15.10.2026, 05:46pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
مضامین/تجزیات » صفدر ھمٰدانی
 

تیرے بغیر ہم نے گزاری ہے ایسے عید ؟از ؛ صفدر ہمدانی ۔لندن
10.09.2010, 04:02am , جمہ (GMT+1)

صفدر ہمدانی ۔لندن
ہر بار سوچتا ہوں کہ اس بار عید بھی مناؤں گا اور عید پر کالم بھی لکھوں گا ۔ ہر بار ارادہ نیکی کی نیت کی طرح ہو کر رہ جاتا ہے جو بڑی آسانی سے  پورے جوش و خروش کے ساتھ باندھا جاتا ہے لیکن نیکی کی مسلسل نیت باندھے رکھنے جیسا مشکل ترین کام بن کر رہ جاتا ہے ۔ سو میرا یہ  ارادہ کہ  عید پر کالم لکھوں بوجہ کئی وجوہات کے کبھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکا  ۔

اس کالم کو ایسے وقت میں لکھ رہا ہوں جب میں بند آنکھوں سے بھی دنیا کےنقشے پر مسلمانوں میں پھیلی بےچینی اور بےسکونی محسوس کر سکتا ہوں ۔ ہر دفعہ یہی سوچتا ہوں کہ اس بار پاکستان سے باہر کیا ہو رہا ہے اس پر لکھوں گا۔ اب یہ  سوچ رہا ہوں کہ کہ پاکستان کے باہر  کیا لکھوں ؟  کیا یہ لکھوں کہ دنیا بھر میں عید کس روز ہو گی یا یہ لکھوں سب احباب اپنے اپنے وطن ثانی میں عید کیسے منائیں گے ؟  ۔ لیکن کیاکروں ہر بار کی طرح  نظریں پاکستان پر ٹک جاتی ہیں ۔ بارہا یہ بھی سوچتا ہوں کہ کبھی اگرجو  پاکستان کے حالات اچھے ہو گئے تومجھے سمیت یار دوست  پھر کس موضوع پر لکھا کریں گے ۔

لیجیئے باوجود کوشش کہ اس عید کے موضوع کومیں  پاکستان لے کر آگیا ہوں ۔ یہ بات اب کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ دنیا میں جتنے بھی مسلمان  رہتے ہیں بلا تفریق کہ کس ملک میں رہتے ہیں وہ  تین عیدوں میں سے ایک عید مناتے ہیں ۔ایک وہ عید جو مسلمان سعودی عرب اور ایران  کے ساتھ کرتے ہیں ۔ ایک عید جو یورپ ،آسٹریلیا اور دوسرے خطوں میں  منائی جاتی ہے اور تیسری عید وہ جو خالصتا صرف اور صرف پاکستان میں منائی جاتی ہے ۔

پاکستان میں منائی جانے والی عید کی دوخاص باتیں ہیں ۔ پہلی بات یہ پاکستان میں منائی جانے والی عید زیادہ تردنیا کے کسی اور خطے کے ساتھ مل کرنہیں منائی  جاتی اور دوسری بات یہ کہ پاکستان میں رہنے والے لوگ بھی ایک دوسرے کے ساتھ ایک دن پر متفق ہو کرعید نہیں مناتے  ۔

عید پر نا اتفاقی عید کے چاند سے شروع ہوجاتی ہے جس پر اخبار کے ایڈیٹر کی طرح کوئی مولوی ایک دوسرے سے متفق ہونا ضروری نہیں سمجھتا  ۔ جانے کیسے پاکستان کے سارے صوبوں میں صوبہ سرحد کا چاند ھمیشہ ایک دن پہلے نکل آتا ہے ۔کبھی کبھی تو یوں لگتا ہے جیسے اگر سارے پاکستانی مل کر ایک کام کریں گے تو وہ ایک غلط کام کی طرح باعث تعزیر ھو جائےگا ۔ یکجہتی کی سزا سے بچنے کی خاطر پاکستانی قوم کہیں کسی سر زمین پر  بھی کوئی کام مل کر نہیں کرتی ۔

پرانے وقتوں کی پرانی باتیں کہ بزرگ احباب کہا کرتے تھے کہ  عید تو بچوں کی ہوتی ہے ۔ نئے وقتوں کی نئی باتیں عید اب  بچوں کی بجائے بوڑھے بڑوں  کی ہونے لگی ہے  ۔ جن میں سرفہرست   پاکستان کے حکمرانوں کی عید آتی ہے ۔ یوں تو ان کی  کئی برسوں سے  آزاد عدلیہ سے اقربا پروری میں ہر رات شب برات اور ہر دن عید کا دن ہے ۔ لیکن جب سارے خاص و عام عید منا رہے ہوں تو پولیس و رینجرز کو کھلا چھوڑنے سے ان کی عید میں مزید چار چاند لگ جاتے ہیں ۔

عید پر ایک اور رسم ہوتی ہے “عیدی “ لینے اور دینے کی ۔  امسال تو پاکستانی حکمران  عید سے پہلے ہی “ امریکن عیدی “ وصول کرنے میں لگے رہے  ۔ کہیں عوام کے خون کی عیدی سوات اور دیر سے  لے رھے ہیں توکہیں اس کے پسینے کی عیدی ہر شہریوں  سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی صورت میں  وصول رہے ہیں۔

 آپ سب جانتے ہیں کہ اسلامی تعلیمات کا محور ہمیشہ اخوت اور بھائی چارہ رہا ہے ۔ اخلاق کا یہ معیار رکھا گیا کہ جو اپنے لیئے پسند کرو وہی اپنے بھائی کے لیئے چاہو ۔  پاکستان مسلمانوں کا وہ واحد ملک ہے جہاں پر اخوت کے نام پر اپنی ہی قوم  سے  سے آٹا چینی چھپایا جاتا ہے اور بھائی چارے کے نام پر بھائیوں کو سرعام جیلوں میں بند کیا جاتا ہے اور انہیں ناکردہ جرم کی سزائیں دی جاتی ہیں ۔ عید کے پرمسرت موقع پران کی بجائے  اپنے ہی جیسے بھائی بندوں کو رہا کیا جاتا ہے اور مساوات کا خیال رکھتے ہوئے انہیں لوٹ مار چوری چکاری کے پورے مواقع دئے جاتے ہیں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں سب کے شریک رہیں ۔

 پاکستانی حکمرانوں کی اتنی مصروفیت کبھی دیکھی نہ سنی کہ دن رات کے اس محنت مسلسل نے انہیں تھکا سا ڈالا ہے ۔ اس لیئے انہیں  جب موقع ملتا ہے "عیدی عیدی " یعنی امداد امداد کی دہائی ڈال دیتے ہیں ۔ حتی کہ سیلاب کی وجہ سے جو عیدی انہیں غیر ملکیوں سے ملی ہے وہ عیدی بھی غریبوں میں نہیں بانٹ رہے ورنہ پانی میں ڈوبی سڑکوں کے کچے کناروں پر بغیر ٹینٹ کے ننگی زمین پر سوئے بھوکے ننگے بچے اپنے منہ سر پر بیٹھے مچھروں سے لڑائی کرتے ہوئے کسی کو دیکھائی نہ دیتے ۔

یوں لگتا ہے جیسے  حکمرانوں نے امداد کی مد میں ملنے والی  ساری عیدی جعلی  امدادی کیمپوں پر لگا دی ہے ورنہ ہر چھوٹا بڑا یہ دہائی نہ ڈالتا ملتا کہ یہاں ابھی تک کوئی سرکاری اہلکار ، منتخب نمائیندے  نہیں پہنچے ہیں ۔ تو دوستو موجودہ حکومت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ نہ کھانے کو روٹی دیں گے ، نہ پہننے کو کپڑا دیں گے اور نہ مکان میں رہنے دیں گے ۔۔اللہ اللہ تے خیر صلا ۔۔

اب ان سیلاب کے ماروں اور خود کش حملوں کے شکار لوگوں کو کیاپتہ کہ امریکہ ماہانہ چار بلین ڈالر عراق کے مسلمانوں کو جان نثار کرنے کے عوض عیدی دیتا ہے ۔ ایسے میں امریکہ اور امریکہ نوازملک اب  افغانستان کی عیدی کے ساتھ پاکستان کی عیدی بھی مقرر کر دی ہے لیکن ایک شرط کے ساتھ کہ عید قرباں روز بپا ہو گی ۔ تو پاکستان کے حکمرانوں نے ہاں کر دی ہے تو عوام کو ہر گز بدگمان نہیں ہونا چاھئے ۔ کہ ہمارے حکمرانوں نے نیک نیتی کے ساتھ اپنے کچھ لوگوں کو قربان کر دینے کا فیصلہ کر خود کو بچایا ہے اور ان کا ساتھ نہ دینا بھائی چارے کے کسی بھی دینی  اصولوں کے سرا سر خلاف ہے ۔

ان سب حالات کے باوجود بھی پاکستانی قوم بڑی جیدار ہے  جو سیلاب کی جولانیوں  میں ، خودکش حملوں کی روانیوں میں ، جھوٹ ، مکر و فریب  ،خود نمائی ، دکھاوا ، دھوکہ دہی ، لوٹ مار ، قتل و غارت  ،مہنگائی جیسے حالات میں بھی  عید کے دن  ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے ہوئے ،گلے ملتے ہوئے سب رنج وغم بھلا کر   بڑے جوش اور ولولے  سے ایک دوسرے کو ہنستے مسکراتے ہوئے کہتی ہے “عید مبارک“ !

 اور میں دور کھڑا سوچتا رہ جاتا ہوں کہ ایک دفعہ مولائے کائینات  حضرت علی علیہ السلام  کی بارگاہ ناز میں ایک شخص عید کے دن حاضر ہوا تو دیکھا کہ آپ سوکھی روٹی کھا رہے ہیں۔ اس نے عرض کیا حضور ! آج عید کا دن ہے، اور آپ سوکھی روٹی تناول فرما رہے ہیں، تو آپ نے جواباً ارشاد فرمایا آج ان کیلئے عید ہے جن کے روزے قبول ہوئے اور جن کی کوششیں نتیجہ لانے والی ثابت ہوئیں اور جن کے گناہ بخش دئیے گئے۔

مولائے متقیان کے اس ارشاد مبارک کے بعد مضمحل ہو کر کبھی اپنی بے بسی کی طرف دیکھتا ہوں تو کبھی مسلمانوں کی بے حسی کا سوچتا ہوں  کہ اسلام میں اس عید الفطر کو روزہ دار کا انعام کہا گیا ہے اور  جب  اپنے ارد گرد نظر دوڑاتا ہوں اور دیکھتا ہوں تو  یہ عید سب سے زیادہ اہتمام سے وہ مناتے ہیں جنہوں نے ایک بھی روزہ نہیں رکھا ہوتایا اس کے اصل پیغام تک سے واقف نہیں ہوتے ۔۔

ایسے میں دوستو کونسی عید اور کہاں کی عید ۔

تیرے بغیر ہم نے گزاری ہے ایسے عید
جیسے سفر میں شام غریباں گزر گئی

:دیگر مضامین
(09.07.2010) آئینے کو بُرا کہنے والے اپنی شکلیں درست کریں۔از۔ صفدر ھمدانی
(01.07.2010) جاہل کو اگر جہل کا انعام دیا جائے ۔ از۔صفدر ھمدانی
(06.06.2010) ب سے بجٹ ، ف سے فوج ، ت سے تعلیم ۔ از۔ صفدر ھمدانی
(30.05.2010) کیا امریکہ کی دریافت چینی مسلم نے کی؟ از ۔ صفدر ھمدانی
(19.05.2010) صدر اوبامہ کا کُتا سولہ سو ڈالر مالیت کا ہے۔ از۔ صفدر ھمٰدانی
(09.04.2010)  آئین کو آمروں کی نجاست سے پاک کر دیا گیا ہے ۔ از۔صفدر ھمٰدانی
(04.03.2010) چنیوٹ کی پولیس کو تمغہ شجاعت دیا جانا چاہیئے ۔ از۔صفدر ھمدانی
(18.02.2010)  صدر کے قانونی مشیروں کو فارغ کر کے سزا دی جائے گی؟از۔صفدر ھمٰدانی
(28.01.2010) صدر زرداری ''نظربد'' اور ‘‘کالے جادو ‘‘ کے اثر میں ۔ از ؛ صفدر ھمدانی
(17.12.2009) کاش سپریم کورٹ اب ہر ایک بدعنوان کو ننگا کر ے۔از۔صفدر ھمدانی
(09.12.2009) انسداد بدعنوانی کا عالمی دن اور سپریم کورٹ میں این آر او۔از۔صفدر ھمٰدانی
(29.11.2009) دسمبر تم بھی بھگتو گے دسمبر سے ڈراتے ہو ۔از؛ صفدر ہمدانی
(27.11.2009) اُمت پہ سخت وقت ہے امداد یا نبی ۔از؛ صفدر ھمٰدانی
(24.11.2009) ایسی ہی ایک فہرست فوجی جرنیلوں کی بھی شائع کی جائے۔از۔صفدر ھمٰدانی
(20.09.2009) دوستو کونسی عید اور کہاں کی عید ؟از صفدر ہمدانی
(26.07.2009) پاکستانی حکومت طالبان کے ہاتھوں یرغمال۔از صفدر ھمٰدانی
(03.07.2009) جہالت ختم کرنے والی نبی کی امت جہل میں مبتلا۔از صفدر ھمٰدانی
(25.05.2009) مگر یہ جنگ تو ابلیس کے چیلوں کی جنگ ہے۔از صفدر ھمٰدانی
(03.05.2009) ملک میں تعلیم کا نوحہ کس کو سنائیں۔از۔صفدر ھمٰدانی
(27.04.2009) زمین کے نام ایک خط۔از۔صفدر ھمٰدانی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
شمس جیلانی  »
صفدر ھمٰدانی  »
ماہ پارہ صفدر  »
ڈاکٹر نگہت نسیم  »
زرقا مفتی  »
سیدہ زائرہ عابدی۰بجو  »
محمد احمد ترازی  »
محمد عظیم اعظم  »
عالم آرا  »
سیدہ رافیعہ گیلانی  »
شاہین اشرف علی  »
اظہرالحق نسیم  »
فرخندہ رضوی  »
ڈاکٹر فاخرہ نورین  »
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں