
اتوار یکم اگست کو جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں معروف شاعر،ادیب،محقق اور نقاد سید عاشور کاظمی کی یاد میں یورپ کا پہلا تعزیتی ریفرنس ہوا جسکا اہتمام ہیومین ویفیئر ایسوسی ایشن کے سید اقبال حیدر کی مساعی اور ایما پر کیا تھا جسمیں انہیں اپنے ساتھی مظفر شیخ کی معاونت بھی حاصل رہی۔
تقریب دو حصوں میں منعقد ہوئی۔پہلے حصؤے میں مرحوم عاشور کاظمی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ دوسرے حصے میں محفل مشاعرہ ہوئی
فرینکفرٹ کے مرکزی حصے میں زالباؤ بورن ہائم کے ہال میں ہونے والے اس اجلاس میں بڑی تعداد میں اردو ادب کے شائقین نے شرکت کی جبکہ پاکستان سے شمیم حیدر رضوی اور برطانیہ سے آنے والے مہمانوں سجاد حیدر،ڈاکٹر صفی حسن اور صفدر ھمدانی کے علاوہ مقامی افراد میں سے مظفر شیخ اور سید اقبال حیدر نے سید عاشور کاظمی کی زندگی اور تخلیقی سفر پر روشنی ڈالی۔
اس محفل کی صدارت ادیب، شاعر،براڈکاسٹر اور عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی نے کی جبکہ مہمانان خصوصی ڈاکٹر صفی حسن،شمیم حیدر رضوی اور سجاد حیدر تھے۔
تعزیتی ریفرنس میں سید عاشور کاظمی کے حوالے سے پڑھے گئے مقالات کی تفصیل جلد ہی شائع کی جائے گی

اس موقع پر ہونے والے مشاعرے میں جن شعرا نے اپنا کلام پیش کیا ان میں عطا الاشرف، ڈاکٹر کمال،شاہد سید،ارشاد ہاشمی،شاہد خان، شفیق مرآد، طاہر عدیم، سید اقبال حیدر،طاہرہ صفی حسن،باقر زیدی،شمیم حیدر رضوی،سجاد حیدر،ڈاکٹر صفی حسن اور صدر محفل صفدر ھمدانی شامل ہیں۔






