اس عمارت میں پہلے کوئی ریسٹورنٹ تھا اور اسی لحاظ سے وہاں دیواروں پر تصاویر لگی ہوئی تھیں جنہیں دیکھ
کر ارشد ترابی صاحب نے اپنی تقریر کے دوران برجستہ کہا کہ مومنین ان تصویروں سے اندازہ لگائیں کہ فتحِ مکّہ سےقبل خانہ کعبہ میں بھی اسی طرح بتوں کی شکل میں یہ سب موجود تھا جسے حق کے ولی نے صاف کر دیا، اُسی طرح ذکرِمحمد و آلِ محمد اس بلڈنگ کو بھی پاک و طاہر کر دے گا۔

محفل میں جن مقامی منقبت خوانوں نے مدح خوانی کی ا ن کے نام یہ ہیں۔ مجاہد عباس صاحب،محمد عباس عباس
،علی نواز نقوی صاحب، واجد بخاری صاحب، عظمت علی صاحب اور ادارے کے صدر وقار بخاری صاحب۔ ان کے بعد مجھےدعوتِ کلام دی گئی میں نے ممکن کوشش کی کہ سامعین کی خدمت میں مولائے کائینات کی ولادت کے حوالے سے اپنا نیا کلام پیش کر سکوں،جس طرح توجہ سے مومنین نے مجھے سُنا اوراپنی بے پناہ داد سے میری حوصلہ افزائی کی میںاس کے لئے ان کا
شکر گزار ہوں۔

مقامی منقبت خواں حضرات نے تقریباً ایک گھنٹہ سے زیادہ وقت لے لیا جس کی وجہ سے مولانا صاحب کا خطاب مختصر ہوگیا،مگر اس کے باوجود اپنے مختصرخطاب میں بھی آپ نے بہت ہی احسن انداز میںفضائلِ مولائے کائینات حضرت علی  بیان فرمائے ۔نقیبِ محفل جناب عظمت علی صاحب نے مہمان شعراء اور مولانا صاحب سے اس تاخیر کی معذرت کی اور مقامی منقبت خواں حضرات سے درخواست کے وہ آئیندہ وقت کا خیال رکھیں۔

محفل میں معزز مومنین میں حیدر عباس صاحب ،فضل مہدی رضوی صاحب، آصف علی میر صاحب ،سید سخاوت حسین کاظمی، فدا حسین صاحب،مجاہد شمسی صاحب،آغا نعیم صاحب ،ڈین ہاگ سے اختر علی کاظمی صاحب،اطہر علی کاظمی صاحب، کے علاوہ کثیر تعدادمیں شرکت کی۔ ڈین ہاگ سے برادرِمحترم جناب سیفی صاحب کی بہت کمی محسوس ہوئی جو اپنی کسی مجبوری کی وجہ سے تشریف نہ لا سکے مگر،اگلے روز ان کے سینٹر میںان کی طرف سے مجھے میلاد پڑھنے کی دعوت بھی ملی مگر کیونکہ مجھے اس روز برلن برادرِ محترم عبدلمناف صاحب کی دعوت پر منہاج القرآن سینٹر ،برلن میں محفل پڑھنا تھی اس لئے میں نے معذرت کی مجھے امید ہے انھوںنے میرے معذرت قبول کر لی ہو گی ۔اپنی بیماری کے باوجود جناب مولانا ذولقرنین صاحب اپنے بچوں کے
ساتھ شرکت ہی نہیں کی بلکہ تمام وقت شعرا اور منقبت خوان حضرات کی داد سے حوصلہ افزائی بھی فرماتے رہے۔ محفل کے اختتام پر وقار بخاری صاحب اور ان کے ساتھی اراکینِ انجمن نے محفل میں شریک مومنین کی مٹھائی سے تواضع کی،اور مولاناارشد ترابی صاحب کے دعائی کلمات کے ساتھ یہ پُر نور محفل اپنے اختتام کو پہنچی


:دیگر مضامین
(30.06.2010) دریائے نیکر کے کنارے’’ جائے اقبال‘‘ پر محفلِ مشاعرہ
(29.06.2010) برلین کی مسجد المجتبیٰ میں ولادت علی ع کا میلاد
(26.06.2010) جشن ظہور امام علی ع پر ایک مصور کا اظہار مسرت
(24.06.2010) ویانا میں امام علی نقی کا یوم ولادت اور یوم شہادت
(22.06.2010) ویانہ میں دینی پروگراموں میں شرکت کے بعد صفدر ھمدانی کی لندن واپسی
(20.06.2010) برلین کے عبدالمناف کے ہاتھ میں تصویر بولتی ہے
(18.06.2010) نیوجرسی میں میلاد فاطمہ سلام اللہ میں عقیدت گزار مقصود جعفری
(15.06.2010) نیوجرسی میں میلاد فاطمہ سلام اللہ میں عقیدت گزار اشفاق حسین
(08.06.2010) عالمی اخبار کے لیئے ٹورنٹو میں مقیم روبینہ فیصل کی دو نظمیں
(06.06.2010) نیاگرا آبشار پر آنے والے اردو ادیبوں اور شاعروں کا ذکر۔اشفاق حسین
(04.06.2010) ٹورنٹو میں کینڈین ریلوے کا اوپن میوزیم ۔ فاطمہ سید کی وڈیو رپورٹ
(01.06.2010) غزہ۔متاثرین کے لئے امداد لے جانے والے بحری جہاز پر اسرائیلی حملہ
(31.05.2010) نیوجرسی کے انصار کاظم کو لا تعداد اشعار زبانی یاد ہیں
(29.05.2010) عالمی اخبار کے لیئے معروف و مقبول شاعر ڈاکٹر مقصود جعفری کا کلام
(26.05.2010) حکومتی ایما پر جنگ اور جیو کے دفتر کا گھیراؤ کیا جارہا ہے
(25.05.2010) وینکور میں معمر افراد کا مثالی مرکز
(24.05.2010) زہے مقدر حضور حق سے سلام آیا ، پیام آیا
(22.05.2010) جب یہ طے ہو گیا کہ قانون پر عمل کرنا ہی نہیں تو!
(17.05.2010) ینکاک میں تشدد اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔تصاویر
(14.05.2010) برطانوی کابینہ میں پہلی مسلم پاکستانی خاتون وزیر سعیدہ وارثی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں