آسٹریلیا کے موقر برقی کیمونٹی اخبار صدائے وطن کے مدیر اعلیٰ سید ظفر حسین کی سالی اور انکی اہلیہ نفیسہ کی بہن انیسہ نقوی سولہ ستمبر جمعرات کو لاہور میں انتقال کر گئیں جہاں انہیں اسی روز نماز عصر کے بعد دفن کر دیا گیا۔جنازے میں اہل خانہ کے علاوہ بڑی تعداد میں احباب،دوستوں اور اعزا نے شرکت کی۔
انا اللہ و انا الیہ راجعون| نفیسہ ظفر کی
چھوٹی بہن 35 سالہ انیسہ نقوی کا انتقال لاہور کے ایک ہسپتال میں ہوا جہاں
انہیں گزشتہ منگل کے روز داخل کیا گیا تھا اور انتقال کے وقت انکے شوہر سید
انتظار اور دیگر اہل خانہ انکے قریب موجود تھے۔مرحومہ نے سوگواروں میں دو بیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔ |
عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی ،انکی اہلیہ ماہ پارہ صفدر۔نائب مدیر اعلٰی ڈاکٹر نگہت نسیم اور انکے شوہر محمد آفتاب کے علاوہ عالمی اخبار کا ادارتی عملہ،قلم کار اور قارئین غم کی اس گھڑی میں مرحومہ کے اہل خاندان کے ساتھ ساتھ سید ظفر حسین،انکی اہلیہ نفیسہ ظفر،سید جاوید حسین اور تمام دیگر اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ مالک موت و حیات مرحومہ انیسہ نقوی کو جوار خاتون جنت سلام اللہ میں جگہ دے اور انکی مغفرت فرمائے۔
عالمی اخبار کی نائب مدیر اعلیٰ ڈاکٹر نگہت نسیم اور انکے شوہر محمد آفتاب نے سڈنی میں انکے گھر جا کر سید ظفر حسین،انکی اہلیہ نفیسہ اور سید جاوید حسین سے اپنی طرف سے اور عالمی اخبار کی طرف سے تعزیت اور دعائے محفرت کی۔
قارئین سے التماس ہے کہ مرحومہ کے لیئے اور اپنے تمام مرحومین کے لیئے ایک سورہ فاتحہ تلاوت فرمائیں۔