16.10.2026, 04:02pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
مضامین/تجزیات » صفدر ھمٰدانی
 

چراغ کی لو پھڑ پھڑا رہی ہے۔ اگست 2013 کا منظوم کالم جو آج بھی تازہ ہے۔ صفدر ھمدانی
31.08.2014, 12:05pm , اتوار (GMT+1)

صفدر ھمٰدانی۔ لندن




عجب سماں ہے عجب فضا ہے
کہیں کراچی میں خون پانی سے زیادہ سستا
کہیں پہ بند اپنے گھر کو جانے کا
شہر بھر سے گزرنے والا ہر ایک رستہ
کہیں پہ جلتے ہوئے مکاں ہیں
کہیں خود اپنے ہی خوں میں لتھڑے ہوئے جواں ہیں
کہیں ہے سڑکوں پہ خون بہتا
کہیں پہ سیلاب نے ساری بستی کو ایک پل میں نگل لیا ہے
کہیں پہ خود کُش نے پھر کسی خانہء خدا کو
ھدف بنایا ہے فجر کے وقت
یہ پاک دھرتی نہ جانے کیسے رزیل لوگوں کے ہاتھ میں ہے
کہ ملک پانی میں بہہ گیا ہے
انہیں یہ احساس ہی نہیں ہے کہ لوگ پتوں پہ جی رہے ہیں
خود اپنا ہی خون پی رہے ہیں
لہو سے زخموں کو سی رہے ہیں
وطن میں قبریں بھی کم ہوئیں تو تمام لاشوں کو نزرِ آبِ رواں کیا ہے
وہ سیلِ تند خو کہ جس نے کتنے گھروں کو پل بھر میں
دیکھ لو بے اماں کیا ہے
مگر یہ حاکم کہ ان غریبوں کے دکھ سے بھی آشنا نہیں ہیں
جو ووٹ دیکر خود اپنے قاتل کے ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں
مرے وطن کی زمیں پہ جیسے لہو کے پودے اُگے ہوئے ہیں
ہر ایک بستی میں موت کا جیسے رقص جاری
کہیں پہ سیلاب ڈس رہا ہے
کہیں مسلماں خود اپنے بھائی کے خون سے ہاتھ رنگ رہا ہے
کہیں پہ خود کُش اُڑا کے خود کو بسوئے جنت رواں ہوا ہے
یہ ملکِ امن و اماں جو اب ملکِ جنگ لگتا ہے
اسکو اپنے ہی گھر کے لوگوں نے لوٹ ڈالا
یہاں گھروں کے ہیں در مقفل
جو بچ گئے ہیں وہ رزقِ آبِ رواں بنے ہیں
عجب ستم ہے کہ مُلک بھر میں ہے موت کا جیسے رقص جاری
مگر یہ حاکم کہ اپنے بچوں کو لے کے یورپ میں گھومتے ہیں
بلادِ مغرب سے کہہ رہے ہیں
ہمارے بچے تو پیدا ہوتے ہی حکمراں تھے
یہ آج بھی کل کے حکمراں ہیں
عجب ستم ہے کہ ملک اک گھر کی جیسے جاگیر بن گیا ہے
حصارِ ظلمت عوام کی جس طرح سے تقدیر بن گیا ہے
وطن میں ہر روز گولیوں سے غریب شہری کہ مر رہے ہیں
مگر یہ حاکم کہ گھر سے باہر ہیں گھر کی انکو خبر نہیں ہے
کٹے ہوئے ہیں جو سر تو اِن میں خود انکے بچے کا سر نہیں ہے
ذرا بھی ان پہ اثر نہیں ہے
بنامِ حاکم یہ داغِ ذلت ہیں اور کچھ باخدا نہیں ہیں
یہ ناگ وہ ہیں جو اپنی ہی سرزمیں میں بیٹھے ہوئے تھے چھُپ کر
بلوں سے باہر اب آ چکے ہیں
یہ ناگ وہ ہیں جنہوں نے اپنے ہی گھر کے لوگوں کو ڈس لیا ہے
یہ میری آنکھوں میں کیسا منظر ٹھہر گیا ہے
میں جیسے صحرا میں پیاسا تنہا بھٹک رہا ہوں
عجیب صحرا ہے جسمیں ہر سو فقط ہے بھوک اور تشنہ لبی کا غلبہ
فضا میں جیسے لہو کا کڑوا سا ذائقہ ہے
نگاہوں میں جو ہزاروں چہرے ہیں ماتمی ہیں
سنو اے آزردگانِ شب اب یہ طے ہوا ہے
کہ اب کسی بھی غنیمِ فاقہ کشاں کے ہاتھوں پہ بیعتِ دل روا نہ ہو گی
کہ اقتدارِ طویل کے لالچی لٹیروں نے جسم و جاں میں نقب لگائی
ہماری آنکھوں کو اپنی لالچ کے اندھے نیزوں پہ یوں پرویا
کہ ساری بینائی گندے پانی میں بہہ گئی ہے
یہ میرے بچوں کے ازلی دشمن یہ حاکمانِ شبِ سیاہ ہیں
یہ میرے بچوں کا خون پی کے جو پَل رہے ہیں
یہ میرے شہروں کی روشنی کو نگل رہے ہیں
چراغِ شب کی تھرکتی لو بھی بجھا رہے ہیں
بنو اُمیہ سے اپنا رشتہ بتا رہے ہیں
سنو اے میرے وطن کے لوگو
درندوں کا یہ رزیل ٹولہ
جو اپنی دھرتی کے سارے لوگوں کو تہنا کر کے
مزے سے خود مغربی فضاؤں میں جھومتے ہیں
یہ بے عمل حاکمانِ شہرِ وفا پلٹ کے جو گھر کو آئیں
تو ان سے سارا حساب لینا
مجھے قسم ہے کہ کالے سانپوں یہ کریہہ المزاج ٹولہ
تمہارے ہاتھوں نہ بچ سکے گا
قسم ہے مجھکو سڑک پہ بہتے لہو کی سُن لو
چراغ اب تک لہو سے میرے جو جل رہا تھا
سحر کی زد میں وہ آ چکا ہے
بس ایک لمحے کا فاصلہ ہے
چراغ کی لو پھڑ پھڑا رہی ہے!۔

:دیگر مضامین
(29.08.2014) حد ہو گئی ۔۔۔ شرم تم کو مگر نہیں آتی۔۔۔ از۔۔۔۔صفدر ھمٰدانی
(18.08.2014) عمران خان کا اعلان ۔ سول نافرمانی شروع۔ فیس بُک پر عالمانہ گفتگو کا لطف لیجئے
(14.08.2014)  آزاد فضاؤں کے باسیوں کو نویدِ آزادی دینے والی آواز . مصطفیٰ علی ھمٰدانی
(31.07.2014) داعش نے باقاعدہ شادی دفاتر بھی کھول لئےہیں۔ از۔۔۔ صفدر ھمدانی
(29.07.2014) وطن کے سب غریبوں کے لیئے یہ عید وحشت ہے ۔ از ۔ صفدر ھمدانی
(11.07.2014) جل رہا ہے غزہ اور عرب کے منافق یہ سب دوغلے حکمراں۔از۔صفدر ھمٰدانی۔۔۔نہ حالات بدلے نہ2010 کی نظم
(18.06.2014) ملک کے اندر کے طالب بھی نمایاں ہو گئے۔ منظوم کالم ۔ صفدر ھمدانی
(10.06.2014) ہم پاک وطن کی گلیوں سے بازاروں سے شرمندہ ہیں۔از۔صفدر ھمدانی
(10.06.2014) ہیں صفدر حکمراں بے غم کراچی جل رہا ہے۔۔از۔۔صفدر ھمدانی
(02.06.2014) تین شعبان اللہ کے حبیب کے نواسے اور کربلا کے فاتح امام حسین علیہ السلام کا یوم ولادت
(25.12.2013) قائد اعظم کا آدھا احسان اُتر گیا آدھے کی اللہ خیر کرے ۔۔۔از۔۔۔صفدر ھمدانی
(11.12.2013) آغا محمد علی جو بہت جلد چھوڑ کر چلا گیا۔ دوسری قسط ۔صوتی کالم ۔ صفدر ھمٰدانی
(10.12.2013) آغا محمد علی جو بہت جلد چھوڑ کر چلا گیا۔ پہلی قسط ۔صوتی کالم ۔ صفدر ھمٰدانی
(06.12.2013) نسلی تعصب کے خلاف ایک توانا آواز نیلسن منڈیلا۔ صوتی کالم۔صفدر ھمدانی
(06.11.2013) خون حسین کا غم منانے والے خود بھی خون میں ڈوب گئے۔از۔صفدر ھمٰدانی
(31.10.2013) اے شہنشاہِ عالی مقام ہم غریبوں کو بھی جبری رخصت عنایت کریں
(11.10.2013) صوتی کالم ۔ اسلام کی تضحیک مسلمان کے ہاتھوں ۔۔ صفدر ھمدانی
(30.09.2013) سیاسی مفادات نے کتنے ہی بے گناہوں کو خون میں نہلا دیا۔کوفے کی سیاست پاکستان میں
(02.08.2013) توہین کر رہی ہے عدالت بھی عدل کی ۔ از۔صفدر ھمدانی ۔لندن
(20.03.2013)  ہم اگلی لاش اٹھانے کا انتظار کریں۔۔۔۔از۔۔۔۔۔۔۔ صفدر ھمدانی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
شمس جیلانی  »
صفدر ھمٰدانی  »
ماہ پارہ صفدر  »
ڈاکٹر نگہت نسیم  »
زرقا مفتی  »
سیدہ زائرہ عابدی۰بجو  »
محمد احمد ترازی  »
محمد عظیم اعظم  »
عالم آرا  »
سیدہ رافیعہ گیلانی  »
شاہین اشرف علی  »
اظہرالحق نسیم  »
فرخندہ رضوی  »
ڈاکٹر فاخرہ نورین  »
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں