14.10.2026, 07:45pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

بابری مسجد مغل بادشاہ ظہیر الدین محمد بابر کے نام سے منسوب ہے
26.04.2016, 07:58am , منگل (GMT+1)

عالمی اخبار ملٹی میڈیا
بابری مسجد مغل بادشاہ ظہیر الدین محمد بابر ( 1483-1531) کے حکم سے دربار بابری سے منسلک ایک نامور شخں میر باقی کے ذریعہ سن 1527 عیسوی میں ایودھیا میں تعمیر کی گئی جو کہ اترپردیش کا ایک علاقہ ہے۔

 یہ مسجد اسلامی مغل فن تعمیر کے اعتبار سے ایک شاھکار تھا۔ بابری مسجد کے اوپر تین گنبد تعمیر کیے گئے جن میں درمیانی گنبد بڑا اور اس کے ساتھ دو چھوٹےگنبد تھے۔ گنبد کے علاوہ مسجد کو پتھروں سے تعمیر کیا گیا تھا جس میں صحن بھی شامل تھا۔صحن میں ایک کنواں بھی کھودا گیا۔ گنبد چھوٹی اینٹوں سے بنا کر اس پر چونا کا پلستر کیا گیا تھا۔

 مسجد کو ٹھنڈا رکھنے کی غرض سے اس کی چھت کو بلند بنایا گیا روشنی اور ہوا کے لئے جالی دار کھڑکیاں نصب تھیں۔ اندرونی تعمیر میں ایک انتہائی خاص بات یہ تھی کہ محراب میں کھڑے شخص کی سرگوشی کو مسجد کے کسی بھی اندرونی حصے میں آسانی سے سنا جا سکتا تھا۔ الغرض یہ اسلامی فن تعمیر کا شاھکار تھا۔ بابری مسجد کو1992میں انتہا پسند ہندءووں کے ہاتھوں شہید/مسمار کر دیا گیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایل کے اڈوانی کی قیادت میں سخت گیر تنظیموں وشو ہندو پریشد، بجرنگ دل اور شیو سینا کے ساتھ رام مندر کی تعمیر کے لیے ایک تحریک چلائی تھی۔

تحریک کے دوران 6 دسمبر 1992 کو ہزاروں ہندو کارسیوکوں نے بی جے پی اور وشو ہندو پریشد کےا علیٰ رہنماؤں اور نیم فوجی دستوں کے سینکڑوں مسلح جوانوں کی موجودگی میں تاریخی مسجد کو منہدم کر دیا تھا۔جس کے بعد دلی اور ممبئی سمیت ھندوستان میں تقریبا دو ھزار مسلمانوں کو ھندو مسلم فسادات میں مار دیا گیا۔

 بابری مسجد کی مسمارگی سے پہلے ہندو مظاہرے کے منتظمین نے یہ یقین دہانی کروائی تھی کہ مسجد کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ اس مظاہرے میں ہندوستان بھر سے تقریبا ڈیڑھ سے دو لاکھ لوگوں نے شرکت کی تھی۔ بابری مسجد ہندووں کے نظریہ کے مطابق رام کی جنم بھومی پر یا رام مندر پر تعمیر کی گئی۔ جب کہ مسلمان اس نظریہ کو مسترد کرتے ہیں۔ بابری مسجد کا تنازعہ اس وقت بھی مسلمانوں اور ھندووں کے درمیان شدید نزع کا باعث ہے اور اس مقدمہ  کابھارتی سپریم کورٹ میں فیصلہ آ رہا ہے۔

تاریخی طورپر 1528کے لگ بھگ انتہا پسند ہندوؤں نے یہ شوشہ چھوڑا کہ مسجد رام  کی جنم بھومی یعنی جائے پیدائش کو گرا کر تعمیر کی گئی ہے۔ 1949 میں مسجد کو بند کرا دیا گیا۔ اس طرح 40 سال سے زائد عرصے تک یہ مسجد متنازع رہی۔ 6 دسمبر 1992ء کو انتہا پسند ہندوؤں نے مسجد کو شہید کردیا۔ جس کے بعد بھارت میں اپنی تاریخ کے بدترین ہندو مسلم فسادات ہوئے۔ جن میں تین ہزار افراد ہلاک ہوئے۔

:دیگر مضامین
(25.04.2016) زیب سندھی ایک نفیس انسان اور ادب کی تہزیب کا نمائیندہ ہے
(22.04.2016) علی جو آئے تو دیوارِ کعبہ بھی مسکرائی تھی یا علی کہہ کر
(20.04.2016) فلم سٹار محمد علی کی دسویں برسی۔ یادگار انٹرویو ماہ پارہ صفدر نے کیا
(17.04.2016) پاکستان میں خواتین پر تشدد میں اضافہ باعث تشویش بنتا جا رہا ہے
(16.04.2016) نئی ڈرامہ سیریل ’اڈاری‘ نام ہی نہیں، موضوع بھی منفرد
(13.04.2016) خلا میں انسانی سفر کے آغاز کو 56 برس مکمل
(10.04.2016) بچوں کے لیئے ادب تحریر کرنے پر سمیں لالیکا قابل تحسین ہیں
(08.04.2016) پانامہ پیپرز نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی، صفائیوں اور تردید کا سلسلہ جاری
(05.04.2016) ’کیا بھٹو کی پھانسی کی خبر پڑھ لیں گی؟‘ماہ پارہ صفدر
(04.04.2016) سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی۔ اس دن کی صبح کسقدر اداس تھی۔از۔صفدر ھمدانی
(03.04.2016) تازہ پھولوں کی جگہ سلک کے پھولوں نے لے لی
(01.04.2016) غالب خستہ کے بغیر کون سے کام بند ہیں ۔۔۔۔۔ از ۔۔۔۔۔ صفدر ھمدانی
(29.03.2016) ایسٹر عیسائی مذہب کا تہوار جب حضرت عیسٰی کو صلیب پر چڑھایا گیا
(28.03.2016) صوبہ پنجاب میں شامل کوٹ مٹھن خاص کر پیر غلام فرید کی وجہ سے مشہور ھے
(24.03.2016) مارچ کی 23 تاریخ۔ پاکستان کی تاریخ میں یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے
(21.03.2016) نوروز عالم افروز کا تہوار کیا ہے؟
(20.03.2016) دماغ کو ریموٹ کنٹرول بنانے والا حیرت انگیز آلہ جدید ٹیکنالوجی کا مرہون منت
(15.03.2016) بوہری اور آغا خانیوں میں کیا فرق ہے؟۔۔۔۔۔۔۔از ۔۔۔۔۔۔. ابوزین الہاشمی
(13.03.2016) نوبل انعام یافتہ بنگالی شاعر، موسیقار اور مصور رابندر ناتھ ٹیگور
(10.03.2016) دنیا بھر میں آٹھ مارچ کو خواتین کے حقوق کا عالمی دن منایا جاتا ہے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں