جرمنی میں مقیم معروف شاعر،ادیب،کالم نگار،مرثیہ نگار اور سماجی و ادبی محافل کے انعقاد کے روح رواں سید اقبال حیدر جرمنی کے ایک ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ ہیں۔
اطلاعات کے مطابق وہ حال ہی میں پاکستان سے واپس آئے ہیں جہاں وہ اپنے بھائی کی تیمار داری کے لیئے گئے تھے لیکن واپسی پر انہیں ڈنگی وائرس کا شکار ہونا پڑا جسکے بعد فوری طور پر ہسپتال داخل کیا گیا ہے
عالمی اخبار کا تمام ادارتی بورڈ،بیورو چیفس،نامہ نگار،کالم نگار،تبصرہ نگار اور قارئین سید اقبال حیدر کی فوری اور مکمل صحت یابی کے لیئے دعا گو ہیں۔
پروردگار سے دعا ہے کہ وہ اپنے حبیب اور انکی اہلبیت کے صدقے میں سید اقبال حیدر کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور انکا سایہ تا دیر اپنے اہل خانہ پر قائم و دائم رہے