
عالمی اخبار کے معروف قلمکار ڈاکٹر خواجہ اکرام نئی دہلی میں علیل ہیں ۔ڈاکٹر خواجہ اکرام کے داہنے ہاتھ کی انگلیوں سمیت کاندھے میں تکلیف ہے ..اور وہ تکلیف کی شدت سے لکھ نہیں پا رہے ۔
پرودگار عالم سے دست بستہ دعا ہے کہ وہ ڈاکٹر خواجہ اکرام کو اپنی رحمت، اپنے حبیب پاک، شہدائے کربلا اور بیمار کربلا کے صدقے میں صحت کاملہ اور عاجلہ عطا کرے اور ان کے اہل خانہ کو سکون قلب نصیب فرمائے ۔
عالمی اخبار کا تمام ادارتی بورڈ،نامہ نگاران،قلم کار اور قارئین ڈاکٹر خواجہ اکرام کی صحت کے لیئے دعا گو ہیں۔
قارئین سے التماس ہے کہ وہ اپنی دعاؤں میں خصوصی طور پر ڈاکٹر خواجہ اکرام کو یاد رکھیں۔ آمین