18.10.2026, 07:56am , اتوار (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

برلین کے عبدالمناف غِلزئی کی عالمی اخبار کے ادارتی بورڈ میں شمولیت
06.07.2010, 07:03am , منگل (GMT+1)

عالمی اخبار انتظامیہ
عالمی اخبار کے ادارتی بورڈ نے برلین میں مقیم عبدالمناف غِلزئی کو عالمی اخبار کے شعبہء گرافکس کا نگراں مقرر کیا ہے اور مدیر اعلیَ ،نائب مدیر اعلیٰ اور معاون مدیر اعلیٰ سمیت تمام اراکین نے یقین ظاہر کیا ہے کہ جناب عبدالمناف غِلزئی کی شمولیت سے اخبار کے بصری حُسن میں مزید اضافہ ہو گا کیونکہ ٹینالوجی کے اس عہد میں گرافکس کو انٹرنیٹ میں مرکزی اہمیت حاصل ہے

عبدالمناف غِلزئی عالمی اخبار کے آغاز سے اسمیں کئی حیثیتوں سے حصہ لے رہے ہیں خاص طور پر بلاگ میں انکی دلچسپی اور تبصرے انکی انفرادیت ہے۔

عبدالمناف غِلزئی نے ہائی سکول کی تعلیم  اسلام آباد 1974 میں مکمل کی جس کے بعد کالج کی تعلیم  راولپنڈی میں 1976 میں پایہ تکمیل کو پہنچی۔ مزید اعلیٰ اور مخصوص تعلیم کے لیئے انہوں نے یونیورسٹی میں ( آرکیٹیکچر) کے شعبے کو منتخب کیا اور اسمیں اختصاص کے لیئے وہ، 1982 ۔1977 تک تاشقند، سابقہ شوروی اشتراک میں رہے۔

جناب عبدالمناف غِلزئی 1982  سے جرمنی کے شہر برلین میں قیام پذیر ہیں اور یہیں سے انہوں نے کمپیوٹر ایڈِڈ ڈیزائیننگ و گرافک ڈیزائیننگ وغیرہ میں 1991  میں خصوصی مہارت و تعلیم مکمل کی۔

عبدالمناف غِلزئی کو شعر کو شاعری سے بھی دلچسپی ہے اور وہ خود بھی شعر کہتے ہیں اور اسکے علاوہ انہیں متنوع موضوعات پر مطالعے کا شوق ہے۔ انکی ایک کتاب “اور مجھے منزل مل گئی“کے عنوان سے 2003 میں شائع ہوئی  جسے اہل علم نے بہت پسند کیا۔

انہیں صحافت سے بھی دلچسپی ہے اور اسی باعث وہ  2005 سے بطور مدیر سہ ماہی دینی مجلہ “پیغامِ نجات“  کی باقائدہ اشاعت کا اہتمام بھی کر رہے ہیں۔ وہ دینی اور عمل و ادبی تنظیموں سے بھی وابستہ ہیں۔

عالمی اخبار میں انکی گرافکس تخلیقات گاہے بگاہے شائع ہوتی رہتی ہیں لیکن اب ادارہ انکے اس فن سے تکنیکی اور فنی سطح پر مستفید ہو گا۔

عالمی اخبار کا ادارتی عملہ،قلم کار،قارئین اور بلاگ کے شعبے کے احباب انہیں اس تقرر پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں

:دیگر مضامین
(04.07.2010) نشانِ رَاہ “زندہ و جاوید تحریروں کا مجموعہ۔از۔احمد ترازی
(03.07.2010)  کالم نگار احمد ترازی عالمی اخبار کے بیورو چیف برائے کراچی
(02.07.2010) سویڈن میں عابدہ سیال کے گھر پر محفل مشاعرہ۔پکچر گیلری
(30.06.2010)  سٹاک ہولم میں عابدہ سیال کے گھر منفرد محفل مشاعرہ کا انقعاد
(25.06.2010) مرکز المجتبیٰ برلین میں جشن مولود کعبہ کا اہتمام
(24.06.2010) جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں فیضان عارف کے ساتھ شام
(23.06.2010) معروف شاعر اور دانشور رشید قیصرانی انتقال کر گئے
(22.06.2010) بزم اردو لندن کے تحت ہونے والا عالمی مشاعرہ
(22.06.2010) ہائیڈل برگ میں دریائے نیکر کے کنارے محفلِ مشاعرہ
(19.06.2010) آسٹریا کے شہر ویانہ میں امام علی نقی کی ولادت پر محفل میلاد کا انعقاد
(13.06.2010) جلسہ جہاد و انقلاب کی پہلی سالگرہ ،پیش رفت قابل اطمینان:تنظیم علی کانگریس
(11.06.2010) بزمِ اردو لندن کی محفلِ شعروسخن ''مشاعرہ''۔
(05.06.2010) فرینکفرٹ میں صا حبزادہ حسن محی الدین کا ’’ اسلام اور امن ’’ کے موضوع پر خطاب
(04.06.2010) ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ ۔۔ از۔ خورشید عالم آرا
(03.06.2010) اسرائیل کا فریڈم فلو ٹیلا پر حملہ وحشیانہ دہشت گرد ی ہے
(03.06.2010) خورشید عالم آرا کی کتاب “ سبق آموز کہانیاں “ کی تقریب ِ رونمائی
(03.06.2010) عالمی اخبار کی بیوروچیف برائے وینکور کینیڈاخورشید عالم آرا
(02.06.2010) اسرائیل کا ایک اور ظلم، امریکہ کی پشت پناہی میں
(01.06.2010) جرمنی میں اسرائیل کی ننگی جارحیت کے خلاف مظاہرہ
(29.05.2010)  ٹورنٹو کے مرکز باب العلم میں پر نور میلاد خاتون جنت سیدہ سلام اللہ کا انعقاد



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں