نعتۖ
…٭…
رحمتِ دو جہاں اے حبیبِۖ خدا
مصطفٰےۖ مصطفٰےۖ ،مصطفٰےۖ مصطفٰےۖ
آپۖ کا نام سنتے ہی پڑھنے لگا
جذب و مستی میںدل میرا صلِ علٰیۖ
ظلمتوں سے نکالا ہمیں آپۖنے
آپ ۖ نورِ خداۖ ،آپ نورِ ہُدٰیۖ
آپۖ نے دینِ حق کو مکمل کیا
خاتم الانبیائۖ ،خاتم الانبیائۖ
دہر میں آپۖ کی رہ پہ جو بھی چلا
آپۖ اس کی کریں گے یقینا شفاء
غم میں امت کی روتے رہے عمر بھر
آپ خیرالورٰیۖ ،آپ خیر الورٰیۖ
آپۖ آئے چمن میں بہار آ گئی
آپ کے دم سے دنیا میں پھیلی ضیائ
ہادیِٔ انس و جاں ، حامیِٔ بیکساں
آپۖ اللہ کی ہیں ایک احسن عطا
آپۖ بِن تو مکمل نہیں دین بھی
لاکھ کرتا رہے کوئی ذکرِ خدا
اتباع آپۖ کا میں ہمیشہ کروں
ہے خدا سے یہی بس مری التجا
٭٭٭