
جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہفتہ 31 جولائی کی شام پاک حیدری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آئمہ کا اہتمام کیا گیا جسمیں فرینکفرٹ کے علاوہ جرمنی کے دیگر شہروں سے آنے والے عاشقان اہلبیت نے شرکت کی۔
محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک اور حدیث کساء سے ہوا جس کے بعد سید اقبال حیدر نے نظامت کے فرائض سنبھالے
محفل منقبت کا پہلا دور طرحی تھا جس کے لیئے مصرعہ دیا گیا تھا‘‘ لائے نبی علی کو خدا کے مکان سے‘‘ پہلہے دور میں مقاقمی اور مہمان شعرا نے مصرعہ طرح پر اپنی کاوشیں پیش کیں اور پہلے حصے کے بعد نماز مغعرب و عشا ادا کی گئی۔
دوسرے دور میں صرف مہمان شعرا نے محمد و آل محمد کے حضور اپنے اشعار کے نزرانے پیش کیئے۔
اس متبرک اور پر نور محفل میں جن مقامی شعرا نے اپنا کلام پیش کیا ان میں میزبان اور ناظم سید اقبال حیدر کے علاوہ عطا الرحمٰن اشرف اور پرویز زیدی شامل تھے جبکہ مہمان شعرا میں کراچی سے باقر زیدی،راولپنڈی سے شمیم حیدر سید،برمنگھم سے ڈاکٹر صفی حسن اور سجاد حیدر اور لندن سے صفدر ھمدانی شامل ہیں
اس محفل کی مفصل رپورٹ اگلے چند روز میں پیش کی جائے گی











